ہندوستان
وزیر اعظم کا 20 ستمبر کو گجرات کا دورہ ، مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی 20 ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 10:30 بجے بھاؤ نگر میں ‘سمندر سے سمردھی’ تقریب میں شرکت کریں گے اور 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔اس کے بعد وزیر اعظم دھولیرا کا فضائی سروے کریں گے ۔ تقریبا 1:30 بجے وہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے اور لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کا بھی دورہ کریں گے ۔
سمندری شعبے کو ایک بڑے پیمانے پر تقویت فراہم کرنے کی غرض سے وزیر اعظم سمندری شعبے سے متعلق 7,870 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ اندرا ڈاک میں ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل کا افتتاح کریں گے ۔ وہ کولکاتہ کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ پر ایک نئے کنٹینر ٹرمینل اور اس سے وابستہ سہولیات کا سنگ بنیاد رکھیں گے ؛ ان میں پارادیپ بندرگاہ پر نیا کنٹینر برتھ ، کارگو ہینڈلنگ کی سہولیات اور اس سے وابستہ ترقیات ؛ ٹونا ٹیکرا ملٹی کارگو ٹرمینل ؛ کامراجار بندرگاہ ، اینور میں آگ بجھانے کی سہولیات اور جدید سڑک رابطہ ؛ چنئی بندرگاہ پر سمندر سے متصل دیواروں اور ریوٹمنٹس سمیت ساحلی تحفظ کے کام ؛ کار نکوبار جزیرے میں سمندری دیوار کی تعمیر ؛ دین دیال بندرگاہ ، کاندلا میں ایک کثیر مقصدی کارگو برتھ اور گرین بائیو میتھانول پلانٹ ؛ اور پٹنہ اور وارانسی میں جہاز کی مرمت کی سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔
مجموعی اور پائیدار ترقی کے لیے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم مرکزی اور ریاستی حکومت کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ، جن کی مالیت 26,354 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ، جو گجرات میں مختلف شعبوں کی ضرورتوں کو پورا کریں گے ۔ وہ چھارا بندرگاہ پر ایچ پی ایل این جی ری گیسی فیکیشن ٹرمینل ، گجرات آئی او سی ایل ریفائنری میں ایکریلکس اور آکسو الکحل پروجیکٹ ، 600 میگاواٹ گرین شو انیشی ایٹو ، کسانوں کے لیے پی ایم-کسم 475 میگاواٹ کمپونینٹ سی شمسی فیڈر ، 45 میگاواٹ بادلی شمسی پی وی پروجیکٹ ، دھورڈو گاؤں کی مکمل شمسی کاری کا افتتاح کریں گے ۔ وہ ایل این جی کے بنیادی ڈھانچے ، اضافی قابل تجدید توانائی کے منصوبوں ، ساحلی تحفظ کے کاموں ، شاہراہوں اور صحت کی دیکھ بھال اور شہری نقل و حمل کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، جن میں بھاؤنگر کے سر ٹی جنرل اسپتال ، جام نگر کے گرو گووند سنگھ سرکاری اسپتال اور 70 کلومیٹر قومی شاہراہوں کو چار لین والا بنانا شامل ہیں ۔
وزیر اعظم پائیدار صنعت کاری ، اسمارٹ انفراسٹرکچر اور عالمی سرمایہ کاری کے ارد گرد بنائے گئے گرین فیلڈ صنعتی شہر کے طور پر تصور کردہ دھولیرا خصوصی سرمایہ کاری علاقہ (ڈی ایس آئی آر) کا فضائی سروے بھی کریں گے ۔ وہ لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایچ ایم سی) جائیں گے اور اس کی ترقی کا بھی جائزہ لیں گے اور جسے تقریبا 4500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے ، تاکہ ہندوستان کی قدیم سمندری روایات کا جشن منایا جاسکے اور ان کا تحفظ کیا جاسکے تاکہ یہ سیاحت ، تحقیق ، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکز کے طور پر کام کرے ۔
یواین آئی، م ش۔م الف
ہندوستان
عالمی عدم استحکام کے باوجود سب سے تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے ہندستانی معیشت: مرمو
نئی دہلی، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک میں ڈیجیٹل اورفزیکل بنیادی ڈھانچوں کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ خود انحصاری کے بل بوتے پر عالمی عدم استحکام کے باوجود ہندستان دنیا میں سب سے تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہےمحترمہ مرمو نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا، “دنیا کے متعدد علاقوں میں جنگ اور عدم استحکام کا تمام ممالک پر اثر پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات میں بھی ہمارے ملک کی معیشت، سب سے تیز رفتار سے بڑھتی ہوئی اہم معیشت کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ معاشی اندازوں کے مطابق، ہندستان کی شرحِ نمو دنیا کی اوسط شرحِ نمو کے مقابلے میں دوگنے سے زیادہ رہے گی۔”
