ہندوستان
ہمارے مالیاتی ادارے پوری دنیا میں قابل احترام ہیں: لوک سبھا اسپیکر
لوک سبھا سپیکر انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے ہیں جس کا اہتمام ‘تبدیلی لینڈ سکیپ کو اپنانا: مائی ڈیولپڈ انڈیا – 2047’ نئی دہلی, لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ مالیاتی قوانین کو آسان بنانے اور شفافیت کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوری جذبے، مستحکم حکومت اور دور اندیش قیادت کے ساتھ آج ہندوستان میں سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت آج سرمایہ کاری کے لیے ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔
مسٹر برلا نے نئی دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ( آئی سی اے آئی ) کی ناردرن انڈیا ریجنل کونسل کے زیر اہتمام ‘تبدیلی لینڈ اسکیپ: مائی ڈیولپڈ انڈیا – 2047’ پر دو روزہ سیمینار میں اپنے افتتاحی خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔
ہندوستان میں قانونی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار نوآبادیاتی قوانین کو تبدیل کرنے، پرانے قوانین کو منسوخ کرنے اور نئے قوانین بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو نئے ہندوستان کے لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کے مطابق ہیں۔ جی ایس ٹی، مجوزہ انکم ٹیکس قانون، لیبر قوانین اور کمپنی قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے زور دیا کہ یہ اقدامات ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لے جانے کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین نہ صرف سادہ، شفاف اور ترقی پسند ہیں بلکہ معاشرے کے آخری فرد کی زندگی کو بہتر بنانے کے ل اقدات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی پسند قوانین ملک اور معاشرے کی بدلتی ہوئی ضروریات اور بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انفراسٹرکچر، سڑک کنیکٹیویٹی، ریل کنیکٹیویٹی اور ہوائی رابطے میں ترقی نے ملک میں زیادہ سرمایہ کاری کے امکانات کو بڑھایا ہے، مسٹر برلا نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری بالآخر بڑے پیمانے پر سماج کو فائدہ پہنچائے گی۔ انہوں نے بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست زندگی کو اپنانے کے لیے وزیر اعظم کی کال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستان لوگوں کو ماحول دوست زندگی کو اپنانے کی ترغیب دینے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔
ہندوستان کے مالیاتی اداروں کو ہندوستان کی طاقت بتاتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہمارے مالیاتی اداروں کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے۔ آئی سی اے آئی کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف مالیاتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ کم از کم لاگت پر بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کرنے میں ملک کی رہنمائی بھی کرتا ہے۔ ملک کی اقتصادی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے آئی سی اے آئی اپنی انتظامی صلاحیتوں سے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہا ہے۔ مسٹر برلا نے امید ظاہر کی کہ یہ دو روزہ سیمینار 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے میں آئی سی اے آئی کے تعاون کے بارے میں ایک روڈ میپ پیش کرے گا۔
اس پروگرام میں اراکین پارلیمنٹ مسٹر فگن سنگھ کلستے، محترمہ بانسوری سوراج اور دیگر معززین موجود تھے۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
جنتر منتر پر احتجاج سے پہلے کیجریوال ، سنجے سنگھ سمیت کئی ‘عآپ’ رہنما حراست میں
نئی دہلی، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز جنتر منتر پر احتجاج کرنے جا رہے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیے گئے رہنماؤں میں ‘عآپ’ کے راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ، دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک بھی شامل ہیں۔ ‘عآپ’ کے ایم ایل اے کلدیپ کمار نے آج دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اروند کیجریوال اور ‘عآپ’ کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو پولیس مودی حکومت کے حکم پر حراست میں لے کر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کرنے پہنچ رہی تھی اور اسی دوران پولیس نے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہا، “یاد رکھنا، مودی جی، گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔” انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
‘عآپ’ کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا، “پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے کیجریوال اور ہم سب کو دہلی پولیس بس میں گھما رہی ہے۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ جانا کہاں ہے یا پھر دہلی کے کسی تھانے میں کیجریوال جی کو لے جانے کی ہمت نہیں ہو رہی؟”
مسٹر سنجے سنگھ نے کہا، “پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے دہلی پولیس یہاں سے وہاں گھوم رہی ہے۔ اروند کیجریوال کو کس تھانے میں لے جانا ہے، دہلی پولیس کو نہیں پتہ؟ عجیب مذاق چل رہا ہے۔”
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کر رہی ہے مودی حکومت: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت سے سوال کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کی آواز دبائی جا رہی ہے اور ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ نوجوانوں، طلبہ، وکلا، صحافیوں، سماجی کارکنوں، کسان تنظیموں کے رہنماؤں، یوٹیوبرز اور کنٹینٹ کریئیٹرز سمیت حکومت سے سوال کرنے والے تمام لوگوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی بزدلی آج پوری طرح سامنے آ گئی ہے۔ حراست، گرفتاریاں، جیل، لاٹھیاں اور پیلٹ بھی ہندوستان کے لوگوں کو روک نہیں سکتے۔ آزادی کی جدوجہد کے وقت سے ہی نوجوان ملک کی تقدیر طے کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔”
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی متحد اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس آمریت پر مبنی حکومت کے خلاف پوری طاقت سے لڑتی رہے گی۔ ہندوستان کی آزادی کے لیے خون بہانے والی کانگریس جمہوریت، آئین اور ہر ہندوستانی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، درست کارروائی اور تیزی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے ہفتے کے روز جودھپور ایئر فورس اسٹیشن پر ‘ترنگ شکتی-2026’ مشق کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انڈین ایئر فورس کی میزبانی میں 26 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری اس کثیر ملکی مشق میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس، جرمنی، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی فضائیہ شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ 32 ممالک نے مبصر کے طور پر شرکت کی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ڈرون، مصنوعی ذہانت ، الیکٹرانک وارفیئر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیار جدید جنگ کی نوعیت کو بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے ہتھیار اور ضروری دفاعی ٹیکنالوجی خود تیار کرنے میں اہل ہونا چاہیے۔ تیجس لڑاکا طیارے، پرچنڈ ہیلی کاپٹر اور آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم جیسے دیسی نظام اس سمت میں پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ ‘ترنگ شکتی’ جیسی مشقوں سے مختلف ممالک کی فضائی افواج کو ایک ساتھ کام کرنے، اپنے تجربات شیئر کرنے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے اس مشق سے حاصل ہونے والے تجربات کو ایئر فورس کی تربیت، حکمتِ عملی اور مستقبل کی صلاحیتوں میں شامل کرنے پر زور دیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
-
دنیا1 week agoعراقچی کی آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو متاثرہ جوہری مراکز تک رسائی کی تجویز
-
ہندوستان7 days agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
