تازہ ترین
کورونا لاک ڈاءون کے55روز مکمل
وادی کشمیر میں 800سے زیادہ کوروناوائرس مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ روزافزوں اس میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔55روز سے جار ی لاک ڈاؤن کے باوجود مثبت معماملات ہر روز سامنے آرہے ہیں،جسکی وجہ سے صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہی ہوتی جارہی ہے۔
وادی کشمیر میں نہ تو عالمی وباکوروناوائرس کی رفتار تھم گئی اور نہ ہی زنجیر ٹوٹی ہے جبکہ مسلسل لاک ڈاؤن سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران محتاط نر می کے اشارے ملنے لگے جبکہ منگلوار کو دارالحکومت سرینگر کے سیول لائنز میں سوموار کی طرح موٹر سائیکلوں اور نجی گاڑیوں کی نقل وحرکت دیکھنے کو ملی،جس دوران کئی مقامات چیکنگ عمل کے نتیجے میں جام بھی دیکھنے کو ملا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق دنیا کو اب آنے والے وقت میں کورونا کیساتھ جینے کا فن سیکھنا ہوگا،کیونکہ فی الوقت اس عالمی وبا کی کوئی دوا نہیں ہے جبکہ مسلسل لاک ڈاؤن سے لوگ فاقہ کشی کے شکار ہونے لگے۔
کئی ممالک نے لاک ڈاؤن میں کافی نرمی لائی جبکہ ملک کی کئی ریاستوں میں بھی لاک ڈاؤن میں کافی حد تک نرمی لائی گئی۔اب وادی کشمیر میں بھی کورونا لاک ڈاؤن میں محتاط نر می کے اشارے ملنے لگے۔جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کا کہنا ہے کہ ریڈ زونز میں آنے والے دنوں میں عائد پابندی میں نرمی لائی جائیگی اور بعض علاقوں میں دکانیں مختصر وقت کیلئے کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے۔منگلوار کو وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن کے55روز مکمل ہوگئے جبکہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے52روز مکمل ہوچکے ہیں۔
یوں تو ملک گیر لاک ڈاؤن 17مئی کو ختم ہونے جارہا ہے اور اگلے اعلان کا انتظار ہے۔تاہم اب چوتھے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے بجائے آہستہ آہستہ عائد پابندیو ں اور بندشوں میں محتاط یا احتیاط کیساتھ نرمی دینے کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔منگلوار کو دارالحکومت سرینگرکے سیول لائنز میں موٹر سائیکلوں اور نجی گاڑیوں کی کثیر تعداد سڑکوں پر چلتی ہوئی دیکھی گئی جبکہ شہر خاص میں بھی نجی ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت دی جارہی تھی،تاہم پابندیاں اور بندشیں اب بھی باقی ہیں۔بازار بند رہنے اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہنے کی وجہ سے ہر سو خاموشی دکھائی دے رہی ہے جبکہ جملہ آبادی گھروں میں قید ہے۔
ادھر امتناعی احکامات کی عمل آوری کویقینی بنانے کیلئے پولیس اور فورسز کے اہلکار چپے چپے پر تعینات ہیں۔ اس طرح کی صورتحال وادی کے دیگر قصبوں و دیہات میں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق دوردراز دیہات میں دکانیں کھلی رہتی ہیں اور لوگ اپنا روز مرہ کا کام کاج کررہے ہیں۔وادی میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں زندگی کی رفتارمکمل طور پر تھم گئی ہے۔
پرنسپل سیکریٹری ایجو کیشن نے کہا ہے کہ احتیاط کیساتھ یکم جون سے وادی کشمیر میں تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے مؤمنٹ پاس جاری کئے ہیں،تاہم اب انکی اہمیت وافادیت ناکے برابر ہے۔ادھر مسلسل لاک ڈاؤن کے سبب عام لوگ خاص طور پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد،محنت کش،مزدور اور ہنر مند شامل ہیں،شدید ترین ذہنی کوفت کے شکار ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن تو کیا گیا،لیکن ہمارا کچھ بھی نہیں سوچا گیا کہ ہم کیا کریں،کیسے زندہ رہ سکیں۔کورونا وائر س سے بچانے کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر کی معیشت بری طرح سے متاثر ہورہی ہے اور نوجوان نسل بے روزگار ہوتی جارہی ہے۔عام لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں نرمی لانے کا وقت آگیا کیونکہ گھروں میں رہ کر زندگی کو بچایا نہیں جاسکتا۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