انہوں نے کہا کہ ‘آتم نربھر بھارت’ مہم سے ملک کی معاشی پیش رفت اور قومی سلامتی کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ ثقافتی خود اعتمادی پر مبنی ترقی متحرک اور دیرپا ہوتی ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے معاشی تعاون بڑھانے نیز باہمی تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ گزشتہ کچھ عرصے میں ہوئے آزاد تجارتی معاہدوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان گلوبل ساؤتھ کے ممالک میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ملک میں تیزی سے ترقی پاتے ڈیجیٹل اور فزیکل بنیادی ڈھانچے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گاؤں کی چھوٹی چھوٹی دکانوں میں نیز ریہڑی پٹری پر بھی ڈیجیٹل ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔ دنیا میں آدھے سے زیادہ ریئل ٹائم ڈیجیٹل لین دین ہندستان میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہمارے اہل وطن اور حکومت نے مل کر ڈیجیٹل انقلاب کی مثال عالمی برادری کے سامنے پیش کی ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کی سہولیات کو شفاف طریقے سے عوام الناس تک پہنچایا ہے۔”
محترمہ مرمو نے کہا کہ ملک میں شاہراہوں، آبی گزرگاہوں، ریل راستوں اور فضائی راستوں کی شکل میں جدید بنیادی ڈھانچے کی بے مثال توسیع ہوئی ہے۔ اس سے نئے اور جدید اداروں کے لیے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، نئے روزگار تخلیق ہو رہے ہیں نیز سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پانی کا ہر قطرہ ہماری سرخ لکیر ہے: شہباز شریف سندھ طاس معاہدے پر بیان
نئی دہلی، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے پر ہندوستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حصے کے پانی کی حفاظت ملک کے لیے بہت حساس ہے اور پانی کا ہر قطرہ ان کے لیے ‘سرخ لکیر’ کی طرح ہے۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں “یادگارِ فتح” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگر ہندوستان نے اپنے مؤقف پر نظر ثانی نہ کی اور پانی کے بہاؤ میں مداخلت کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے براہ راست جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آبی وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اس تقریر کے اقتباسات سوشل میڈیا پر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک خطے میں امن و استحکام کا حامی ہے لیکن اس پرامن انداز کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خطاب کے دوران انہوں نے اپنی دفاعی پالیسیوں اور اتحادی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے سخت رویہ اپناتے ہوئے 1960 کے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان 14 اگست کو اپنا یوم آزادی مناتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
راج ناتھ نے دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے جیتنے والے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی
نئی دہلی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ نے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں حال ہی میں اختتام پذیرہوئے دولت مشترکہ کھیلوں میں 16 تمغے (08 سونا، 07 چاندی اور ایک کانسہ) جیتنے والی فوج کی ٹیم کے اراکین کے ساتھ بات چیت کیوزارتِ دفاع نے جمعہ کے روز بتایا کہ ان کھیلوں میں ہندستان نے کل 39 تمغے جیتے ہیں جن میں سے 18 تمغے (16 فوج اور دو بحریہ) ہندستانی دفاعی افواج کے جوانوں نے جیتے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے جسمانی اور ذہنی دباؤ سے ابھر کر بین الاقوامی کھیل کی تقریب میں ملک کا وقار بڑھانے کے لیے ہندستانی دفاعی افواج کے مضبوط عزم اور پختہ ارادے کی تعریف کی۔ اس کامیابی کو “غیر معمولی” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے باعثِ تقلید ہیں، کیونکہ وہ “ایک سپاہی اور ایک چیمپئن کا بہترین امتزاج” ہیں۔
مکے بازی (باکسنگ) میں چھ سونے کے تمغوں میں سے چار خاتون باکسروں کے ذریعہ جیتے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ کامیابی ہندستان کی بڑھتی ہوئی ‘ناری شکتی’ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مزید لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے اور دفاعی افواج میں شامل ہونے کے لیے ترغیب دے گی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک کے ہر کونے سے ہندستانی چیمپئن ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے ایشیائی کھیلوں اور اولمپکس جیسے آنے والے مقابلوں کے لیے ایتھلیٹوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
جنرل سیٹھ نے بھی جوانوں کو ان کی شاندار کارکردگی نیز کامیابی کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
یو این آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
