تازہ ترین
کانگریس آنے والے انتخابات میں ملک بھر میں کامیاب ہوگی: غلام احمد میر
خبراردو:
کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمدمیرنے کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی آنے والے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں کشمیر سمیت ملک بھر کی ریاستوں میں عوام کے بھاری منڈیٹ سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ استحصالی عناصر اور تقسیمی سیاست کرنے والے عناصر اور سیاسی جماعتوں سے ہوشیار رہیں اور ان کی فریبانہ اور مکارانہ باتوں میں نہ آئے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکربی جے پی اور آر ایس ایس جیسے استحصالی عناصر کے خلاف یک جٹ ہوجائیں اور آنے والے انتخابات میں اُن کو منصوبوں کو خاک میں ملاکر اُن کے مکروہ عزائم کو ناکام کریں۔
غلام احمدمیر نے بتایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی سیاسی پارٹیاں حصول اقتدار کی خاطر تقسیسی سیاست سے عوام کے درمیان کنفیوژن پیدا کررہے ہیں لہٰذا عوام کو پارٹی وابستگیوں سے اُوپر اٹھ کر ایسے عناصر کے خلاف یک جٹ ہوکر ان کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی سیاسی جماعتیں انتخابات سے فائدہ سمیٹنے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں تاہم ہمیں ملک کے مجموعی مفاد کی خاطر یک جٹ ہوکر ان کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
انہوں نے مرکز میں قائم بی جے پی حکومت اورریاست کی سابق مخلوط حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے کشمیر سمیت ملک بھر میں امن اور ترقی کے ایجنڈے کو شدید نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں عام لوگوں میں بیگانگی اور اجنبیت کا ماحول مزید گہرا ہوتا گیا۔کانگریس لیڈر نے بتایا کہ سال 2014کے اسمبلی انتخابات کے دوران سابق مخلوط حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا اور جب پی ڈی پی اور بی جے پی نے ریاست میں اقتدار کی کمان سنبھالی تو اس عرصے کے دوران انہوں نے عوام سے کئے ہوئے ایک بھی وعدے کو بھی پورا نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ سابق مخلوط حکومت کی طرف سے امن اور ترقیاتی شعبوں کو ہوئے بھاری نقصان سے ہمارے دل چھلنی ہوجاتے ہیں کیوں کہ کانگریس پارٹی نے ماضی قریب میں مرکز اور ریاست میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کافی کوششیں کی تھی لیکن بدقسمتی سے متحدہ ترقیاتی الائنس اول اور دوم کی طرف سے ماضی میں امن اور ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھاری پیمانے پر ٹھیس پہنچائی گئی۔
غلام احمدمیر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک بھر کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اتحاد و اتفاق میں یقین رکھتی ہے اور ملک کے سیکولر اصولوں کو تحفظ کی داعی جماعت ہے۔کانگریس ملک بھر کے عوام کی بلا تفریق رنگ ، نسل اور مذہب خدمت کرنے میں یقین رکھتی ہے۔اس دوران پی ڈی پی حلقہ انتخاب اننت ناگ سے وابستہ کئی لیڈران جن میں جاوید احمد کھرادی(یوتھ صدر پی ڈی پی اننت ناگ)، منظور احمد (سرپنچ پی ڈی پی)، شوکت احمد حسین (یوتھ زونل صدر پی ڈی پی)، بلال احمد شیخ، محمد اشرف ڈار، اقبال احمد نندن اور فیاض احمد خان شامل ہیں نے غلام احمد میر کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی جس پر یہاں موجود کانگریس لیڈران نے اُن کی کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
