تازہ ترین
مودی کے دورہ سے چند گھنٹے قبل قریشی کا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ، موجودہ صورتحال پر کیا تبادلہ خیال
خبراردو:
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سنیچر شام کو حریت کانفرنس (گ) چیرمین سید علی گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ سنگین اور ناگفتہ بہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جس دوران قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریاست جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی طرف سے جاری تحریک کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا اور مسئلہ کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی پاس شدہ قرار دادوں کو عملانے کے لیے ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لائے گا۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سنیچر شام کو حریت کانفرنس (گ) چیرمین سید علی گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر کی موجودہ صورتحال زیر بحث رہی۔اس دوران حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے حر کہا کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے ایک ایسی مملکت وجود میں آگئی، جس نے مسلمانوں کو فرقہ پرستوں کے رحم وکرم پر رہنے کے بجائے ایک ٹھکانا فراہم کیا اور انہیں سر اٹھاکر جینے کا حوصلہ بخشا۔ پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کے لیے دُعا کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ کشمیری قوم کے لیے بھی پاکستان کی اہمیت اور افادیت کسی بھی طور کم نہیں ہے۔ یہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے، جو ان کے حقِ خودارادیت اور مطالبۂ آزادی کی کھل کر نہ صرف حمایت کرتا ہے، بلکہ ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی مدد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط پاکستان اولین ضرورت ہے اور اس لیے کشمیر کے ہر فرد کے دل میں اس ملک کے ساتھ محبت ہے اور وہ اس کے استحکام کے لیے دُعا کرتا ہے۔حریت (گ) چیرمین نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے اور اس مسئلے کا حتمی حل پاکستان کی شمولیت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے، لہٰذا اس ملک کو جرأت اور حوصلے کے ساتھ اپنا موقف آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ان کے سفارت خانے موجود ہیں ان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مزید فعال اور متحرک بنانے اور جموں کشمیر میں ہورہے سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں سے عالمی دنیا کو باخبر کرانے کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر کی بیشتر آزادی پسند قیادت کو جیلوں اور گھروں میں محصور کردیا گیا ہے۔ ان کو بین الاقوامی دنیا تو دور اپنے لوگوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، اس لیے پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جموں کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر راہ عامہ کو ہموار بنانے اور جموں کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کے ہاتھوں ہورہے مظالم کو اُجاگر کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
گیلانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی ناگزیر ہے اور یہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظریۂ پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنا رول ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو تو ہی ہم جیسے مظلوموں کی مدد کرسکتا ہے۔ ہم اُمید رکھتے ہیں کہ وہاں کے لوگ بحیثیت مجموعی طور جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اپنی نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پاکستان، ایران اور افغانستان کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ برادر مسلم ممالک ایک دوسرے کے نزدیک آئیں تو ان کے کئی اندرونی اور بیرونی مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے اور اس کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا کے تمام مسلم ممالک سے بہتر اور برادرانہ تعلقات قائم کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ممالک ایک جگہ پر جمع ہوگئے تو وہ مسلم ممالک جو اس وقت مظلومیت کے شکار بنائے گئے ہیں کے مسائل کو حل کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے حریت چیرمین کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت بھارت کی جارحیت اور جموں کشمیر کے عوام کے خلاف ظلم وجبر اور بربریت کے خلاف موثر آواز بلند کریں گے۔ اس دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کی حقِ خود ارادیت کی تحریک کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر اپنی مدد جاری رکھے گا اور اس مسئلے کو اقوامِ متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنی سیاسی اور سفارتی کوششوں میں تیزی لائے گا۔خیال رہے پاکستان نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بیرون مملک کئی اہم پروگرامات کو حتمی شکل دی ہے جس دوران پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے ، وادی میں فورسز اہلکاروں کی طرف سے حقوق انسانی کی پامالیوں پر عالمی توجہ مبذول کرانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس سلسلے میں 5فروری سے ہی مختلف پروگرام منعقد ہورہے ہیں جن میں سر فہرست پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی پارلیمنٹ میں اہم پروگرام سے خطاب بھی کریں گے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
