تازہ ترین
ڈنمارک ميں ’رضامندی‘ کے بغير جنسی عمل اب ريپ مانا جائے گا
رضامندی کے بغير جنسی عمل ريپ ہے مگر اس سلسلے ميں یورپی ملکوں میں قانونی فريم ورک غير واضح ہے۔ تاہم اب ڈينش پارليمان نے ايسی اصلاحات کی منظوری دے دی ہے جن کے تحت جنسی عمل ميں ’نہ‘ کی اہميت بڑھ جائے گی۔
‘رضا مندی‘ کے بغير جنسی عمل ريپ ہے مگر اس سلسلے ميں یورپی ممالک میں قانونی فريم ورک غير واضح ہے۔ تاہم اب ڈينش پارليمان نے ايسی اصلاحات کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت کسی بھی قسم کے جنسی عمل ميں ‘نہ‘ کی اہميت بہت بڑھ جائے گی۔
کرسٹين ہولسٹ کو ان کے ساتھی نے آدھی رات کو اٹھايا اور لاکھ منع کرنے کے باوجود زور زبردستی شروع کر دی۔ اس نے کرسٹين کے منع کرنے کے باوجود سيکس کرنے کی کوشش کی۔ کرسٹين نے ڈی ڈبليو کو بتايا، ”ميں سمجھ نہيں پا رہی تھی کہ ميرے ساتھ کيا ہو رہا ہے۔ ميرا اس کے ساتھ کوئی رومانونی تعلق نہ تھا اور شايد وہ يہ بات سمجھ نہيں پا رہا تھا کہ ميں اس ميں دلچسپی نہيں رکھتی۔ پھر اس نے اپنا ہاتھ ميرے گلے پر رکھا اور تب مجھے احساس ہوا کہ شايد ميری زندگی خطرے ميں ہے۔‘‘
يہ واقعہ اس وقت پيش آيا جب کرسٹين اپنے کام کے سلسلے ميں کوپن ہيگن ميں تھيں اور ايک رات کے ليے اپنے دوست کے گھر ميں تھيں۔ وہ شخص جس نے کرسٹين کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، در اصل ان کا دوست ہی تھا۔
کرسٹين نے مزيد بتايا، ”ميں اس کے ساتھ جھگڑی نہيں۔ ميں نے بات کر کے اسے سمجھانے کی کوشش کی مگر جب مجھے احساس ہوا کہ وہ ماننے والے نہيں، ميری ہمت ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا، وہ ميرے ليے بہت تکلنف دہ تھا۔‘‘
قانون ميں گنجائش موجود
کرسٹين کو اس نتيجے پر پہنچنے ميں وقت لگا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ در اصل جنسی زيادتی کے زمرے ميں آتا ہے۔ انہوں نے پوليس ميں رپورٹ درج کرائی اور مذکورہ شخص پر مقدمہ بھی چلا۔ مگر وہ بری ہو گيا۔ عدالت ميں جج نے يہ تسليم کيا کہ کرسٹين نے مذکورہ شخص کے جنسی حملے کو روکنے کی کوشش کی مگر ان کے وکيل يہ ثابت نہ کر پائے کہ حملہ آور نے انہيں نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور يوں وہ بری ہو گيا۔
ڈی. ڈبلیو
ڈی. ڈبلیو
Published: 19 Dec 2020, 7:40 AM
Engagement: 7

ايسے جنسی حملوں کے دوران ہمت ہار کر سب کچھ چھوڑ دينا، جسے انگريزی ميں فريزنگ کہا جاتا ہے، ريپ کے واقعات ميں اکثر اوقات ہوتا ہے مگر قانون ميں اسے جرم قرار ديے جانے کے معاملے ميں ابھی گنجائش موجود ہے۔ ديگر کئی يورپی ملکوں کی طرح ڈنمارک ميں بھی ريپ کو بھی متاثرہ شخص کی رضامندی يا ممانعت کے تناظر ميں نہيں ديکھا جاتا۔ بلکہ متاثرين کو يہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ ريپ کرنے والے ملزم نے انہيں ڈرايا، دھمکايا يا جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
ليکن اب يہ بدل رہا ہے۔ جمعرات کو ڈينش قانون سازوں نے ريپ ميں متعلق ملکی قوانين ميں اصلاحات منظور کر ليں، جن ميں رضامندی کا عنصر اہم ہے۔ تراميم کے بعد جنسی تعلق خواہ اس ميں جسمانی تشدد کا عنصر موجود نہ ہو، اگر مرضی کے بغير قائم ہوا ہو، تو اسے قانوناً ريپ مانا جائے گا۔
اس پيش رفت کے بعد ڈنمارک ان بارہ يورپی ممالک کی فہرست ميں شامل ہو گيا ہے، جہاں مرضی کے بغير جنسی تعلق قانوناً ريپ مانا جاتا ہے۔ ان ملکوں ميں جرمنی، سويڈن اور برطانيہ شامل ہيں اور اسپين اور ہالينڈ ميں بھی يہی قوانين زير غور ہيں۔
کرسٹين ہولسٹ کے کيس ميں فيصلہ آ چکا ہے مگر حکام کو توقع ہے کہ ڈنمارک ميں اس اصلاح کے بعد آئندہ کے کيسز ميں مرضی کے بغير زبردستی کرنے والے افراد کو سخت سزائيں مل سکيں گی۔(قومی آواز)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا