جموں و کشمیر
غزہ میں انسانی صورتحال اس حد تک خوفناک ہو چکی ہے کہ الفاظ میں بیان ممکن نہیں: میرواعظ عمر فاروق
سری نگر، میرواعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے مشرق وسطیٰ، بالخصوص غزہ اور ایران کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع، بالخصوص بچوں اور خواتین کی ہلاکتیں، عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے کہا،’غزہ میں انسانی صورتحال اس حد تک خوفناک ہو چکی ہے کہ الفاظ میں بیان ممکن نہیں۔ صرف گزشتہ روز اسرائیلی بمباری میں 92 افراد شہید ہوئے، جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ روزانہ غریب فلسطینی امدادی خوراک کے لیے جمع ہوتے ہیں اور وہیں ان پر بمباری کی جاتی ہے۔ اس سے زیادہ بھیانک اور غیر انسانی عمل اور کیا ہو سکتا ہے ‘
میرواعظ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اب ایران تک پہنچ چکی ہے جہاں سینکڑوں عام شہری جان بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے امریکی قیادت سے اپیل کی کہ ایران پر ممکنہ حملے سے گریز کیا جائے کیونکہ ایسے اقدامات پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔
میر واعظ نے کہا ’ہم صدر ٹرمپ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایران پر حملہ نہ کریں، بلکہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائیں تاکہ موجودہ تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے، ۔
میرواعظ نے اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے 61 ویں یومِ تاسیس کا بھی تذکرہ کیا اور اس تنظیم پر حالیہ حکومتی پابندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم شہید ملت مولوی محمد فاروق کی قیادت میں بنی تھی اور ہمیشہ بات چیت، انصاف اور عوامی شرکت پر یقین رکھتی رہی ہے۔ آج بھی ہم انہی اصولوں پر قائم ہیں۔
میرواعظ نے تہاڑ جیل میں مقید بزرگ سیاسی رہنما شبیر احمد
شاہ کی بگڑتی صحت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے اور ان کے اہل خانہ کو بھی ان سے ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
میر واعظ کے مطابق شبیر احمد شاہ کی صحت نہایت تشویشناک حد تک گر چکی ہے۔ ان کی فوری سرجری کی ضرورت ہے، اور دو سال سے اہل خانہ کو بات چیت کی بھی اجازت نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے حکومتِ ہند اور جموں و کشمیر کی منتخب حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس انسانی مسئلے پر فوری توجہ دیں اور شبیر احمد شاہ سمیت تمام کشمیری سیاسی اسیران کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
اس دوران میرواعظ نے شبیر احمد شاہ کی اہلیہ سے فون پر بات بھی کی اور ان کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کر کے گہری فکر مندی کا اظہار کیا۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoحوثیوں کے باب المندب میں بحری جہاز پر حملے میں 6 افراد ہلاک، یمنی حکومت کا دعویٰ
