تازہ ترین
2افراد کے خلاف مقدمات درج ،مزید144افراد نے کی قرنطینہ مدت مکمل
اونتی پورہ اور سانبا کے قرنطینہ مراکز سے2افرادکی بھاگنے کی کوششیں پولیس نے ناکام بنا تے ہوئے دونوں کے خلاف ضابطے کی خلاف ورزی کی پاداش میں الگ الگ مقدمات درج کئے جبکہ دونوں افراد کو واپس قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا ۔ اس دوران مزید144افراد نے قرنطینہ مدت مکمل کی ،جنہیں انتظامیہ نے گھر جانے کی اجازت دی ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری سانبا میں قائم قرنطینہ مرکز سے بھاگنے کی کوشش کی ،جسے پولیس نے ناکام بنادیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شوکت احمد ساکنہ ہندوارہ نامی شہری سانبا میں قائم قرنطینہ مرکز سے اتوار کو فرار ہوا ۔
رام گڑھ پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا گیا ،اور پولیس نے فوری طور پر مذکورہ شہری کی تلاش کی اور اُسے چند گھنٹوں بعد ہی میں بازیاب کرکے پولیس نے واپس قرنطینہ مرکز کی انتظامیہ کے سپرد کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہا کہ کووڈ ۔ 19عالمی وبا ہونے کیساتھ جان لیوا بھی ہے ،تاہم اسکے باوجود شہری قر نطینہ مرکز سے فرار ہوا اور دوسروں کی جانیں خطرے میں ڈالی ۔ رام گڑھ پولیس تھانہ میں مذکورہ شہری کے خلاف کیس بھی درج کیا گیا ۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں اونتی پورہ سے بھی ایک شخص نے قرنطینہ مرکز سے بھاگنے کی کوشش کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،اونتی پورہ کے قرنطینہ مرکز سے ایک نوجوان فرا ر ہوگیا ،تاہم اُسے فوری طور پر حراست میں لیکر واپس قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس بھی درج کی ۔
پولیس نے بتایا کہ طارق احمد ساکنہ نمبلا بل پانپور نامی نوجوان نے سوموار کے روز قرنطینہ مرکز سے فرار ہونے کی کوشش کی ،جوکہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ پویس نے معاملے کی 42;47;2020ایف آئی آر اور زیر دفعات188,270 ,271آر پی سی کے تحت کیس درج کیا ۔
جب پولیس کے دونوں افراد کی فراری کے دوران کسی سے رابطے کی سے متعلق پوچھا گیا ،تو انہوں نے اسکی تفتیش جاری ہے ۔ ادھر قرنطینہ مراکز میں رہنے والے افراد اسے قید خانہ قرار دے رہے ہیں ۔ اس دوران بیرون ممالک اور بیرون ریاستوں سے کشمیر آئے 144افراد نے اپنی قرنطینہ مدت سوموار کو مکمل کرلی ،جسے کے بعد اُنہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ۔
قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے والوں میں طلبہ وطالبات بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1722افراد نے قرنطینہ کی مدت مکمل کی اور اُنہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ،ان افراد میں کسی بھی شہری میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
