تازہ ترین
کشمیر شاہراہ پر سویلین ٹریفک پر پابندی صرف اتوار تک محدود
خبراردو:
جموں وکشمیر حکومت نے شدید تنقید کے بعد کشمیر شاہراہ پر سویلین ٹریفک پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری ترجمان کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ’’کشمیر شاہراہ پر سری نگر اور بارہمولہ کے درمیان سویلین نقل و حمل پر اب پابندیاں 22 اپریل سے صرف اتوار تک ہی محدود رہیں گی اور اس پٹی پر بدھ کو سویلین ٹریفک پر کوئی پابندی عائد نہیں رہے گی‘‘۔
اس میں کہا گیا ’’اس ماہ کے اوائل میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر حفاظتی عملے کی کانوائی کی سلامتی اور لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے سویلین ٹریفک کی آمدورفت پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا ‘پلوامہ حملے کے بعد بڑے پیمانے پر حفاظتی عملے کی نقل و حمل ناگزیر بن گئی تھی اور یہ دستے ملی ٹنسی مخالف کاروائیوں اور عام انتخابات کے پُر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے درکار تھے۔ حفاظتی عملے کی کانوائی کی بلا خلل آوا جاہی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے قومی شاہراہ پر بارہمولہ سے اودھم پور تک ہفتے میں دو دن یعنی اتوار اور بدھوار کو صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک سویلین ٹریفک کی آمدو رفت پر پابندی عائد کی تھی ۔ اگرچہ یہ پابندی ایک ہفتے کے کُل وقت کے 15 فیصد کے اوقات پر ہی عائد تھی تا ہم حکومت عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کی متمنی تھی’۔
اس میں کہا گیا ‘مقامی انتظامیہ نے پابندی کے اوقات کے دوران عوام کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے وسیع انتظامات کئے جن میں مختلف ایمر جنسیوں بشمول میڈیکل ایمر جنسیوں، سکولی بسوں، امتحانات میں شامل ہونے والے طلاب، ڈیوٹی پر جا رہے سرکاری ملازمین، ہسپتال عملے، ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافراور چنائو مہم چلانے والے سیاسی افراد کے حق میں سفری پاس جاری کرنا بھی شامل ہے علاوہ ازیں حفاظتی عملے کی کانوائی کی آزادانہ نقل و حمل کے ساتھ ساتھ سویلین نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے 100 سے زائد ایگزیکٹو مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا۔ ڈویژنل کمشنروں نے بھی اس تعلق سے خاطر خواہ انتظامات کئے’۔
سرکاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت حفاظتی عملے کی کانوائی کی برسر موقعہ ضروریات پر نظر گذر رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔ مثال کے طور پر 17 اپریل کو کانوائی کا دن ہونے کے باوجود حفاظتی عملے کی کانوائی کی نقل و حمل کی کوئی ضرورت نہیں پڑی۔
بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر حفاظتی عملے کی ضروریات بالخصوص 11 اپریل کو بارہمولہ اور جموں جبکہ 18 اپریل کو سری نگر اور کٹھوعہ میں چنائو کے کامیاب تناظر میں ایک مرتبہ پھر جائزہ لیا۔ حفاظتی عملے کی ضروریات ان چونکہ کم ہو رہی ہے اور انہیں واپس لایا جا رہا ہے، حکومت نے ٹریفک پر پہلے لگائی گئی پابندیوں کو جزوی طور نرم کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور یہ پابندیاں اب اس طرح سے نرم کی گئی ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
