تازہ ترین
پاکستانی سپریم کورٹ کا جموں وکشمیر سے متعلق فیصلہ اطمینان بخش: جے آر ایل
خبراردو:
مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے مابین حیدرپورہ سرینگر میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں وکشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور تحریکی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کی جانب سے دئے گئے فیصلے جس میں جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بحال رکھا گیا ہے پر اظہار اطمینان کے علاوہ اندرون و بیرونریاست کی جیلوں اور پولیس تھانوں میں برسہا برس سے جرم بے گناہی کی پاداش میں سزا کاٹ رہے کشمیری سیاسی قیدیوں کی ناگفتہ بہہ حالت اور ان قیدیوں کی حالت زار کے تئیں حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی جانب سے اختیار کی گئی خاموشی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیا گیا۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے مابین حیدرپورہ سرینگر میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں وکشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور تحریکی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے جس کے مطابق جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بحال رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق فراہم کرے اورجموں وکشمیر کے مسئلہ کو استصواب رائے کے ذریعے مستقل طور پر حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے پر اظہار اطمینان گیا۔
پاکستانی سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کے عوام کو استصواب رائے کے ذریعہ اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کی بات کہی ہے اورکہا ہے کہ اس مسئلہ کے مستقل حل تک ہندوستان اور پاکستان کے حکمرانوں پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حقوق فراہم کریں۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے حوالے سے جو حال ہی میں جو رپورٹ جاری کی گئی ہے اْس کو عملانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ یو این سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کریں کیونکہ دنیا کے سب سے بڑے ایوان اقوام متحدہ میں یہ مسئلہ گزشتہ 70 سال سے التوا میں پڑا ہے اور اب وقت آچکا ہے اوریہ یو این او کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرانے کیلئے اپنا مثبت اور فیصلہ کن کردار ادا کرے۔اجلاس میں سرینگر سینٹرل جیل کے علاوہ جموں وکشمیر کے مختلف تھانوں اور جیلوں اور بھارت کے مختلف ریاستوں بشمول تہاڑ جیل، کھٹوعہ ، ادھمپور، کورٹ بلوال، سانبہ، ہریانہ، راجستھان، جودھپور اور دیگر جیلوں میں برسہا برس سے جرم بے گناہی کی پاداش میں سزا کاٹ رہے ہیں .
کشمیری سیاسی قیدیوں کی ناگفتہ بہہ حالت اور ان قیدیوں کی حالت زار کے تئیں حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی جانب سے اختیار کی گئی خاموشی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران کشمیر میں جاری مبنی برحق جدوجہد کی پاداش میں ان لوگوں کو مختلف فرضی کیسوں میں پھنسا کر بدنام زمانہ کالے قوانین کی آڑ میں مختلف جیلوں میں مقید کردیا گیا ہے اور طویل عرصہ گذرنے کے باوجود ان قیدیوں کے تئیں سرکاری سطح پر جو پالیسی اختیار کی گئی ہے وہ حد درجہ ظالمانہ ، عدل و انصاف کے تقاضوں کے منافی اور حقوق انسانی کی سنگین پامالیوں کے مترادف ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ اگرچہ ان قیدیوں کے حوالے سے کئی بار انسانی حقوق کی کمیشنوں اور حقوق بشر کے عالمی اداروں پر دستک بھی دی گئی مگر اب تک ان قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں کوئی بھی قدم اٹھانا تو درکنار ، ان قیدیوں کے جنیوا کنونشن کے تحت حاصل حقوق اور سہولتوں سے بھی یکسر محروم رکھا گیا ہے جو حد درجہ افسوسناک ہے۔اجلاس میں جنوبی کشمیر کے تین نوجوان محمد شفیع میر، سہیل احمد وگے اور عامر شفیع بٹ کو بدنام زمانہ پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کرنے کی کارراوئی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اجلاس میں بلا امتیاز تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کی بلا مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ کے این ایس
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
