تازہ ترین
کورونا وائرس کی پھیلتی وبا
فلپائن کے بعد ہانگ کانگ میں بھی ایک شخص ہلاک
چین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد425سے تجاوز کر گئی
سرینگر: کورونا وائرس کی پھیلتی وبا سے جہاں پوری دنیا میں خوف وہراس اور اضطراب کی لہر پائی جارہی ہے،وہیں ہلاکتوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہوتا ہے جارہا ہے جبکہ چین سے باہر دوسرے ممالک میں بھی اموات سے بے چینی پائی جارہی ہے۔یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو عالمی ایمر جنسی قرار دیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ہانگ کانگ میں نوول کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی جبکہ مرکزی چین میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 سے تجاوز کر گئی۔نیم خود مختار شہر ہانگ کانگ میں وائرس سے متاثرہ39 سالہ شخص وائرس ہلاک ہوا جس نے وبا کے مرکز شہر ووہان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ ہفتے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے تنہائی میں رکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چین سے باہر کورونا وائرس سے ہونے والی دوسری ہلاکت ہے اس سے قبل فلپائن میں 44 سالہ چینی شخص اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد لقمہ اجل بنا تھا۔ہانگ کانگ میں اب تک 15 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سے ایک مقامی طور پر منتقل ہوا۔دوسری جانب ملائیشیا نے اپنے پہلے شہری میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد10 تک پہنچ گئی ہے۔
41 سالہ ملائیشین شہری نے گزشتہ ماہ سنگاپور گیا تھا جہاں اس کی ملاقات اپنے چینی ساتھیوں سے ہوئی جس میں ایک شخص کا تعلق ووہان سے تھا تاہم ملائیشیا آنے کے ایک ہفتے بعد اس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔چین میں اب تک20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد425 ہوگئی۔مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر ووہان کے مضافات میں 10 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید طبی آلات پر مشتمل ایک ہزار بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال تعمیر کیا گیا تھا۔منگل کے روز اس ہسپتال میں پہلے 50 مریضوں کو منتقل کردیا گیا جبکہ 1600 بستروں پر مشتمل ایک اور ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے۔
اس کے علاوہ حکام ایک جمنازیم، نمائش گاہ اور ثقافتی مرکز کو ہسپتال میں تبدیل کررہے ہیں جہاں 3 ہزار400 بسترد دستیاب ہوں گے اور وائرس کی معمولی علامات والے مریضوں کو رکھا جائے گا۔وائرس کا پھیلاؤ:تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد20 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے جس میں 20ہزار 438 مریضوں کا تعلق چین سے ہے۔
علاوہ ازیں ہانگ کانگ میں ایک ہلاکت جبکہ15 تصدیق شدہ کیس اور مکاؤ میں 10 کیس سامنے آئے۔دنیا کے دیگر ممالک میں جاپان میں 20، تھائی لینڈ میں 19، سنگاپور میں 18، جنوبی کوریا میں 16، امریکا میں 11، جرمنی میں 12، تائیوان میں 10، ملائیشیا میں 8، آسٹریلیا میں 7، ویتنام میں 9، فرانس میں 6، متحدہ عرب امارات میں 5، کینیڈا میں 4، بھارت میں 3، فلپائن میں ایک ہلاکت کے علاوہ 2، اٹلی، برطانیہ، نیپال میں 2، 2 جبکہ سری لنکا، سویڈن، اسپین، کمبوڈیا اور فن لینڈ میں کورونا وائرس کے ایک، ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کے 24 ممالک تک پھیل جانے کے باعث عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا تھا، متعدد ممالک سفری پابندیاں عائد کرچکے ہیں جبکہ کئی ایئرلائنز نے چین سے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں۔ادھرمیڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی اعلی قیادت نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے جواب میں ملک کے ردعمل میں پائی جانے والی ’کوتاہیوں اور خامیوں‘ کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیٹبرو سٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔کمیٹی کی جانب سے جانوروں کی منڈیوں، جہاں سے یہ وائرس پھیلا، پر کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
