تازہ ترین
برفباری: مشکلات بھی اور تفریح بھی
بچے،نوجوان،مرد وزن برف سے فن پارے تیار کرنے میں مصروف
خبراردو
سرینگر:حالیہ برفباری سے جہاں اہلیان کشمیر کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے،وہیں مشکلات کے ایام میں ہنسی مذاق اور تفریح کا سامان کیسے پیدا کیا جائے،بلا یہ کشمیریوں سے بہتر کون جانتا ہے۔
حالیہ بھاری برفباری کے سبب جہاں زندگی کی رفتار اب بھی دھیمی ہے۔تاہم شہر ودیہات میں بچے،نوجوان یہاں تک مر د زون برف سے فن پارے تیار کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ کئی نجی اسکولوں نے اس عمل کو ہوم ورک بھی قرار دیا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق مشکل حالات میں ہنسی مذاق کے لئے وقت کیسے نکالا جائے کشمیریوں سے بہتر کوئی اور نہیں جانتا۔حالیہ برف باری کے سبب جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،مگر پھر کشمیریوں نے وہی کیا جو وہ ہمیشہ کرتے ہیں، مشکل میں بھی ہنسی مذاق اور تفریح جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا ایک بہترین رول ادا کررہا ہے۔وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں ہوئی برفباری کا ایک مثبت پہلویہ بھی ہے کہ یہاں بچے،نوجوان مرد وزن برف سے مختلف قسم کے فن پارے تیار کرتے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیاپر بھی سیکڑوں برف سے بنائے گئے فن پارے گردش کر رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر بچے، نوجوان برف سے مجسمے تراشنے کی ایک نئی دنیاتخلیق کررہے ہیں۔وادی کشمیرمیں ہنرکی کمی نہیں ہے۔یہاں چاہے لڑکاہویالڑکی ہرایک میں کسی نہ کسی طرح کی صلاحیت چھپی ہوئی ہے۔
اگردیکھاجائے تووادی کشمیرمیں بچے،نوجوان لڑکیاں اور لڑکے تخلیقی ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ کبھی نہ کبھی کوئی نئی تخلیق کی نشانیاں چھوڑتے ہیں۔بات ان فن پاروں کی جوکچھ وقت کے لئے ہی موجود رہتے ہیں جن کیلئے خون جگرصرف کرنا درکار رہتاہے۔ یعنی وہ برفیلے فن پارے جن کے لئے سوچنا محال ہے۔وادی کشمیر میں برف گرتے ہی بچے، نوجوان برف سے مختلف قسم کے فن پارے تیار کرتے ہیں۔
ان دنوں بھی ہرجگہ چھوٹے بچے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں برف سے مجسمے تراشنے کی ایک نئی دنیا تخلیق کررہے ہیں۔یہ لڑکے طرح طرح کے چیزوں کی عکس بندی کررہے ہیں۔کئی نجی اسکولوں نے ویٹس ایپ کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا جن بچوں نے برف سے فن پارے تیار کئے ہیں،وہ اُنکے ساتھ اپنی تصویر شیئر کریں۔
اس سے بھی ایک دوڑ شروع ہوگئی،جن بچوں نے فن پارے نہیں بنائے،وہ بھی فن پارے بنانے میں مصروف نظر آئے۔سیاحتی مقامات پر سیاحوں نے فطری نظاروں کا خوف لطف اٹھانے کیساتھ ساتھ اپنی یادوں کو محفوظ کرنے کے لئے فن پارے تیار کئے اور سلفی اٹھا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔(کے این ایس)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
