تازہ ترین
کشمیر میں سختی کیساتھ کورونا لاک ڈاءون جاری
وادی کشمیر میں گذشتہ 28روز سے جاری کورونالاک ڈاءون میں ملک گیر لاک ڈاءون کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر مزید سخت کردیا گیا ہے ۔ سخت ترین بندشوں اور پابندیوں کیساتھ پوری وادی میں جہاں ہر طرح کی سرگر میاں مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں ،وہیں ہر سو دہشت ،خاموشی ،سنا ٹا ،اضطراب اور ہو کا عالم بھی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جان لیواء کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کےلئے وادی کشمیر میں بدھ کومسلسل 28 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاوَن جاری رہنے سے تمام تر معمولات زندگی ٹھپ رہے ۔ دارالحکومت سرینگر کے سبھی علاقوں کے بازار بے رونق اور سڑکیں سنسان ہیں ،لوگ گھروں میں ہی سہمے ہوئے بیٹھے ہیں ۔ وادی کے دیگر ضلع و تحصیل صدر مقامات سے بھی اسی نوعیت کی اطلاعات ہیں ، جہاں دفعہ144 سختی سے نافذ ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔
کورونا وائرس متاثرین میں مسلسل اضافہ کے نتیجے میں خانیارسے خادنیار تک سراسمگی،تناءو اور کشیدگی کا ماحول جاری ہے،جس میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ لوگوں میں خوف اور اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے،اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے کترا رہے ہیں ۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں جہاں لاک ڈاءون کو کامیاب بنا کر سماجی دوری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرر ہے ہیں ، وہیں کئی جگہوں سے فورسز اور پولیس پر لوگوں کو بے جا تنگ وطلب اور ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کئے جا رہے ہیں ۔
سڑکوں ،بازاروں ،تجارتی مراکز،مالیاتی اداروں ،نجی و سرکاری دفاتروں ،تعلیمی اداروں حتیٰ کہ مساجدوں اور خانقاہوں کے علاوہ دیگر عبادتگاہوں میں بھی خاموشی کا عالم ہے ۔ لاک ڈاوَن کو ممکن بنانے کے لئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں لگائی گئی پابندیاں سخت ترین کرفیو کا منظر پیش کررہی ہیں ۔ تاہم لوگ بھی وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے خود بھی گھروں تک ہی محدود ہیں اور دوسروں کو بھی گھروں میں ہی بیٹھنے کی تاکید کررہے ہیں ۔ شہر میں ہر سو خوف وخاموشی کا ماحول چھایا ہوا ہے، کرفیو جیسی پابندیاں برابر نافذ ہیں ، سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکے بٹھارکھے ہیں ،جہاں پر آنے جانے والوں خواہ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو یا گاڑی میں ہو، کو روک کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس اور فورسز نے اندرونی سڑکوں کو بھیسیل کیا تھا،جبکہ خار دار تاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے سڑکوں پرکسی بھی طرح کی آمد ورفت کو مسدود کرکے رکھ دیا ہے ۔
اس صورتحال کے نتیجے میں ہر گلی اور سڑک ویران اور بازار صحرائی مناظر پیش کر رہے ہیں ۔ سرینگر شہر میں ہر سو عجیب و غریب ماحول اور کیفیت میں خاموشی دیکھنے کو ملی ۔ پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے ہو کا عالم ہے ۔ ادھرانتظامیہ وادی میں ریڈ زون قرار دیے جارہے ،علاقوں کو مکمل سیل کررہی ہے اور لوگوں کو گھروں میں ہی بیٹھے رہنے کے لئے اپیلوں اور لاٹھیوں کے استعمال کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جن علاقوں کو اب تک ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ان میں داخل ہونے والے راستوں کو لوہے کی موٹی سلاخوں سے سیل کیا گیا ہے اور کسی کو اندر جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں لوگوں نے خود ہی اپنے محلوں میں داخل ہونے والوں راستوں کو بند کیا ہے تاکہ اجنبی لوگوں کی ان میں داخل ہونے کو روکا جاسکے ۔
جن علاقوں میں پولیس تعینات ہیں ہے یا پولیس کی چوکیاں قائم نہیں ہیں ، ان میں نوجوان رضاکارانہ طور پر جنتا لاک ڈاوَن نافذ کرنے کے لئے متحرک ہوئے ہیں ۔ تاہم سوشل میڈیا پردونوں طرح کا طریقہ کار بحث کا موضوع بن رہا ہے ۔ انتظامیہ اور عام لوگوں کی جانب سے جس طرح ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں کو سڑکیں کود کر لوہے کی موٹی سلاخوں سے سیل کیا جارہا ہے ،اُسے احمقانہ فعل قرار دیا جارہا ہے ۔ کئی صارفین نے ٹویٹر اور فیس بک پر اس معاملے کو بحث کا موضوع بنا یا اور انتظامیہ سے پوچھا آگ یا صحت ایمر جنسی کے وقت کیسے ان علاقوں تک پہنچا جائیگا ;238; ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
