تازہ ترین
370کی تسنیخ کے بعد پہلی بار،پی ڈی پی یوتھ ونگ کی میٹنگ
پی ڈی پی یوتھ ونگ کی میٹنگ،متعدد سینئر پارٹی لیڈران کی شرکت
اگر چین اور طالبان کے ساتھ بات چیت ممکن ہے تو ہمارئے ساتھ کیوں نہیں:وحید
خبراردو:-
سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی جانب سے دفعہ370کومرکزی سرکار کی جانب سے ختم کرنے کے بعد پہلی بار پارٹی کے یوتھ ونگ کی جانب سے سرینگر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ہے۔اس دوران بعد میں پارٹی کے کچھ سینئر لیڈران بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے،جس دوران پارٹی امورات پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس دوران یوتھ صد وحید الرحمان پرا نے بتایاجب چین اور طالبان کے ساتھ بات چیت ممکن جموں کشمیر کے ساتھ کیوں نہیں انہوں تمام سیاسی لیڈران بشمول پارٹی صدر کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں کشمیر کو خصوصی حثیت فراہم کرنے والے دفعہ370کومرکزی سرکار کی جانب5اگست 2019کو ختم کر نے کے ایک سال سے زیادہ مدت کے بعد انتظامیہ نے سرینگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کومیٹنگ طلب کرنے کی جازت دی،جس دوران منعقدہ میٹنگ پارٹی کے ہیڈ کواٹرپر سرینگر میں منعقد ہوئی۔اس دوران پارٹی لیڈر ان جن میں عبد الرحمان ویرے،غلام نبی لون ہانجورا،خورشید آلم،وحید الرحمان پرا،سہیل بخاری کے علاوہ دیگر لیڈران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
پارٹی لیڈر عبد الرحمان ویرے نے بتایا یہ میٹنگ پارٹی کے یوتھ ونگ کے جانب سے منعقد ہوئی ہے جہاں بعد میں دیگر لیڈران نے وہاں پہنچ کرایک سال بعد منعقد ہ پہلی میٹنگ میں شرکت کی ہے۔میٹنگ میں پارٹی معاملات اور دیگر اہم اموراتے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
خیال رہے مرکزی سرکار کی جانب سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد پی ڈی پی کی طرف سے پہلا اجلاس تھا اس قبل اگر چہ پارٹی نے میٹنگ طلب کرنے کا اراہ کیا تھااس دوران خانہ نظر بند لیڈران کو ان میٹنگوں میں ان کی شرکت کو حکومت نے ناکام بنایاتھا۔
واضح رہے مرکزی سرکار نے5اگست2019کوجموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے ساتھ ہی یہاں کے سیاسی لیڈارن کو جیل یا خانہ نظر بند کیا تھا جس کے بعد ایک ایک رہا کیا گیا ہے تاہم پی ڈی پی پی کی سبراہ و سابق وزیر اعلیٰ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند ہیں۔ اس دوران میٹنگ کے بعد یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرا نے بتایاکہ اگر ہندوستان لداخ میں چین کے ساتھ،طالبان،یا ملک کے اندر کئی حصوں میں درپیش مسائل کو بات چیت کے لئے تیار ہیں تو ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا ہے۔
انہوں نے تمام سیاسی لیڈران بشمول سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کشمیر میں 90جیسے حالات پھر سے پیدا ہوئے۔انہوں نے بتایا ھال ہی میں شوپیان میں گرضی انکونٹر ہوا ہے سوپور میں حراستی ہلاکت ہوئے پلوامہ میں ایک نوجوان لاپتہ ہوا ہے اور کسی بھی معاملے کے حوالے سے کیس درج نہیں ہوا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
