تازہ ترین
6 دنوں سے نظام ِ تعلیم درہم برہم، 15 ہزار اسکول و کالج مقفل
خبراردو: کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتے ہی کشمیر وادی میں سماج کے مختلف شعبے بُری طرح سے اثر انداز ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ عوامی اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہونے کیساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جاتی ہیں ، اوراسکول وکالج بندہوتے ہی لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے طلباءاور طالبات کو کئی کئی دن ، کئی کئی ہفتوں اور بعض اوقات کئی کئی مہینوں تک گھروں میں ہی رہنا پڑتا ہے ، جسکے نتیجے میں نہ صرف ان طلاب کاانتہائی قیمت وقت ضائع ہوجاتاہے بلکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں بُری طرح سے متاثر ہوجاتی ہیں ۔
کشمیروادی میں ہڑتال یا احتجاج کاہوناکوئی نئی بات نہیں کیونکہ گزشتہ تین دہائیوں سے شہری ہلاکت یاہلاکتوں سمیت مختلف نوعیت کے ایسے ناخوشگوارواقعات وقوع پذیرہوتے رہے ہیں ،جن کیخلاف عوامی اورسیاسی سطح پرسخت ردعمل ظاہرکئے جانے کیساتھ ساتھ حالیہ کچھ برسوں سے طلاب بھی شدیدردعمل ظاہرکرتے رہے ہیں ۔رواں ماہ کی 8تاریخ کوشمالی ضلع بانڈی پورہ کے ملک پورہ ترگام سمبل میں ایک کمسن بچی کی مبینہ آبروریزی کیخلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہونے کیساتھ ہی غیریقینی صورتحال پیداہوئی اورپھرجب سری نگرسمیت مختلف مقامات پراسکولوں ،کالجوں اوریونیورسٹیوں کے بالغ اورنابالغ طلبہ نے کلاسوں سے سڑکوں پرنکل کراحتجاجی مظاہرے شروع کردئیے توایسی صورتحال نے پھرجنم لیاکہ حکام کوطلاب کے احتجاجی مظاہروں پرقابوپانے کیلئے اسکول اورکالج بندرکھنے کے احکامات کرناپڑے ،اوریوں رواں موسم گرمامیں پھروہی صورتحال دستک دینے لگی جسکاسامناکشمیرکے لاکھوں طلاب کوسال2008سے کرناپڑاہے ۔
گزشتہ سوموارسے سمبل واقعہ کیخلاف اُٹھی احتجاجی لہرکے بعدسے مختلف اضلاع میں اسکولوں اورکالجوں کوبندرکھنے کے احکامات صادرہوتے رہے اوراس وجہ سے متواتر6دنوں سے کشمیروادی میں درس وتدریس کے عمل پرپھرغیریقینیت کے بادل منڈلارہے ہیں ۔جنوبی کشمیراوربھدرواہ میں ہوئی شہری اموات کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظرممکنہ احتجاجی مظاہروں کی روکتھام کیلئے انتظامیہ نے جمعہ کے روزوادی کے سبھی10اضلاع بشمول سری نگر،بڈگام،گاندربل ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،کولگام ،پلوامہ ،شوپیان اوراننت ناگ میں تمام اسکولوں اورکالجوں کواحتیاطی طورپربندرکھنے کے احکامات صادرکردئیے جبکہ سرینگر،اونتی پورہ ،گاندربل اوربارہمولہ میں قائم یونیورسٹیوں اوریونیورسٹی کیمپسوں میں بھی درس وتدریس کاعمل معظل رکھنے کیساتھ ساتھ جمعہ کے روزلئے جانے والے تمام قسم کے یونیورسٹی امتحانات ملتوی کردئیے گئے ۔
ہڑتال کے دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں اورگڑھ بڑھ کے پیش نظرصادر کئے گئے سرکاری احکامات کی وجہ سے کشمیروادی میں لگ بھگ15ہزارتعلیمی ادارے بندرہے جن میں 50سے زیادہ سرکاری کالج اورلگ بھگ12000سے زیادہ گورنمنٹ پرائمری ،مڈل ،ہائی اورہائراسکنڈری اسکولوں کے علاوہ کم وبیش3ہزارپرائیویٹ اسکول بھی شامل ہیں ۔اوراس طرح سے مصرف اوراہم ترین تعلیمی سیزن پربریک لگ گئی اورلاکھوں کی تعدادمیں طلباءاور طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔کشمیریونیورسٹی ،اسلامک یونیورسٹی اورسنٹرل یونیورسٹی کی جانب سے جمعہ کولئے جانے والے امتحانات اورانٹرنس ٹیسٹ ملتوی کئے گئے ۔کشمیریونیورسٹی کی جانب سے جمعہ کولئے جانے والے امتحانات اورانٹرنس ٹیسٹ ملتوی کئے جانے کاحکمنامہ صادرکرتے ہوئے بتایاگیاکہ پوسٹ گریجویشن پروگراموں یاکورسوں کیلئے لئے جانے والے انٹرنس ٹیسٹ اب 23مئی کواُن ہی مقامات پرلئے جائیں گے جن کااعلان پہلے ہی کیاگیاہے ۔
سینٹرل یونیورسٹی کی جانب سے بھی جمعہ کولئے جانے والے امتحانات کوملتوی کیاگیا،اوریونیورسٹی میں جمعہ کے روزدرس وتدریس کاعمل بھی معطل رکھاگیا۔مذکورہ یونیورسٹی کی جانب سے بتایاگیاکہ 17مئی کولئے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخ یاتاریخوں کااعلان بعدازاں کیاجائیگا۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
