تازہ ترین
یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل ،میرواعظ پریشان
خبراردو:
لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک دلی کے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل ہوئے ہیں جس دوران انہیں دلی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ واقعے کے حوالے سے مجوس لیڈر کے افراد خانہ جن مین ملک کی ہمشیرہ اور والدہ کے علاوہ دیگر کچھ خواتین نے مائسمہ میں ایک پرس کانفرنس بلا کر میڈیا کو ساری صورت حال کے حوالے سے جانکاری دی ہے پرس کانفرنس میں انہوں نے بتایامحمد یاسین ملک کے وکیل نے انہیں سنیچر کے روزفون کر کے اطلاع دی ہے کہ ملک جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں علاج معالجہ کے لئے دلی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
اس دورا ن پرس کانفرنس میں قریبی رشتہ داروں نے بتایا جیل حکام نے وکیل کو بتایا کہ محمد یاسین ملک جیل میں گزشتہ12روز سے بھوک ہڑتال پر ہے جس کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہوئی ہے پرس کانفرنس میں ان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ملک کا مطالبہ ہے کہ انہیں غیر قانونی ریمانڈ پر تہاڑ جیل منتقل کیا ہے ۔انہوں نے بتایا ملک کے وکیل کو سنیچر کے روز محمد یاسین ملک کو ملنا تھا ۔ادھر ملک کے صحت کے حوالے سے مائمسہ اور نذدیکی علاقوں میں مساجد میں نوجوانوں نے اعلان کر کے لوگوں کو دکانیں بند کر نے کی اپیل کی جس کے بعد علاقے میں دکانداروں نے دکانوں کے شٹر گرا کر اپنی دکانین بند کئے ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہنے کے نتیجے میں علاقے میں آناً فاناً سناٹا چھایاجبکہ لوگوں میں ملک کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش پایا جا رہاہے جبکہ انتظامیہ نے علاقے میں امن و قانون کی صورت حال کو براقرار رکھنے کے لئے فورسز کی اجافی نفری کو تعینات کیا ۔
Deeply disturbed by the sudden news about YasinMalik being seriously ill &shifted to hospital in New Delhi. As no one is allowed to meet him details are not yet known. His safety &well being is the responsibility of the state under whose detention he is arrested &slapped with PSA
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) April 20, 2019
ادھرحریت کانفرنس( ع) کے چیر مین میرواعظ عمر فاروق نے ملک کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے علیل ہونے اور دلی کے اسپتال میں منتقل کرنے کے حوالے ملی خبر کے بعد سے زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہوا جبکہ کسی کو ملک سے ملنے نہیں دیا جاتاہے جس کے حوالے سے مکمل تفصیلات بھی معلوم نہیں ہے ۔میر واعظ نے بتایا ملک کی سلامتی کے حوالے سے ریاستی حکومت زمہدار ہے جنہوں نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بیج دیا ہے ‘‘۔
ادھر دہلی کی ایک عدالت نے ملک کو10سے 22اپریل تک قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) کی تحویل میں دیا تھا۔جس دوران ایجنسی نے فنڈنگ کیس جس میں حریت لیڈران اور جنگجوؤں تنظیموں کے فنڈنگ کیس کے معاملے میں انہیں حراستی پوچھ تاچھ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا یاسین ملک کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کے خصوصی عدالت کے جج راکیش سیال کی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے ملک کو ایجنسی نے حراست میں لے کر15روز کی ریمانڈ حاصل کی ہے جس کے بعد ملک کومنگل کے روز تہاڑ جیل منتقل کیا ہے خیال رہے محمد یاسین ملک کی لبریشن فرنٹ سیاسی پارٹی کو وزارت داخلہ نے کی جانب سے غیر قانونی قرار دینے کے بعدپابندی عائد کی ہے ۔
ترال میں30سالہ نوجوان پر اسرار طور لاپتہ
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
