تازہ ترین
رمضان میں خوب کریں عبادات،عیدتک کوروناسے ملے آزادی:وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پورا ملک جس طرح متحد ہوکر پوری طاقت سے لڑ رہا ہے، اس سے وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں اور ہم وطنوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں ۔ من کی بات میں اتوار کو انہوں نے کہا کہ رمضان میں مسلمان خوب عبادت کریں ،تاکہ عید تک کورونا وائرس سے آزادی ملے ۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے دوسرے ایڈیشن کی 11 ویں قسط میں اہل وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے رمضان کی اہمیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ رمضان خیرسگالی، حساسیت اور خدمت خلق کی علامت ہے اور اس مہینہ پہلے سے بھی زیادہ عبادت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کوورونا وبا کا قہر دنیا کے سامنے ہے تو اس موقع پر رمضان کو صبر و تحمل، خیر سگالی، حساسیت اور خدمت کے جذبے کی علامت بنایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پچھلی بار رمضان منایا گیا تھا تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس بار رمضان میں اتنی بڑی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا’’اس بار ہم، پہلے سے زیادہ عبادت کریں تاکہ عید آنے سے پہلے دنیا کورونا سے آزاد ہو جائے اور ہم پہلے کی طرح امنگ اور حوصلہ جوش و جذبے کے ساتھ عید منائیں ۔ مجھے یقین ہے کہ رمضان کے ان دنوں میں مقامی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوروناکے خلاف چل رہی اس جنگ کو ہم مزید مضبوط کریں گے ۔
سڑکوں پر، بازاروں میں ، محلوں میں ، جسمانی فاصلے کے ضابطوں پر عمل اب بہت ضروری ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کوروناوائرس کیخلاف جس طرح ملک کے لوگوں کو انہوں نے متحد اور پوری طاقت کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا ہے، اس سے وہ انتہائی پرجوش ہیں اور ہم وطنوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کے درمیان’من کی بات‘ کرتے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کی جنگ ملک کے عوام لڑ رہی ہے اور ملک کا ہر شہری اپنی طاقت کے مطابق اس جنگ میں شامل ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ’یہ لڑائی ہر شہری اورانتظامیہ لڑ رہی ہے، ملک کا عام آدمی اس جنگ میں شامل ہے، گلی محلوں میں یہ لڑائی لڑی جا رہی ہے، لوگ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں اور پورا ملک ایک ساتھ کوورونا وائرس سے جدو جہد کررہاہے‘ ۔ انہوں نے کہا کہ کوورونا کے خلاف اگر تالی، تھالی(پلیٹ) یا گھنٹی بجی ہے یا دیا جلا ہے تو اس نے بھی لوگوں کواس جنگ میں متحد کرنے کا احساس پیدا کرکے سب کو ایک ساتھ شامل کیا ہے ۔ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے، جیسا پورا ملک ایک مہا یگیہ کر رہا ہے، ہر آدمی اپنی قوت سے اس کا سامنا کر رہا ہے، کوئی کرایہ دار سے کرایہ نہیں وصول رہا ہے، کوئی اپنی پنشن اور زندگی بھر کی کمائی اس جنگ کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں جمع کر رہا ہے ۔ کوئی ماسک بنا رہا ہے تو کوئی بھنڈارا لگا رہا ہے، یہی امنڈتا جذبہ ہندوستان کی اس جنگ کو آگے بڑھا رہا ہے اور ہر آدمی کورونا وائرس کو شکست دینے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کچھ سالوں سے ملک کا ہر شہری ایک ہوکر زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے میں مصروف ہے ۔ یہ کام چاہے سوچھ بھارت کا ہو یا بیت الخلا بنانے کا ہو، سب نے مل کر اس کام کو آگے بڑھایا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا’ دوستو ، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس رمضان کو اعتدال ، خیر سگالی ، حساسیت اور خدمت کی علامت بنایا جائے‘ ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کچھ سالوں سے ملک کا ہر شہری ایک ہوکر زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے میں مصروف ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ کام چاہے سوچھ بھارت کا ہو یا بیت الخلا بنانے کا ہو، سب نے مل کر اس کام کو آگے بڑھایا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ کہیں بھی نظر ڈالیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہندوستان کی لڑائی پیپلز ڈرائیون ہے ۔ اس وقت پوری دنیا اس وبا ء کے بحران کا سامنا کر رہی ہے ، جب مستقبل میں اس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پربحث ہوگی تو مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی اس’’ پیپلز ڈرائیو‘‘(عوامی مہم ) جنگ پر ضرور بات چیت ہوگی ۔ ہندوستان میں ، لوگ کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، آپ بھی لڑ رہے ہیں ، حکومت اور انتظامیہ عوام کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ آج پوری قوم ، ملک کا ہر شہری ، اس لڑائی کا ایک سپاہی ہے اور اس لڑائی کی قیادت کررہا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ’دوستو ، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس رمضان کو اعتدال ، خیر سگالی ، حساسیت اور خدمت کی علامت بنایا جائے ۔ اس بار ہم پہلے سے زیادہ دعائیں مانگتے ہیں تاکہ عید آنے سے پہلے ہی دنیا کورونا سے آزاد ہو ۔ مجھے یقین ہے کہ رمضان المبارک کے ان دنوں میں ، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ، ہم کورونا کے خلاف اس لڑائی کو مضبوط بنائیں گے‘ ۔ وزیر اعظم نے کہا ’ ہمارے ہاں بیہو ، بیساکھی ، پوٹھنڈو ، ویشو اور اوڈیا نئے سال میں ایسے بہت سے تہوار ہوتے ہیں ، ہم نے دیکھا کہ گھر میں رہ کر لوگوں نے کس طرح ان تہواروں کو سادگی کے ساتھ منایا اور لوگوں نے لاک ڈاوَن کے قواعد پر عمل کیا ۔ اس بار ہمارے عیسائی دوستوں نے بھی گھر میں ایسٹر منایا ہے ۔ اس عالمی وبا ء کے بحران کے درمیان آپ سبھی میرے اپنے خاندان کے ارکان ہیں اور اسی لیے تب میری ذمہ داری ہے کہ آپ کے لیے کچھ نکات بناؤں اور آپ کو کچھ مشورے دوں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد من کی بات کا 11 واں پروگرام تھا ۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ و ہ جب ہم اگلے ماہ من کی بات تک پوری دنیا کو اس عالمی وبا سے آزادی ملنے کی خبر آسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان ان پریشانیوں سے نکل آئیں ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
