تازہ ترین
5 ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا خطرناک الزام
امریکہ، برطانیہ، کناڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خفیہ ایجنسیوں سے جڑے جاسوسوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کورونا کا جلد خاتمہ نہیں چاہتا اس لیے لگاتار ویکسین بنانے میں رخنہ پیدا کر رہا ہے۔کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ایک طرف امریکہ سمیت کچھ دیگر ممالک بار بار چین پر یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس لیباریٹری میں تیار کیا گیا، اور اب ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ چین کورونا کا خاتمہ نہیں چاہتا اس لیے ویکسین تیار کیے جانے کی کوششوں میں بار بار رخنہ اندازی کر رہا ہے۔
دراصل کورونا انفیکشن سے دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد سے ہی چین پر کئی طرح کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس چین کی لیباریٹری میں ہی ایک ہتھیار کی شکل میں بنایا گیا اور بعد میں ایک غلطی کی وجہ سے باہر نکل گیا۔ اب امریکہ، برطانیہ، کناڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خفیہ ایجنسیوں سے جڑے جاسوسوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین لگاتار کورونا کے ویکسین بنانے میں رخنہ پیدا کر رہا ہے۔اس تعلق سے’دی سن‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، کناڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خفیہ ایجنسیوں نے مل کر ایک 15 صفحہ کا ڈوزیر تیار کیا ہے۔ اس ڈوزیر کے مطابق چین نہیں چاہتا کہ دنیا کو جلد سے جلد کورونا وائرس کی ویکسین مل سکے۔
اس سلسلے میں اس نے لگاتار کئی ممالک اور آزاد سائنسی اداروں کو بھی کورونا کے لائیو سیمپل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے کسی بھی سائنسداں کو گراؤنڈ زیرو پر جانے یا پھر کیس زیرو سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسی ڈوزیر کی بنیاد پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لگاتار چین پر حملہ آور ہیں۔ڈوزیر میں کئی ایسی باتیں لکھی گئی ہیں جو چین پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ چین لگاتار اس بات سے انکار کرتا رہا ہے کہ کورونا انفیکشن انسانوں سے انسانوں میں پھیل رہا ہے، جب کہ اس بات کے پختہ ثبوت ملے ہیں کہ اسے اس بات کا بہت پہلے سے پتہ تھا۔
چین نے اس بات کا اعتراف کرنے میں ہفتوں لگا دیئے جس سے یورپ اور امریکہ میں کورونا انفیکشن نے زبردست تباہی مچا دی۔ علاوہ ازیں چین میں جس بھی ڈاکٹرس یا پھر صحافی نے کورونا وائرس اور اس کے خطرات کے بارے میں جانکاری دینا چاہی، وہ حیرت انگیز طریقے سے غائب ہو گئے۔ڈوزیر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس بات کے پختہ ثبوت ملے ہیں کہ وہان کی ایک لیباریٹری میں چمگادڑوں میں پائے جانے والے مضر وائرس پر ریسرچ جاری تھی۔ اس لیب میں ریسرچ کے دوران کسی بھی طرح کے پروٹیکشن کا استعمال نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس کی تصویریں سامنے آئیں جسے چین نے مٹا دیا۔ چین نے نہ صرف اس لیباریٹری میں موجود پورے ایک حصے کو ختم کر دیا بلکہ اس میں کام کر رہے لوگوں کو بھی غائب کر دیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
