تازہ ترین
’پالیسی واضح:آج کا بھارت سمجھنے اور سمجھانے کی پالیسی پریقین رکھتا ہے‘ نریندر مودی
وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے سنیچر کے روز پاکستان اور چین کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی حکمت عملی اور پالیسی صاف وواضح ہے کہ آج کا بھارت سمجھنے اور سمجھانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر آزما نے کی کوشش کی گئی تو بھارت کا جواب بھی مناسب ہوگا۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق راجستھان کے جیسلمیر میں اسٹریٹجک لونگو والا چوکی پر فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے موقعے پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریند رمودی نے کہا کہ اگر سرحد پر آزمانے کی کوشش کی گئی تو جواب بھی مناسب اور سخت ہوگا۔انہوں نے کہا ’اگر کوئی ہمیں سرحد پر آزمانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا جواب مناسب ہوگا‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فوجیوں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ چین پر واضح پیغام دیتے ہوئے پی ایم مودی نے اس کا نام لئے بغیر کہا کہ پوری دنیا ’توسیع پسند‘قوتوں سے پریشان محسوس ہوتی ہے اور توسیع پسندی ایک ’مسخ شدہ ذہنیت‘ کو ظاہر کرتی ہے جس کا تعلق 18 ویں صدی سے ہے۔نریندر مودی پاکستان اور چین کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا،بھارت کی پالیسی اور حکمت عملی واضح اور صاف ہے‘۔ان کا کہناتھا کہ ’ہندوستان دوسروں کو سمجھنے اور ان کو سمجھانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر اس کو آزمانے کی کوشش کی گئی تو ملک سخت ردعمل دے گا۔‘انہوں نے کہا ’بھارت کی پالیسی واضح ہے کہ ہم سمجھنے اور سمجھانے پر یقین رکھتے ہیں،لیکن اگر۔۔۔۔۔سرحد پر آزمایا گیا تو جواب بھی سخت ہوگا‘۔نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان کہیں پر بھی شدت پسندوں کی جنت کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘۔فوجیوں کے ساتھ دیوالی گزارنا ایک روایت ہے کہ2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی نریندرمودی ہر سال اس کی پیروی کرتے ہیں۔جیسلمیر میں وزیر اعظم کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آئے ہیں جب جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کی طرف سے فائر نگ اور گولہ باری میں 5 فوجیوں سمیت 11 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 1971 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان ان کے گھروں میں گھس کر دہشت گردوں اور ان کے رہنماؤں کو مار دیتا ہے۔ دنیا اب سمجھ گئی ہے کہ یہ قوم کسی بھی قیمت پر اپنے مفادات سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہندوستان کی یہ شہرت اور قد آپ کی طاقت اور بہادری کی وجہ سے ہے۔وزیر اعظم نے کہا’ملک کی سرحد پر اگر کسی ایک پوسٹ کا نام ملک کے بیشتر لوگوں کو یاد ہوگا، بہت ساری نسلوں کو یاد ہوگا، اس پوسٹ کا نام لونگے والا پوسٹ ہے۔ اس پوسٹ پر آپ کے ساتھیوں نے بہادری کی ایک داستان لکھی ہے جو آج بھی ہر ہندوستانی کے دل کو جوش سے بھر دیتی ہے۔وزیر اعظم نے1971 کے پاکستان کے خلاف جنگ میں بریگیڈ کلدیپ سنگھ چاند پوری کی بہادری کو سلام پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے مابین مثالی ہم آہنگی کی ایک مثال ہے۔ وزیر اعظم نے کہا’ہر ہندوستانی ہمارے فوجیوں پر فخر کرتا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں ہماری سرحدوں کے تحفظ سے نہیں روک سکتی‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے یہ ظاہر کیا ہے کہ چیلینج کرنے والوں کو اس کا بھرپور جواب دینے کی طاقت اور سیاسی قوت ہے۔نریندر مودی نے کہا ’ہندوستان کی متعدد ممالک کے ساتھ لمبی لمبی سرحدیں ہیں، لیکن اگر ایک ایسی سرحدی چوکی ہے جس کا نام ہر ہندوستانی جانتا ہے تو وہ لونگے والا ہے۔ لونگے والا کی لڑائی ایک ایسی بات ہے جس کے بارے میں ہر ہندوستانی جانتا ہے اورکہتا ہے ’جو بولے سو نہال ست سری کال‘۔‘وزیر اعظم مودی نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’جب بھی ہم اس کے بارے میں سوچتے ہیں، یہی ذہن میں آتا ہے‘۔اگلے سال 1971 کی ہندوستان۔پاکستان جنگ کے دوران لانگی والا کی لڑائی کو50 سال ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا’کچھ لوگ حیران ہوسکتے ہیں کہ مودی جی دیوالی پر سالانہ سال فوجیوں سے ملنے کیوں جاتے ہیں؟۔ لیکن مجھے ایک بات بتائیں، دیوالی ایک ایسا تہوار ہے جس کو ہم کنبہ کے ساتھ مناتے ہیں، اور ان لوگوں کے ساتھ جسے ہم اپنا کہتے ہیں۔۔۔لہٰذا ہر سال میں آپ سب کے ساتھ وقت گزارتا ہوں، کیونکہ آپ سب میرے، میرے کنبے، میرے اپنے ہیں۔‘وزیر اعظم کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بیپن راوت،آر می چیف ایم ایم نار وانے اور بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانہ تھے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
