ہندوستان
برکس ممالک نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی، دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی اپیل
ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی ، برکس ممالک نے آج پہلگام دہشت گردانہ حملے کی ’’سخت ترین الفاظ‘‘ میں مذمت کی اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت، دہشت گردی کی مالی اعانت اور محفوظ پناہ گاہوں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
برکس ممالک نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اپنے سترہویں سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری کیے گئے ایک مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کو قطعی بردشت نہ کرنے کی اپیل کی اور اس لعنت کا مقابلہ کرنے میں دوہرا معیار اپنائے جانے کی بھی مذمت کی۔
مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو مجرمانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کو کسی بھی مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد اور ان کی حمایت کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے اور متعلقہ قومی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کے محرک، زمان و مکان اور اسباب و علل سے قطع نظرکسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی کو مجرمانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایک بار پھر دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت، دہشت گردی کی مالی اعانت اور محفوظ پناہ گاہیں دہشت گردی کی تمام شکلوں اور قسموں کا مقابلہ کرنے کے عہد کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں دوہرے معیار کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہیں۔‘‘
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ممالک کی بنیادی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے، برکس ممالک نے دہشت گردی کے خطرات کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ممالک کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ بین الاقوامی کنونشنوں اور پروٹوکول، خاص طور پرحقوق انسانی سے متعلق بین الاقوامی قانون، پناہ گزینوں سے متعلق بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون سمیت بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سےپورا کرنا چاہیے۔
انہوں نے برکس انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی، برکس انسداد دہشت گردی ایکشن پلان اور سی ٹی ڈبلیو جی پوزیشن پیپر پر مبنی برکس انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ (سی ٹی ڈبلیو جی) اور اس کے پانچ ذیلی گروپوں کی سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون کو مزید بڑھائے جانے کے متمنی ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام نامزد دہشت گردوں اور دہشت گرد اداروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جامع کنونشن کو تیزی سے حتمی شکل دینے اور اسے اپنانے پر زور دیا۔
برکس ممالک نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت، انتہا پسندی اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ، سائبر کرائم، ماحولیات پر اثر انداز ہونے والے جرائم، ہتھیاروں کی غیر قانونی اسمگلنگ، افراد کی اسمگلنگ، بدعنوانی اور دہشت گردی کے مقاصد کے لیے کرپٹو کرنسیوں سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال جیسے بین الاقوامی منظم جرائم کی دیگر شکلوں سمیت غیر قانونی مالیالی فراہمی کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل درآمد میں تعاون کرنے کے لیے،بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے صلاحیت سازی اور تکنیکی مدد کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور روک تھام اور مالی تحقیقات کے مقصد کے لیے بین الاقوامی جرائم مخالف تعاون کے تکنیکی اور غیر سیاسی نوعیت کے اصولوں کے تئیں عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے کہا، ’’ہم اس طرح کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اپیل کرتے ہیں، جس میں متعلقہ موجودہ برکس ورکنگ گروپوں، برکس ممالک کے مجاز حکام کی میٹنگوں اور برکس میں اپنائے گئے دستاویزات کی بنیاد پر تعاون کی دیگر شکلوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ بین الاقوامی قانونی آلات جن میں برکس ممالک فریق ہیں، شامل ہیں۔‘‘
انہوں نے نوجوان نسل کی محفوظ ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کے خطرے کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کی شرکت والےمتعلقہ بین الاقوامی منصوبوں کی ترقی کا خیرمقدم کیا۔
یو این آئی-ک ح۔ایف اے
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
