تازہ ترین
کوویڈ۔19: صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج مریض خدا کے رحم کر م پر
’انجیکشن خود لگائیں،ادویات بازار سے خریدیں،اسپتال کی سپلائی غیر معیاری،ڈاکٹر وں کی تجویز‘
معاملہ میری نوٹس میں نہیں آیا،مریض مجھ سے رابطہ کریں، معاملے کا سنجیدہ اور سخت نوٹس لیا جائیگا:میڈ یکل سپر انٹنڈنٹ
خبراردو:-
سرینگر:عالمگیر وبا کورونا وائرس(کووڈ۔19) کی جاری قہر سامانیوں کے بیچ صدر اسپتال سرینگر (ایس ایم ایچ ایس)میں داخل کورونا سے متاثر مریضوں کو خد ا کے رحم کر م پر چھوڑ دیا گیا۔
مریضوں کا الزام ہے کہ اُنہیں ڈاکٹروں نے تجویز کی ہے کہ وہ انجیکشن خود لگائیں اور ضروری ادویات بازار سے خریدیں کیونکہ اسپتال کی سپلائی غیر معیاری ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق دنیا کیساتھ ساتھ عالمگیر وبا نے وادی کشمیر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
ایک طرف وادی کشمیر میں آئے روز مریضوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دوسری طرف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔صدر اسپتال کے مختلف وارڈوں میں کورونا سے متاثر مریضوں اور اُنکے تیماداروں کا الزام ہے کہ صدر اسپتال سرینگر(ایس ایم ایچ ایس) کا نظام ِ صحت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
مریض نے بتایا کہ نہ تو اُنکا کووڈ۔19گائیڈ لائنز (ضوابط وقواعد) کے تحت علاج کیا جارہا ہے اور نہ ہی طبی سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اسپتال میں داخل اور زیر علاج مریض بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ کووڈ۔ 19کیلئے علیحدہ سے فنڈس بھی واگزار کئے گئے ہیں،لیکن یہ فنڈس کن کاموں پر اور کہاں خرچ ہوتے ہیں؟کوئی نہیں جانتا۔
صدر اسپتال کے وارڈ نمبر9میں زیر علاج ایک30سالہ مریض نے ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ نمو نیا کا شکار ہیں اور اُن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جبکہ اب وہ کورونا نگیٹیو ہیں۔ان کا مزید کہناتھا ’ہمیں اسپتال کی جانب سے این ایس انجیکشن دیا جاتا تھا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ بازار سے یہ مخصوص دوا خریدیں جبکہ یہ ضروری انجیکشن ہے‘۔انہوں نے مزید کہا ’جب ڈاکٹروں سے پوچھا گیا کہ اُنہیں این ایس یعنی(Sodium Chloride injection) اسپتال سے ہی فراہم ہوتے ہیں،تو بازار سے کیوں خریدیں ہیں؟،تو ڈاکٹروں کا جواب یہ غیرمعیاری ہیں‘۔
ایک اور مریض نے بتایا کہ ہم نے ڈاکٹروں کی تجویز پر یہ انجیکشن بازار سے ہی خریدے،کیوں کہ جان ہے تو جہاں ہے۔اسی وارڈ میں ایک اور زیر علاج مریض نے فون کرکے بتایا ’جناب ہمیں خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،خدا را ہمارا مسئلہ اُجا گر کریں،ہمیں اب انجیکشن بھی خود لگانے پڑتے ہیں‘۔
جب مریض سے پوچھا گیا کیوں؟،اسپتال میں طبی اور نیم طبی عملہ موجود نہیں ہے؟،تو مریض نے بتایا ’آپ یہاں خود آئیں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں،یہاں نہ تو ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی نیم طبی عملے کا ملازم ہے،حتیٰ کہ کوئی نرس بھی وارڈ میں رات کے دوران ڈیوٹی پر نہیں ہے‘۔
مریض نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ’یہاں 30مریض زیر علاج ہیں،ستم ظریفی یہ ہے کہ بدھ کی دوپہر کو ہمیں بتایا گیا کہ جس جس مریض کو انجیکشن لگانا ضروری ہے،وہ خود انجیکشن لگائے،یہاں نہ تو رات کو کوئی ڈاکٹر ہوگا اور نہ ہی کوئی نرس ہوگی،ہمیں نہیں معلوم ماجرا کیا ہے؟‘۔ایک مریض کے تیمادار نے بتایا کہ اُن مریض بال بال بچ گیا،کیوں کہ مریض نے خود ہی اپنی جان بچانے کیلئے خود کا انجیکشن کیا۔
ان کا کہناتھا ’یہ اسپتال ذبح خانے میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہاں مریض کی زندگیوں کیساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے؟،کوئی نوٹس نہیں لیا،جبکہ کووڈ۔19مریض کے علاج کیلئے باضابط طور پر گائیڈ لائنز موجود ہیں،لیکن یہ یہاں سبھی قواعد وضوابط بالائے طاق رکھ کر مریضوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جب کے این ایس نے اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ،ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ اُنکی نوٹس میں یہ معاملہ نہیں آیا ہے،مریض یا تیماداروں کو یہ معاملہ میری نوٹس میں لانا چاہئے۔ان کا مزید کہناتھا ’آپ نے یہ معاملہ میری نوٹس میں لایا،اس کا سنجیدہ اور نوٹس لیا جائیگا اور اگر کہیں کوئی کوتائی بر تی جارہی ہے،تو اس کا ازالہ کیا جائیگا‘۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
