تازہ ترین
پلوامہ میں جاں بحق جنگجوؤں کی یاد میں تعزیتی ہڑتال،ترال میں پتھراؤ، شلنگ سے خاتون زخمی؛ سوپور گرنیڈ حملے میں مبینہ طور ملوث 3افراد گرفتا
خبراردو:
پلوامہ کے درب گام علاقے میں فورسز کے ساتھ تصادم آرائی میں جاں بحق 2مقامی جیش محمد جنگجوؤں کی یاد میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ہے جس دوران علاقے میں معمولات کی زندگی بری طرح متاثر رہی ۔جبکہ قصبہ اور دور دراز علاقوں میں تمام کار باری ادارے بندرہے اورسڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا ۔جبکہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برا بر رہی ہے ۔ادھر علاقے میں سخت ہڑتال کے باوجود لوگوں کی ایک بڈی تعدادجاں بحق جنگجوؤں کے گھر تعزیت پرسی کرنے کے لئے جا رہے تھے ۔ ادھر سوپو میں 25جنوری کو ہوئے گرنیڈ حملے میں مبینہ طور ملوث 3افرا د کے گرفتاری کا دعوی کیا ۔
جنوبی کشمیر کے دربگام پلوامہ میں جمعہ کو فورسز کے ساتھ ایک شبانہ تصادم آرائی میں جاں بحق ہوئے2جیش جنگجوؤں شاہد مشتاق بابا ولد مشتاق احمد بابا ساکنہ دربگام اور عنایت عبداللہ ولد محمد عبد اللہ کی یاد میں سنیچر کوقصبہ پلوامہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں مکمل تعزیتی ہڑتال کی وجہ سے دوسرے دن بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ہے اس دوران علاقے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ہے ۔ادھر قصبے میں تمام دکان سرکاری و غیر سرکاری کار باری ادارے بند رہتے اور اس دوران دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی بہت کم رہی ہے ادھر ہڑتال کے دوران قصبے کے اکثر علاقوں کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ غائب رہنے کی وجہ سے سڑکیں ویران منظر پیش کر رہی تھی ۔ادھر سخت ہڑتال کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پیدل اور نجی گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر جاں بحق جنگجوؤں کے اقراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔
تاہم علاقے میں حلات کل ملا کر پر امن رہے ادھر جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں سنیچر کے روز بعد دوپہر فورسز کی ایک پارٹی بٹہ گنڈ اور دیگر کئی علاقوں میں چھاپہ ڈالنے کی غرض سے جا رہے تھے اس دوران جب فورسز کی پارٹی بس اسٹینڈ کے قریب پہنچی تو انہوں نے فورسز گاڑیوں پر پتھراو کیا ،تاہم اس وقت فورسز اہلکاروں نے پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو کچھ نہیں بولا۔اس دوران جب فوروز کی پارٹی چھاپے کے بعد واپس آرہی تھی تھے تو بس اسٹینڈ میں پہلے سے نوجود نوجوانوں نے فورسز پارٹی پر شدید پتھراو کیا،جس کے جواب میں فورسز گاڑیوں میں موجود اہلکاروں نے نوجوانوں کو یہاں سے تتر بتر کرنے کے لئے آنسوں گیس کے درجنوں گولے داغے جس کے نتیجے میں یہاں زبردست افرار تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔
اس دوران دکانداروں نیاپنی دکانیں کھلی چھوڑ کر یہاں سے فرار ہوئے ہیں۔ تاہم واقعے میں بس اسٹینڈ میںآنسوں گیس کی شل لگنے سے ایک خاتون دلشادہ زوجہ جاوید احمد ریشی ساکنہ ترال پائین شل لگنے سے زخمی ہوئی ہے ۔جس کو ابتدائی علاج معالجے کے لئے فوری طورایس ڈی ایچ ترال منتقل کیا گیا اسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کیا ہے ۔تاہم بعد میں چاربجے کے قریب حالات پھر معمول پر آگئے۔ پولیس نے سنیچر کو کہا کہ شمالی کشمیر کے سوپور میں گرینیڈ پھینکنے میں ملوث جیش محمد نامی عسکری گروہ سے وابستہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر سوپور پولیس نے 25جنوری کی شام شمالی کشمیر کے سوپو علاقے میں گرنیڈ معاملے میں 3نوجوانوں کو ملوث ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس بیان کے مطابق نامعلوم جنگجوؤں نے جنوری25کو سوپور میں سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ پھینکا تھا۔اس ضمن میں پولیس نے اس وقت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ جس کے دوران تین افراد جن میں غلام قادر راتھر ساکنہ تارزو،اعجاز احمد خان ساکنہ نسیم باغ اور اْویس خالد ڈار ساکنہ نگین باغ سوپور کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا۔جہاں پوچھ تاچھ کے دورا ن گرفتار شدگان نے انکشاف کیا کہ وہ جیش محمدجنگجوؤں تنظیم سے وابستہ ہیں جنہوں نے انہیں2 گرینیڈ فراہم کئے تھے جن میں سے ایک کو پھینکا گیا جب کہ دوسرے کو ضبط کر لیا گیا۔جس کے بعد پولیس نے تینوں کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کیا ہے ۔
