تازہ ترین
یوتھ نیشنل کانفرنس کا اجلاس، گپکار اعلامیہ کو مل رہی حمایت حوصلہ افزاء قرار
خبراردو:-
سرینگر:یوتھ نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس سوموار کو پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کی جبکہ اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجرر شمی اوبرائے، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، صدرِ صوبہ یوتھ سلمان علی ساگر اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
کے این ایس کے مطابق اجلاس میں جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال، لوگوں کے مسائل و مشکلات، یوتھ نیشنل کانفرنس کی پارٹی سرگرمیوں اور خصوصاً 5اگست کے فیصلوں سے نوجوانوں پر پڑے منفی اثرات، بے روزگاری اور مستقبل کے چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ کشمیر کی غیر یقینی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، گذشتہ ایک سے یہاں کے نوجوانوں کو زیر عتاب رکھا گیا ہے اور اس ایک سال کے دوران یہاں کا نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہواجس کی وجہ سینئی پود میں حد سے زیادہ مایوسی پائی جارہی ہے۔
5اگست سے پہلے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں اور بہت سارے نوجوانوں آج بھی مقامی اور بیرونی جیلوں میں قید ہیں، اجلاس میں جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کا فوری مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں یوتھ نیشنل کانفرنس نے صدرِ نیشنل کانفرنس کی طرف سے جموں وکشمیر کی انفرادیت اور اجتماعیت کی بحالی کیلئے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی پہل کی بھر پو رتائید کی گئی۔
شرکاء نے کہا کہ گپکار اعلامیہ کو جس طرح تعاون اور حمایت حاصل ہورہی ہے وہ حوصلے بلند کرنے والی بات ہے۔ جموں وکشمیر اور لداخ کی تمام سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کو بھی سیاسی اور دیگر اختلاف بالائے طاق رکھ کر اس مشترکہ پلیٹ فارم میں شامل ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ یوتھ نیشنل کانفرنس کے عہدیداروں نے اپنے اپنے علاقوں کی پارٹی سرگرمیوں، پارٹی پروگراموں اور عوامی مشکلات کی جانکاری دی اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے مفید مشورے پیش کئے۔
پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ نے یوتھ نیشنل کانفرنس کے کام کو سراہا اور پارٹی سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے میں پیش پیش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک دور میں نوجوانوں کا رول انتہائی اہم اور مجھے اُمید ہے کہ ہماری جماعت کی نوجوان ونگ ماضی کی طرح لوگوں کی راحت رسانی میں پیش پیش رہے گی۔
اجلاس میں پارٹی کے یوتھ نائب صدر احسان پردیسی، یونس مبارک گل، سلیم آخون، جوائنٹ سکریٹری صوبہ میر اقبال قصبہ، ضلع صدور جاوید رحیم بٹ، اشتیاق گنائی، اعجاز میر، پیرزادہ مشرف، مشتاق میر، خالد راٹھور، محمد اشرف،ایڈوکیٹ منیر احمد، عبدالحمید راتھر، زاہد مغل، یوتھ لیڈران تنویر احمد، انجینئر سمیر بٹ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
