تازہ ترین
15مزید ٹیسٹ مثبت ،تعداد125،مشتبہ مریض کی موت
کشمیر وادی میں کورونا وائرس کے رجحان میں تشویشناک اضافے کے بیچ منگلوار کو مزید9افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جن کا تعلق سرینگر،بانڈی پورہ اور گاندر بل سے ہے جبکہ جموں میں 6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں متاثرین کی تعداد125تک پہنچ گئی ۔ ادھر ایک اور مریض کی موت صدر سرینگر میں ہوئی ہے ،تاہم میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ کا کہنا ہے کہ مریض کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے اور مریض نمونہ کے مرض میں مبتلاء تھا ۔ ادھرشہر سرینگر میں کووڈ ۔ 19مریضوں کے رجحان میں اضافے کے پیش نظر سرینگر انتظامیہ نے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلئے احتیاطی اقدامات کے تحت شہر خاص کے لعل بازار اور عید گاہ علاقوں کو ’ریڈ زون ‘ قرار دیکر لوگوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کرکے علاقوں کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چھتہ بل اور خیام علاقوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں منگلوار کو مزید9افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ جموں میں 6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ جموں وکشمیر میں اب متاثرین کی تعداد125تک پہنچ گئی ۔ ذراءع نے بتایا کہ منگلوار کو کشمیر کے جن 9افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ،اُن میں 3افراد کا تعلق لعل بازار سرینگر سے ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ دو بہنیں جن کی عمریں 20اور23سال ہے ،کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ اُنکے19سالہ کزن بھائی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔ تینوں حضرتبل کے قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے تھے اور بعد ازاں اُنہیں سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ ایک اور مریض کا تعلق سرینگر سے جبکہ پانچویں کا تعلق حاجن بانڈی پورہ سے ہے ۔ دونوں مریض صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج ہیں ۔ ان 15نئے کیسز کیساتھ تعداد 125ہوگئی ۔ سرکاری ترجمان ،روہت کنسل کے مطابق 125کیسز میں 118سرگرم معا ملات ہیں ،جن میں 24جموں اور94کشمیر سے ہیں ،6نئے کیسز جموں اور9نئے کیسز کشمیر سے سامنے آئے ہیں ۔ ان سبھی مریضوں میں 4صحتیاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے رخصت کیا گیا جبکہ 2موت ہوگئی ہے ۔
ادھر اطلاعات کے مطابق کشمیر میں کووڈ ۔ 19وبا سے تیسرے مریض کی موت ہوئی ہے ۔ بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کی موت منگلوار کو صدر اسپتال سرینگر میں ہوئی ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ صدر اسپتال ،ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتا یا کہ مذکورہ مریض نمونہ کے مرض میں مبتلاء تھا اور اسکے کووڈ ۔ 19ٹیسٹ کا نتیجہ آنا با قی ہے ۔ تاہم ایک انگریزی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں نو ڈل افسر سمبل ،سید شاہنواز بخاری نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک شہری کووڈ ۔ 19انفیکشن میں مبتلا ء تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ اُسے مزید بہتر علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا تھا ۔ ان کا کہناتھا ’ہاں ،مریض کووڈ ۔ 19پازیٹیو تھا اور بد قسمتی سے سرینگر میں اُسکی آج موت ہوگئی ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ مرحوم کی آخری رسومات کووڈ ۔ پروٹو کول کے مطابق ادا کی جائیں ۔
اس سے قبل حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والے شہری ،جو کہ سوپور سے مستقل سکونت رکھتے تھے ،اور تنگمرگ سے تعلق رکھنے والے مریض کی موت ہوچکی ہے ۔ ریڈ زون دائرہ وسیع کرتے ہوئے انتظامیہ نے منگلوار کو شہر خاص کے عید گاہ کو مکمل طور پر کووڈ ۔ ریڈ زون قرار دیکر علاقے کے سبھی خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کرکے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت جاری کی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ احتیاطی اقدامات ہیں ،جن کے تحت وائرس کو روکا جاسکتا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے عید گاہ کو ریڈ زون قرار دینے کیساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ،تاکہ وبا کو مزید پھیلنے سے بچا یا جاسکے ۔ یاد رہے کہ عید گاہ سے تعلق رکھنے والے3افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 10سالہ معصوم اُس وقت اس وائرس میں مبتلاء ہوا جب وہ متاثرہ شخص کے گلے لگا تھا ۔
اس دوران لعل بازار علاقے سے کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات کے بیچ اس علاقے کو بھی انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیا گیا اور اس علاقے کو بھی مکمل طور پر سیل کیا گیا ۔ ادھر اطلاعات کے مطابق سیول لائنز کے راجباغ اور جواہر نگر کے جڑواں علاقوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر دونوں علاقوں کو ریڈ زون میں زمرے میں رکھا گیا ۔ راجباغ اور جواہر نگر میں لوگوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ۔ یاد رہے کہ سوموار خیام اور چھتہ بل علاقوں کو ریڈ زون قرار دیکر مکمل طور سیل کیا گیا تھا ۔
تاہم ریڈ زون علاقوں کے علاوہ درجنوں بفر زون علاقوں بھی لوگوں کی نقل وحرکت پر بندشیں عائد رہیں گی ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