ہندوستان
اروناچل ہندستان کا اٹوٹ حصہ، سرحد کی صورتحال ہی چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد:ہندستان
نئی دہلی ہندستان نے اروناچل پردیش کو اپنا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات سرحد کی صورتحال پر مبنی ہوں گے اور سرحدی صورتحال کا ان تعلقات پر براہِ راست اثر ہوگا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ دراصل چین کی جانب سے اروناچل پردیش اور اس کے کچھ مقامات کے نام تبدیل کرنے کے ردعمل میں ہندستان نے حال ہی میں اروناچل پردیش کی 27 اہم جگہوں کو سروے آف انڈیا کے نقشے میں سرکاری طور پر نشان زد کر دیا ہے۔ اس پر چین کی طرف سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین کے اس ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ اروناچل پردیش ہندستان کا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور کوئی بھی اس ناقابلِ تردید سچائی کو بدل نہیں سکتا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہندستان سرحد سے جڑے معاملات کو انتہائی سنجیدہ مانتا ہے اور سرحد پر امن و استحکام اس کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد کی صورتحال کا ہندستان اور چین کے تعلقات پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ترجمان نے کہا، “ہندستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں سے جڑے معاملات میں، ہم نے ہمیشہ چین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ان مسائل کو بے حد سنجیدہ مانتے ہیں اور ان علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سرحدی معاملات کی صورتحال ہمارے وسیع دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کی عکاسی کرے گی۔ اس بات کو 06 اگست کو حال ہی میں منعقدہ ‘ہند-چین سرحدی معاملات پر مشاورت اور ہم آہنگی کے ورکنگ میکانزم’ کی 36ویں میٹنگ میں بھی دہرایا گیا۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے کھلی اور واضح بات چیت کی اورحقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر صورتحال کا جائزہ لیا۔”
مسٹر جیسوال نے کہا کہ میٹنگ میں ہندستان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر غلط فہمی اور غلط اندازوں سے بچنے نیز باقی بچے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ورکنگ میکانزم کی میٹنگوں، مقامی کمانڈر سطح کی میٹنگوں اور دیگر میکانزم سمیت موجودہ سفارتی اور فوجی ذرائع کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
موساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
یروشلم، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایران کی فردو یورینیم افزودگی تنصیب کا کئی مرتبہ دورہ کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورے کب کیے گئے اور ان کے ہمراہ کون تھا۔
عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق صفد میں منعقدہ گیلیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کوہن نے کہا، ’’ہم نے فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا تاکہ اس مقام کو سمجھ سکیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’امریکیوں کی جانب سے اس پر بمباری میرے تمام خوابوں کی تکمیل تھی۔‘‘
فردو کے علاوہ ایران کی اصفہان اور نطنز میں موجود جوہری تنصیبات کو بھی جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ اسرائیل۔ایران جنگ کے دوران امریکی حملوں سے شدید نقصان پہنچا تھا۔
بعد ازاں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ان تنصیبات پر موجود تقریباً 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم زمین میں دفن کر دی گئی تھی۔ تاہم اسرائیل نے بعد میں اندازہ لگایا کہ تہران نے اس مواد میں سے کچھ کو ممکنہ طور پر پکیکس ماؤنٹین کے مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
کوہن کے مطابق 60 فیصد تک افزودہ یورینیم اب بھی ’’بم بنانے سے بہت دور‘‘ ہے۔ تاہم یہ دعویٰ جوہری ماہرین کی بعض جائزہ رپورٹس سے مختلف ہے۔ جوہری ماہر ڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ 60 فیصد افزودہ یورینیم کو مزید افزودہ کرکے چند ہفتوں یا حتیٰ کہ چند دنوں میں ہتھیاروں کے درجے کے مواد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
