تازہ ترین
کشمیری تاجروں اور ٹرانسپوٹروں پر یلغار
لکھنپور سے ادھمپور تک جی ایس ٹی انفورسمنٹ کی دہشت:کے ای اے
سرینگر: کشمیر اکنامک الائنس نے وادی سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کو جی ایس ٹی موبائل انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے بے جا تنگ و ہراساں کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اس سلسلے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
کے این ایس کو موصولہ تحریری بیان کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس کے نائب چیئرمین اعجاز شہدارنے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت مرکزی جی ایس ٹی موبائل انفورسمنٹ کے اسکارڈ لکھنپور سے لیکر ادھمپور تک کشمیری مال بردار گاڑیوں کو بے جا تنگ و طلب کرتے ہیں۔ اعجاز شہدار نے کہا کہ ان گاڑیوں میں موجود اشیاء اور دیگر ساز و سامان کو کو ضبط کرکے ڈرائیوروں کی لائسنس اور گاڑی کے دستاویزات کو کو بھی کس بھی رسید کے بغیر ہی ضبط کیا جاتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نہ صرف یہی بلکہ ضبط شدہ مال کے سلسلے میں تاجروں نا ہی نوٹس ارسال کی جاتی ہیں اور نا ہی اس مال کا احاطہ کیا جاتا ہے۔اعجاز شہدار نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ گاڑیوں کو جموں کے قدیم کمرشل ٹیکس دفتر میں اگر چہ فزیکل جانچ کیلئے لیا جاتا ہے تاہم انہیں کئی روز تک وہی پر کھڑا کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتوں تک مال کو ضبط کرکے جہاں ٹرانسپوٹروں کو کافی دشواریوں اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،وہی تاجروں کیلئے بھی صورتحال سوہان روح ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ہفتوں تاخیر کے بعد ان کا ساز و سامان پہنچتا ہے۔
انہوں نے کشمیر تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کے ساتھ جی ایس ٹی موبایل انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے امتیازی سلوک رؤ ار کھنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تاجر اور ٹرانسپوٹروں کو پہلے ہی کافی نقصانات کا سامنا کربنا پڑا ہے،اور اب جی ایس ٹی انفورسمنٹ ٹیموں کا یہ طرز طریقہ وادی کی تجارت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کو پہلے ہی سرینگر جموں شاہراہ کے متواتر بند ہونے کے نتیجے میں کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اور اس صورتحال میں تجارتی طبقے کو یقین تھا کہ جموں کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت تاجروں کیلئے مدد گار ثابت ہوگی،تاہم تاجروں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اکنامک الائنس کے نائب چیئرمین نے کہا کہ جی ایس ٹی موبائل انفورسمنٹ کی چھاپہ ماری سے جہاں تاجروں کی تجارت متاثرہو رہی ہے،وہی نجی شبیہ کو بھی متاثر کر کے مشکوک بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا”پہلے ہی کشمیری مال بردار گاڑیوں کو ہریانہ اور پنجاب میں تلاشیوں کے بہانے تنگ و طلب کرنے کا سلسلہ جاری تھا اور اب گھر میں آکر بھی تاجروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جاتا ہے“۔شہدار نے کہا کہ اس بات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا کہ جی ایس ٹی ٹیمیں کسی بھی جگہ مال سے متعلق دستاویزات کی جانچ کر سکتے ہیں،تاہم لکھنپور سے لیکر ادھمپور تک شاہراہ پر مال کو کھنگالا جاتا ہے،اور بے جا تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان حربوں سے کشمیری تاجر اور صنعت کار کسی بھی طور خائف نہیں ہونگے،اور وہ تمام آزمائشوں کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی ننگی تلوار دانستہ طور پر کشمیری تاجروں کے سر پر لٹکا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ2014کے تباہ کن سیلاب او ر مابعد اقتصادی حالات کے بعدکشمیری تاجروں اور کاروباریوں کو توقع تھی کہ مرکزی اور ریاستی سرکار انکے مدد کیلئے سامنے آئے گی،تاہم انہوں نے جی ایس ٹی انفورسمنٹ کا بھوت تاجروں کے تعاقب کیلئے چھوڑ دیا،جس نے تاجروں اور کاروباریوں کے علاوہ کارخانہ داراروں اور صنعت کاروں کی خستہ حالت کو مزید بد تر کیا۔(کے این ایس)
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
