تازہ ترین
21روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن،کشمیر میں 21روز مکمل
وزیر اعظم کی ملک گیر21روزہ لاک ڈاؤن کی مدت14اپریل کو ختم ہونے جارہی ہے،تاہم کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن کے 21روز بدھ کو مکمل ہوئے۔پوری وادی میں سڑکیں اور بازار سنسان ہیں جبکہ ہر سو خوف وہراس کا عالم ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔
اس دوران قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے 3افراد کو گرفتار اور3ٹریکٹر ضبط کئے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق قاتل عالمگیر وبا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے شروع کئے لاک ڈاؤن کے 21روز کشمیر میں بدھ کو مکمل ہوئے۔شہر ودیہات میں گذشتہ 21روز سے معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ہر طرح کے دکانات،بازار بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ہر طرح کا ٹرانسپورٹ غائب ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی بندشیں اور پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔کشمیر میں مزید کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر ودیہات میں 46علاقوں کو ریڈ زون قرار دیکر مکمل طور پر سیل کردیا گیا جبکہ شہر کے کئی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا۔اس دوران تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں اور لوگوں میں کافی اضطراب،خوف اور تذبذب پایا جارہا ہے۔ کرفیو جیسی پابندیوں کے بیچ اگر کوئی مجبوری میں گھر سے باہر نکلتا بھی ہے تو وہ ماسک لگائے ہوتا ہے۔
وادی کے دیگر تمام ضلع و تحصیل صدر مقامات و دیگر چھوٹے بڑے قصبہ جات میں بھی لوگ گھروں میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں اور متعلقہ انتطامیہ بھی لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں۔لوگوں کو کہیں بھی بھیڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے لوگوں کو ان کاموں سے احتراز کرنے کی تاکید کی جارہی جن میں لوگ جمع ہونے کا احتمال ہو۔مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے جہاں انتظامیہ کی طرف سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے وہیں لوگ بھی گھروں میں ہی بیٹھنے رہنے کو ترجیح دے کر وائرس کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔گھروں میں بیٹھنے کی وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار بھی ہورہے ہیں اور وہ خود کو قیدی محسوس کررہے ہیں جبکہ صبر کا دامن بعض اوقات لبریز بھی ہوتا ہے۔
ادھر لوگوں کی تواتر کے ساتھ یہ شکایات ہیں کہ پابندیوں کے نام سڑکوں پر تعینات سیکورٹی فورسز اہلکار گھروں سے مجبوری کی حالت میں نکلنے والوں کو بھی زد کوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تازہ سبزیاں،پھل وغیرہ مکمل طور پر غائب ہیں اور لوگ گھروں میں دال اور خشک سبزیاں پکانے پر محبور ہورہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چاؤل کی ہوم ڈیلوری کا ڈھنڈ ورہ پیٹ رہی ہے جبکہ دیگر بنیادی ضروریات دودھ اور روٹی کا خدا ہی حافظ ہے،کیونکہ ہر کوئی گھر میں روٹیاں نہیں بناتا اور لوگ نانوائیوں سے روٹیاں اور نان خرید تے ہیں۔ادھر ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ جموں میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے تمام ضلع وصدر مقامات میں بازار بند اور سڑکیں سنسان ہیں اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں جس کے باعث ہر سو سناٹا ہی سناٹا چھایا ہوا ہے۔
اس دوران بارہمولہ پولیس نے ضوابط وقواعد کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر3افراد کو گرفتار کیا اور3ٹریکٹر ضبط کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کیلئے پولیس پوسٹ میر گنڈ نے کارروائی عمل میں لا کر3 افراد کو حراست میں لیا اور 3ٹریکٹر بھی ضبط کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی تھی اور بغیر کسی مجبوری کے گھروں سے باہر آئے تھے۔پولیس پوسٹ میر گنڈ میں ایف آئی آر زیر نمبر66/2020درج کی۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
