تازہ ترین
پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے ریاستی سرکار اور 6مجرموں کے نام نوٹس جاری کئے
خبراردو: کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں مجرموں کو عدالت کی طرف سے مقرر کی گئی سزا میں اضافے کو لے کر پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے جموں و کشمیر کی سرکار اور واقعے میں 6مجرموں کو نوٹس اجرا کی ہیں۔
گزشتہ برس جنوری کے مہینے میں پیش آئے انسانیت سوز واقعے جس میں چند افراد نے منصوبہ بند سازش کے تحت معصوم آٹھ سالہ بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بناکر بعد میں اُسے قتل کرڈالا، کے معاملے پر پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے جمعرات کو مقتول بچی کے والد کے اسرار پر ریاست جموں وکشمیر کی سرکار اور واقعے میں عدالت کی طرف سے مجرم قرار دئے گئے 6افراد کے نام نوٹس جاری کردی ہے۔عدالت عالیہ نے مذکورہ نوٹس آٹھ سالہ مقتول بچی کے والد کی طرف سے مجرموں کی سزا میں اضافہ کرنے کے حق میں دائر کی تھی جس کے بعد عدالت عالیہ نے عرضی کا سنجیدہ نوٹس لے کر ریاستی سرکار اور واقعے میں مجرم قرار پاچکے 6افراد کے نام نوٹس جاری کردی۔ پنجاب اور ہریانہ کی عدالتوں نے اُس ملزم کے نام بھی نوٹس جاری کردی ہے جس کونچلی عدالت نے الزامات سے بری قرار دیا تھا۔
مقتول بچی کے والد نے دائر عرضی میں مجرموں کو نچلی عدالت کی جانب سے دی جاچکی سزا کو پھانسی اور عمر قید کی سزا میں تبدیل کرنے کی اپیل کرنے کے علاوہ عدالت کی جانب سے بری قرار دئے گئے ایک ملزم سے متعلق عدالتی فیصلے کو بھی چلینج کیا ہے۔درخواست گذار کی طرف سے کیس کی پیروی کررہے ایڈوکیٹ اُتسو بینس نے بتایا کہ پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے جمعرات کواس سلسلے میں جموں وکشمیر کی سرکار اور 6مجرموں کے نام نوٹس جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے ڈیوژن بنچ جسٹس راجیو شرما اور جسٹس ہریندر سنگھ سدھو نے کیس کی اگلی سماعت 7اگست کو مقرر کی۔انہوں نے کہا کہ درخواست گذار نے عرضی میں کہا ہے کہ واقعے کے منصوبہ ساز سانجی رام، اسپیشل پولیس افسر دیپک کھجوریہ اور پرویش کمار کی عمر قید کو پھانسی کی سزا میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
درخواست گذار کا مزید کہنا ہے کہ اسپیشل پولیس افسر سریندر ورما، ہیڈ کانسٹیبل تلک راج اور سب انسپکٹر آنند دتا کی پانچ سالہ سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔خیال رہے گزشتہ ماہ پٹھانکوٹ کی عدالت نے واقعے میں مجرم قرار دئے گئے سانجی رام، دیپک کھجوریہ اور پرویش کمار کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے انہیں رنبیر پینل کورڈ کے کئی دفعات جن میں مجرمانہ منصوبہ بندی، قتل، اغوا، اجتماعی عصمت دری، ثبوتوں کو ضائع کرنا، متاثرہ بچی کو نشیلی ادویات دینے کے نتیجے میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی تھی۔اس موقعے پر پٹھانکوٹ کی نچلی عدالت نے سانجی رام کے بیٹے وشال جنگوترا کو بری کرتے ہوئے دیگر تین افراد جن میں انند دتا، تلک راج اور سریندر ورما کو پانچ پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے گزشتہ برس 10جنوری کو کٹھوعہ کے رسانہ نامی گاؤں میں آٹھ سالہ معصوم بچی مویشیوں کو چرانے کے دوران اچانک لاپتہ ہوگئی جس کے بعد بسیار تلاش کرنے کے بعد اُس کا کہی اتہ پتہ معلوم نہ ہوسکا۔ا س دوران بچی کے اہل خانہ نے پولیس تھانے میں شکایت درج کی جس کے بعد پولیس نے بھی بچی کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر کئی مقامات پر تلاش کیا۔ اسی اثنا میں 17جنوری 2019کو مذکورہ بچی مردہ اور مسخ شدہ حالت میں نزدیکی جنگلات سے برآمد کی گئی جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ بچی کے ساتھ اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
