تازہ ترین
وادی میں ماہِ صیام کا مسلح جھڑپوں سے آغاز
جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ علاقے میں سنیچرکی علی الصبح سیکورٹی فورسز نے ایک مختصر آپریشن کے دوران2جنگجوءوں اور اْن کے ایک’ساتھی‘‘کو جاں بحق کیا ۔
یہ جھڑپ پولیس ضلع اونتی پورہ کے گوری پورہ نامی گاءوں میں پیش آیا ۔ اس سے قبل جمعہ کی شب آر ونی کولگام میں مختصر شوٹ آءوٹ کے دوران 2جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔ آئی جی پی کشمیرزون، وجے کمار نے کہا کہ اس کامیاب آپریشن میں 2 جنگجو اور اْن کا ایک’ ساتھی‘‘جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس وفورسز نے جاں بحق جنگجوءوں کی تحویل سے ہتھیار اور گولی بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں نمازِ تراویح سے لیکر وقت سحری کے درمیان دو الگ الگ خونین جھڑپوں میں 4جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ اس کے علاوہ جنگجوءوں کا ایک ساتھی بھی جاں بحق ہوا ۔ اس طرح وادی کشمیر میں ماہِ صیام کا آغاز مسلح خونین جھڑپوں سے ہوا ہے ۔ ذراءع کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے گوری پورہ اونتی پورہ میں جمعہ کی رات دیر گئے جنگجوءوں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپ سنیچرکی علی الصبح2 جنگجوءوں اور ان کے ایک ساتھی کی ہلاکت پر ختم ہو گئی ۔
اس سے قبل ضلع کولگام کے ہیرپورہ فرصل میں ہونے والے شوٹ آوٹ میں 2جنگجومارے گئے جبکہ اس شوٹ آءوٹ میں ۲ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق جنگجوءوں نے جس ریلوے پولیس اہلکار کو اغوا کیا تھا، اسے بچایا گیا ہے ۔ تاہم شوٹ آوٹ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار میں وہ بھی شامل ہے ۔ ذراءع نے پلوامہ تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ کے گوری پورہ نامی گاءوں میں جنگجوءوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 50 آر آر، اونتی پورہ پولیس،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے جمعہ کی رات دیر گئے مشترکہ طور پر گاءوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
ذارءع کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوءوں نے فوج و فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی جو2 جنگجو اور ان کے ایک قریبی ساتھی کی ہلاکت پر ختم ہوئی ۔ ذراءع نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوءوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ تاہم پہلی بار جب پولیس نے مہلوک جنگجوءوں کی شناخت سے صاف انکار کیا ۔ آئی جی پی کشمیرزون ، وجے کمار نے کولگام شوٹ آوٹ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹینٹوں نے گذشتہ شام شر پورہ فرصل سے ریلوے پولیس کے ایک اہلکار کو اغوا کیا ۔
انہوں نے کہا ’اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سیکورٹی ناکوں کو الرٹ کیا، ریلوے پولیس اہلکار کو اغوا کرنے والے ملی ٹینٹوں کی گاڑی جب ہیر پورہ نامی گاءوں پہنچی تو وہاں پولیس اور فوج کی فسٹ آر آر نے اس گاڑی کو روکا جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔
‘انہوں نے کہا کہ گولیوں کے تبادلے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے اور مغوی اہلکار سمیت پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے ۔ دونوں جھڑپوں کے حوالے سے متعلقہ علاقوں کے پولیس تھانوں میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
