جموں و کشمیر
آپریشن سندور کے دوران ٹنگڈار سیکٹرمیں فوج کی کامیاب جوابی کارروائیاں
لیپا وادی میں پاکستانی فوج کاملٹری ڈھانچہ مکمل تباہ
تعمیر نو میں مہینوں لگیں گے،دہشت گردی کے 9 کیمپ زمین بوس : فوجی حکام
ٹنگڈار :جے کے این ایس: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں آپریشن سندورکے تحت مسلح افواج کی جانب سے پاکستانی زیرانتظام میں قائم پاکستانی فوج کے ٹھکانوں اوربالخصوص لیپا وادی میں بنیادی ملٹری ڈھانچے کومکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوجی کمانڈروںنے کہاکہ پاکستان کو تباہ شدہ ڈھانچے کی تعمیرمیں8سے12ماہ لگیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو ٹنگڈار سیکٹر کادورہ کرانے کے دورا ن فوج کے افسران نے نامہ نگاروں کواپنی کارروائیوں کے بارے میں بتایا۔فوج کے حکام نے کہاکہ ہندوستانی فوج کی چنار کور نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی وادی لیپا میں پاکستانی فوج کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے ۔بھارتی فوج کے حکام کا اندازہ ہے کہ پاکستان کو انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں8 سے 12 ماہ لگیں گے۔جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹرمیں ایل اﺅسی کے نزدیک ایک سرحدی گاﺅں کے دورے کے دوران نامہ نگاروںنے دیکھاکہ آپریشن سندورکے دوران مئی کے دوسرے ہفتے میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ہندوستانی فوج کے ردعمل کے نتیجے میں پاکستانی فوجی انفراسٹرکچر کی تباہی واضح تھی۔ہندوستانی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم نے ٹنگڈار سیکٹرمیں سرحدپار دیگر اہداف کے علاوہ کم از کم پاکستانی فوج کی3 چوکیوں، ایک گولہ بارود کا ڈپو، ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولت، اور توپ خانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔انہوںنے کہاکہ ہماری جوابی کارروائی اتنی تباہ کن تھی کہ پاکستان کوتباہ شدہ ڈھانچے کو دوبارہ تعمیر کرنے میں کم از کم 8سے12 ماہ لگیں گے،یا ممکنہ طور پر اس سے زیادہ۔ایک فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں فضائی پلیٹ فارم بھی شامل تھے، بھارتی پوزیشنوں کو نشانہ بنانے کےلئے استعمال کیے گئے لیکن کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام رہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے مقامی طور پر تیار کردہ آکاش دیپ ریڈار سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ہماری فضائی دفاعی بندوقوں نے ان کے فضائی پلیٹ فارم کو بے اثر کر دیا۔حکام نے کہاکہ ہمارا فوجی انفراسٹرکچر برقرار ہے، جبکہ دشمن کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔حکام نے مزید بتایا کہ وادی لیپا میں کئی خالی فوجی ڈھانچے موجود تھے لیکن بھارتی فوج نے صرف ان کو نشانہ بنایا جہاں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکتا تھا۔مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر،حکام نے کہا کہ مئی کے دوسرے ہفتے میں چنار کور کے جوابی حملوں کے دوران کم از کم64 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور96 زخمی ہوئے۔فوج کی چنار کور کے ایک اعلیٰ افسر نے کہاکہ ہماراپیغام واضح تھا ، ہماری جوابی کارروائی1:3کے تناسب سے ہوتی ہے، یعنی ہندوستانی فوج ہر پاکستانی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر 3 گنا زیادہ سخت حملہ کرے گی۔22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے ردعمل کے تحت7 مئی کو پاکستانی زیرقبضہ کشمیر میں مظفر آباد کے قریب 25 منٹ تک کی کارروائی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، فوجی حکام نے کہا کہ مربوط حملے اتنے شدید تھے کہ پاکستانی زیرقبضہ کشمیر میں75 ویں انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ جانوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔چنار کور کے ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ ریکارڈ ہونے والی بات چیت سے پتہ چلا کہ کس طرح ایک پاکستانی آرمی کمانڈر، ایک مسجد کے اندر چھپا ہوا، فوجیوں کو پہلے جانیں بچانے کی ہدایت کر رہا تھا۔پاکستانی آرمی کمانڈر کاایک پیغام تھا’پہلے جانیں بچائیں، دفاتر بعد میں کھل سکتے ہیں‘۔آپریشن سندور کے تحت، بھارت نے 7 مئی کو پاکستان اور پاکستانی زیرقبضہ کشمیرمیں دہشت گردی کے9 کیمپوں کو مسمار کر دیا۔ جواب میں پاکستان نے 8، 9 اور 10 مئی کو بھارتی فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔دونوں ممالک نے 4 دن کی جھڑپوں کے بعد 10 مئی کو دشمنی روکنے یعنی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
