تازہ ترین
ناقص ٹریفک نظام سے لوگوں کا جینا دو بھر: سورج غروب ہونے کے بعد گاڑیاں ہو جاتی ہے غائب
سرینگر/13فروری /جے کے این ایس ناقص ٹریفک نظام کے باعث و ادی کے لوگوں کو شدید مصائب ومشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے جبکہ مسافروں کا الزام ہے کہ حکام کی نوٹس میں بار بار ٹریفک جام، ناقص ٹریفک نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاہم انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔اس دوران پوری وادی میں ٹریفک جام، لوگوں کے چلنے پھرنے میں مشکلات پید اہو گئے ہیں جبکہ کسی بھی قصبے یا بڑے شہرؤں میں چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے سٹینڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید عذاب سے گزرنا پڑ رہا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی بنیادیں اس قدر کھوکھلی ہو چکی ہیں کہ یہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتا ہے اور اس محکمہ کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے نئی روح نہیں پھونکی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وادی کے مسافروں کو شدید عذاب سے گزرناپڑرہا ہے۔ مسافروں کا الزام ہے کہ ناقص ٹریفک نظام کے باعث نہ صرف وادی کے مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے بلکہ چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کے مالکان کا یہ ماننا ہے کہ انہیں وادی کشمیر کے کسی بھی قصبے یا شہرؤں میں سٹینڈ دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا نام آوارہ رکھا ہے اور آوارگی کے حالت میں سڑکوں پر گھوم رہے ہیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو بے حد تکلیفوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ ان مسافروں کا کہنا ہے”شہر سرینگر میں اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو پانتھ چوک کے نزدیک ایک بس اسٹینڈ قائم کیا گیا ہے اور بتہ مالو میں ایک جبکہ 407، ٹاٹا گاڑیوں، مزدا، ٹاٹا سومو، آٹو رکشاؤں اور دوسری چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے کسی بھی جگہ سٹینڈ دستیاب نہیں ہیں“۔ان کا کہنا ہے کہ آئے دن چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے بے تحاشہ پرمٹ اجرا کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک دباو میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور ٹریفک جام ہونے کے باعث راہ چلتے لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ حاد ثات بھی رونما ہو تے ہیں۔مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے میں اگر چہ حکومت نے بار بار یقین دلایا کہ کشمیر میں مضبوط مستحکم ٹرانسپورٹ پالیسی اختیار کی جائے گی تاکہ وادی کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے،تاہم 6برس گزر گئے ٹرانسپورٹ محکمہ اب بھی نہیں جاگ رہا ہے بلکہ آئے دن غیر قانونی حرکات رونما ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کے لئے عذاب میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلکہ ٹریفک قوانین کی بھی دھجیاں اڑائی جار ہی ہیں۔ کسی بھی قصبے یا شہر میں سٹینڈوں کے قیام کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جار ہے ہیں بلکہ مسافر بردار گاڑیوں کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں ہر طرف سے بہتر حالات کے وعدئے اور دعوئے کئے جار ہے ہیں بہتر حالات کا موازنہ اس سے اور کیا ہو سکتا ہے کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی وادی کی سڑکوں سے مسافر بردار گاڑیاں گدھے کے سر کے سینگ کی طرح غائب ہو جاتی ہیں اور دور دراز علاقے کے مسافروں کو شدیدمشکلات سے دوچار ہوناپڑتا ہے۔ کشمیر وادی میں بہتر ٹرانسپورٹ پالیسی کیلئے کب اقدامات اٹھائے جائینگے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے اور یہ بات یقینی لگ رہی ہے کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کی بنیادیں پوری طرح سے کھوکھلی ہو چکی ہیں رشوت خوری، بد عنوانیوں، لاپروائیوں، بے ضابطگیوں کی وجہ سے اس محکمہ کی کارکردگی کو زنگ لگ گیا ہے جس کا خمیازہ یہاں کے لوگوں کو بھگتنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔
بجلی صارفین کو ایمنسٹی دینے کا مطالبہ
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
