جموں و کشمیر
کشتواڑ سانحہ: 30 ہلاک، 120 افراد کو بچا لیا گیا، درجنوں لاپتہ، راحت رسانی کا کام جاری
جموں،جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں جمعرات کو شدید بادل پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں دو سی آئی ایس ایف اہلکار بھی شامل ہیں حکام نے بتایا کہ اب تک 120 افراد کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا، جن میں 38 کی حالت تشویشناک ہے حادثے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ، پولیس، آرمی، نیشنل ڈزاسٹر ریسپانس فورس ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی اور ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔ بعد میں مزید دو این ڈی آر ایف ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں شامل کی گئیں تاکہ مزید زندگیاں بچائی جا سکیں۔
عین شاہدین کے مطابق حادثہ چشوتی میں دوپہر 12 بجے سے 1 بجے کے درمیان پیش آیا، جو مچیل ماتا یاترا کے راستے میں آخری گاؤں ہے۔ یاترا 25 جولائی سے شروع ہوئی تھی اور 5 ستمبر تک جاری رہنے کا شیڈول تھا۔ زیارت گاہ تک پہنچنے کے لیے 8.5 کلومیٹر پیدل راستہ ہے، اور اس وقت مقامی ‘لنگر’ (کمیونٹی کچن) زائرین سے بھرا ہوا تھا، جو بادل پھٹنے کے باعث آنے والی سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے اور متعدد دکانیں اور ایک سکیورٹی پوسٹ بہہ گئی۔
کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر پنکج کمار شرما اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فوراً متاثرہ مقام پر پہنچے اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی شروع کی۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے بھی بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
مرکزی وزیر جیتن سنگھ نے ایکس پر کہا، ’چشوتی میں شدید بادل پھٹنے کے بعد فوری طور پر انتظامیہ نے کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی ہیں۔‘
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیوں کو مضبوط بنانے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
ادھر حزب اختلاف کے لیڈر اور بی جے پی کے سینئر رہنما سنل کمار شرما نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ یاترا میں موجود تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے بھی سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری امدادی کارروائیاں کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کشتواڑ کے چسوتی علاقہ میں بادل پھٹنے سے پیش آئے دلدوز اور دلخراش حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے 100سے زائد افراد کی فوری صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور حکومت پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کو بھر پو ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔
دریں اثنا مقامی انتظامیہ نے یاترا معطل کر دی ہے اور تمام دستیاب وسائل کو ریسکیو آپریشنز میں متحرک کر دیا گیا ہے۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور امدادی ٹیموں کے تعاون میں حصہ ڈالیں۔
یو این آئی۔ارشید بٹ
جموں و کشمیر
میر واعظ کا الزام: ایک بار پھر نظر بند کیا گیا، ’معمول کی صورتِ حال‘ کے دعووں پر سوال اٹھائے
سری نگر، کشمیر کے میر واعظ اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ انہیں ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا ہے اور سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جانے سے روک دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں میر واعظ نے بتایا کہ یہ نئی پابندی مقدس ماہ ربیع الاول کے آغاز کی شب عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں حکام کی جانب سے ’معمول کی صورتِ حال‘ کے کیے جانے والے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بار بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنا انتظامیہ کے ان سرکاری دعووں کی ساکھ کو ختم کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اگر حکام خود اپنے معمول کی صورتِ حال کے دعووں پر اتنا اعتماد نہیں کرتے کہ مجھے بار بار جامع مسجد جانے سے روکتے ہیں، تو اس دعوے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے؟‘‘
انتظامیہ کی جانب سے میر واعظ پر عائد پابندیوں کی فوری طور پر کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر، خاص طور پر جمعہ کے دن، ان پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں، جس کے باعث وہ تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے اور لوگوں سے خطاب کرنے سے محروم رہے ہیں۔
اس دوران میر واعظ نے ایک بیان جاری کرکے جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ربیع الاول کے بابرکت ماہ کی مبارکباد دی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
