تازہ ترین
مرکزی سرکار جموں وکشمیر کے تئیں انتہائی غیر سنجیدہ: غلام احمد میر
خبراردو: کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار ریاستی عوام کے مشکلات سے انتہائی حد تک غیر سنجیدہ ہے۔
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میرکا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار ریاستی عوام کے مسائل اور مشکلات سے انتہائی حد تک غیر سنجیدہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاستی عوام جن مصائب و آلام کی آج شکار ہے وہ صرف مرکزی سرکار اور سابق مخلوط حکومت پی ڈی پی، بی جے پی کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق مخلوط حکومت نے عوامی خواہشات کا سرے عام سودا کرتے ہوئے ریاستی عوام کو مشکلات کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈبودیا۔ غلام احمد میر نے مرکزی سرکار پر برستے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی عوام کے مسائل و مشکلات سے انتہائی حد تک غیر سنجیدہ ہوچکی ہے۔جنوبی کشمیرکے شاہ آباد ویریناگ علاقے میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار مستقبل کیلئے کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی غلط اور ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور مرکزی سرکار ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کے جو بلند بانگ دعوے کررہی ہے وہ زبانی جمع خرچ کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ ریاستی عوام اس بات کو بخوبی محسوس کررہی ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کا نظم و نسق راج بھون سے چلانے میں ہی خوشی محسوس کررہی ہے اور اس دوران عوامی حکومت کی عدم موجودگی کے نتیجے میں مرکزی سرکار نے کئی اہم فیصلے لیے جس کے نتیجے میں ریاستی عوام کے اندر اضطرابی کیفیت نے مزید جنم لینا شروع کردیا۔ انہوں نے مرکزی سرکار پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے دلوں میں پائے جارہے خدشات کو دور کرنے کی خاطر شکوک و شبہات کو فوری طور پر دور کریں۔ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی ریاست میں تعمیر و ترقی سے جڑے مسائل کو ایڈرس کرنے کے دعوے کررہے ہیں لیکن دوسری جانب ریاست اور یہاں کے عوام کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جارہا ہے۔
لوگوں کو عوامی حکومت کا انتخاب کرنے کے حق سے بھی یکسر محروم رکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں عوام کے اندر بڑے پیمانے پر نفرت اُبھر چکی ہے۔انہوں نے مرکزی سرکار پر زور دیا کہ وہ ریاستی عوام کااعتماد بحال کرنے کیلئے اسمبلی الیکشن کو فوری طور پر منعقد کرے تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کے تصفیہ کی خاطر لاحاصل کوششیں نہ کرنی پڑیں۔غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی عوامی مسائل کے تصفیہ کیلئے مرکزی سرکار اور گورنر انتظامیہ کو جوابدہ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے گی۔
کاپرن ڈورو اور دیگر دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو درپیش مشکلات کی مثال پیش کرتے ہوئے کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ شاہ آباد بالا کے پنچایت حلقوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے مجبوراً 350اور 535روپے بجلی فیس کے طور پر وصول کئے جارہے ہیں جو کہ مقامی آباد ی کیلئے تکلیف دہ معاملہ ہے کیوں کہ یہاں رہائش پذیر آبادی کو آمدنی کے حوالے سے بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔غلام احمد میر نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کاپرن ڈورو سے اننت ناگ تک ایس آر ٹی سی گاڑیوں کی سروس کو یقینی بنائیں تاکہ عام لوگوں کیساتھ ساتھ غریب لوگوں کو چلنے پھرنے میں آسانی پید اہو۔انہوں نے پی سی سی صدر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے کاپرن سے ویریناگ کا راستہ ہموار کیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت کی سانس نصیب ہوسکے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا6 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