کوہن اس سے قبل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے والی موساد کی کارروائیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کر چکے ہیں۔ 2021 میں موساد کی سربراہی چھوڑنے کے فوراً بعد ایک غیر معمولی ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے کئی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی تھیں، جن میں 2018 میں تہران کے ایک گودام سے ایران کے جوہری محفوظ شدہ ریکارڈ چوری کرنے کی کارروائی بھی شامل تھی۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ نطنز میں ایران کی زیر زمین سینٹری فیوج تنصیب کے ایک حصے کی تباہی کے پیچھے بھی موساد کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کو موساد نے ہی ہلاک کیا تھا اور تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔
چینل 12 کو دیے گئے اس انٹرویو میں موساد کے سابق سربراہ نے ایران کے جوہری بنیادی ڈھانچے سے اپنی واقفیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ دیان کو نطنز میں زیر زمین موجود اس ’’تہہ خانے‘‘ میں لے جائیں گے جہاں، ان کے بقول، ’’سینٹری فیوجز گھومتے تھے۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں میں آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق پینل کو پناہ گزینوں کی تنظیم نے یادداشت پیش کی
جموں، پی او جے کے سے بے گھر افراد کی تنظیم ایس او ایس انٹرنیشنل کے ایک وفد نے منگل کو یہاں جسٹس پرکاش پربھاکر نولیکر (ریٹائرڈ) کی سربراہی میں آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق پینل کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔
ایس او ایس انٹرنیشنل کے چیئرمین راجیو چونی کی قیادت میں وفد میں پروفیسر این این شرما (نائب چیئرمین)، ونود کمار دتہ (جنرل سکریٹری)، بھائی رام سنگھ (سکریٹری) اور وید راج بالی (سکریٹری) شامل تھے۔ وفد نے یادداشت پیش کرتے ہوئے 1947 سے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) کی ہندو اور سکھ آبادی کے ساتھ روا رکھے گئے تاریخی ناانصافی کو ریکارڈ پر لایا اور پینل سے ٹھوس اصلاحی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق یادداشت میں نشاندہی کی گئی کہ 1947 کے حملے کے بعد اس وقت کی جموں و کشمیر حکومت نے ابتدائی طور پر تقریباً 31,600 خاندانوں کا اندراج کیا تھا، جبکہ تقریباً 9,500 خاندانوں کو معمولی اور غیر معقول وجوہات کی بنیاد پر من مانے طریقے سے رجسٹریشن سے محروم کر دیا گیا۔
رجسٹرڈ خاندانوں میں سے صرف تقریباً 26,300 خاندانوں کو ریاست کے اندر آباد کیا گیا، جبکہ تقریباً 5,300 رجسٹرڈ خاندانوں کے ساتھ ساتھ 9,500 غیر رجسٹرڈ خاندانوں کو ہندوستان کے دیگر حصوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ باقاعدہ طور پر رجسٹر کیے گئے خاندانوں کے ریکارڈ اب بھی جموں و کشمیر حکومت کے سرکاری ریکارڈ میں موجود ہیں۔
یادداشت میں کہا گیاکہ ’’یہ خاندان مہاراجہ ہری سنگھ کے 1927 کے اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کے تحت ریاست کے اصل باشندے تھے اور انہوں نے بارہا اپنے آبائی وطن واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔‘‘
تاہم بحالیِ آبادکاری کی کسی جامع پالیسی یا ادارہ جاتی مدد کی مکمل عدم موجودگی کے باعث ان کے پاس دوسری جگہ اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ بیان کے مطابق اس وقت ریاست سے باہر رہنے والی ان کی آبادی کا تخمینہ پانچ سے چھ لاکھ ہے۔
ایس او ایس انٹرنیشنل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جموں و کشمیر کی اُس وقت کی حکومت کے 2014 کے کابینہ فیصلے میں ہر متاثرہ خاندان کو 25 لاکھ روپے نقد امداد، تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے 8,500 سرکاری ملازمتیں اور پیشہ ورانہ و تکنیکی اداروں میں ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن جموں و کشمیر یا سابق ریاست سے باہر جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے خاندانوں کے لیے اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
جاری۔یواین آئی۔ طـ ا
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر8 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا12 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا12 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا11 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
-
ہندوستان10 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا8 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا8 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
