تازہ ترین
کولگام معرکہ: تین جیش جنگجو،پولیس افسر،اہلکار ہلاک ،علاقے میں جھڑپیں
خبراردو:
جنوبی کشمیر کے تورے پورہ یاری پورہ کولگام کو فوج کے34RR سی آر پی ایف18بٹالین اور ایس او جی کولگام نے اتوارکے روز بعد دوپہر4بجے کے قریب تورے پورہ علاقے میں ایک مکان میں2جیش جنگجوکے موجود گی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا اس دوران جب تلاشی پارٹی اس جگہ پر پہنچ گئی تو مکان میں چھپے جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پر بردست فائرنگ کر کے مکان سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بتدائی طور ایک جنگجو جاں بحق ہوا ،جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جموں کشمیر پولیس کا ایک ڈی ایس پی امن ٹھاکر ولد سوامی راج ٹھاکر ساکنہ گوگلا ڈوڈہ جموں جو ڈی ایس پی آپریشنزکولگام کے بطور علاقے میں تعینات تھا کے علاوہ ایک 34RRکا ایک حوالدار رمیورگولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے۔اس دوران یہاں موجود فورسز اہلکاروں علاقے کو سیل کر زخمی ڈی ایس پی اور فوجی اہلکار کو نذدیکی اسپتال منتقل کیا جس دوران ڈی ایس پی نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا جبکہ فوجی اہلکار کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا اس دوران اگر چہ شدید طور زخمی ہوئے اہلکارکے بارے میں بتایا گیا ہے وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔
اس دوران فورسز نے واقعے کے فوراً بعد علاقے میں مذید کمک کو طلب کر کے مکان چھپے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا جس دوران تین جنگجو بھی مختصر جھڑپ کے بعد جاں بحق ہوئے .
ادھر علاقے میں فائرنگ کی آواز سنے کے بعد ہی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر محاصرے کے جگہ پر پہنچ کر محاصرے میں رخنہ ڈالنے کے لئے فورسز پر شدید پتھراو کیا جس دوران ورسز نے پتھراو کرنے والے نوجوانوں پر چھرے،آنسوں گیس کے درجنوں گولے داغنے کے بعد راست فائرنگ کی جس دوران 2نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ دیگر 8نوجوان چھروں اور پیلٹ سے زخمی ہوئے اس دوران تمام زخمی افراد کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے 2کو سرینگر منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا سبھی زخموں کی حالت خطرے سے باہر ۔
ادھر پولیس نے بعد میں جھڑپ کی جگہ سے3غیرشناخت شدہ جنگجوؤں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر انکی شناخت کرنے کا کام شروع کی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک تینوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے .
تاہم پولیس کے مطابق جنگجوئوں کا تعلق جشی محمد گروپ سے تھا .
ادھر انتظامیہ نے جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں امن و قانون کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور افواہ بازی کو روکنے کے لئے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل رکھا ہے خیال رہے رواں ہفتے میں ہی جنوبی کشمیر کے پنگن علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے ساتھ تصادم آرائی میں 3جنگجو1شہری اور فوجی میجرسمیت9افرادجاں بحق جبکہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور بر گیڈئیر سمیت6افراد زخمی ہوئے تھے ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
