جموں و کشمیر
آپریشن سندور کے بعد ہمارے فوجیوں کی بہادری کی داستانیں ہمیشہ کےلئے تاریخ میںرقم: نریندر مودی
وزیراعظم کا بغیرکسی پیشگی پروگرام کے منگل کی صبح پنجاب میں واقع آدم پور ایئر بیس پہنچنے پروالہانہ استقبال
ہندوستان ہمیشہ اپنی بہادر افواج کا شکر گزار رہے گا
’بھارت ماتا کی جئے صرف ایک نعرہ نہیں، ملک کے سپاہیوں کا قوم کےلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے کا عہد‘
سری نگر :جے کے این ایس: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح پنجاب کے آدم پور ایئر بیس کا دورہ کیا اور فضائیہ کے افسروں و اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوںکی تعریف کی۔حکام کے مطابق پاکستان نے 9اور10مئی کی درمیانی رات آدم پور ائربیس کونشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ آپریشن سندور کے بعد ہمارے فوجیوں کی بہادری کی داستانیں ہمیشہ کےلئے تاریخ میں ثبت ہوئی ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو صبح سویرے آدم پور ایئر بیس گئے، انہیں ایئر فورس کے افسروںنے یہاںبریفنگ دی۔وزیر اعظم نے بھارتی فضائیہ کے بہادر جوانوں سے بات چیت بھی کی۔
وزیراعظم مودی کا دورہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان7 مئی کو آپریشن سندور کے تحت پڑوسی ملک میں دہشت گردی کے مقامات پر ہندوستانی حملوں کے بعد شدید تنازعات کے بعد آیا ہے۔بغیرکسی پیشگی پروگرام کے منگل کی صبح آدم پور ایئر بیس کے بعد وزیراعظم مودی نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان کوسبق سکھانے اوراسکے عزائم کو ناکام بنانے پر بھارتی فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کی تعریف کی ۔پنجاب کے آدم پور ایئر بیس پر فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دےکر کہا کہ بھارت ماتا کی جئے صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ملک کے سپاہیوں کا قوم کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے کا عہد ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن سندور کے بعد ہمارے فوجیوں کی بہادری کی داستانیں ہمیشہ کےلئے تاریخ میں ثبت ہوئی ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ جب ہماری مسلح افواج نیوکلیئر بلیک میلنگ سے باہر نکلتی ہیں تو ہمارے دشمن ’بھارت ماتا کی جئے‘ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔انہوںنے فضائیہ کے افسروں اورجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کی بہادری کی داستانیں ہمیشہ کے لیے تاریخ میں لکھی جائیں گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں اپنی فوج، فضائیہ اور بحریہ کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔بھارت اور پاکستان نے 10 مئی کو فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا۔ تاہم وزیراعظم مودی نے پیرکی شام قوم سے خطاب کے دوران یہ واضح کیا ہے کہ بھارت نے محض اپنا آپریشن روک دیا ہے اور اس کے اقدامات پاکستان کے طرز عمل سے رہنمائی حاصل کریں گے۔وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ آج صبح، میں اے ایف ایس آدم پور گیا اور اپنے بہادر فضائیہ کے سپاہیوں سے ملا۔ ان کے ساتھ رہنا ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا جو ہمت، عزم اور بے خوفی کی مثال قائم کرتے ہیں، بھارت، ہمیشہ ہماری مسلح افواج کے ہر اس کام کے لیے شکر گزار ہے جو وہ ہماری قوم کے لیے کرتے ہیں۔پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فورسز کو دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہر دہشت گرد تنظیم اب یہ جان چکی ہے کہ ہماری بہنوں، بیٹیوں اور ماں کے سندور کی قیمت کیا ہے‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ، آرمی نیوی، بارڈر سیکورٹی فورس اور بھارت کی نیم فوجی دستے مسلسل چوکس ہیں۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے جواب میں بھارت نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے9 مقامات پر میزائیل حملوں کے ذریعہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم بعد میں10مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا،اور12مئی کو دونوں ملکوںکے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے جنگ بندی پر سختی کیساتھ عمل درآمد جاری رکھنے کیساتھ ساتھ سرحدوں پر تعینات اپنی افواج کی تعدادمیں کمی لانے پر بھی اتفاق کیا۔
جموں و کشمیر
ستمبر میں لداخ کی سیاحت میں 60 فیصد اضافہ، 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد
سری نگر، لداخ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر میں یہاں 55,582 سیاح پہنچے، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ تعداد 34,610 تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 60.60 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق، یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 کے دوران لداخ آنے والے سیاحوں کی تعداد 4,60,667 رہی، جبکہ پورے سال 2025 میں یہاں 3,35,872 سیاح آئے تھے۔ اس طرح 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں ہی سیاحوں کی آمد گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 37.16 فیصد زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔
یہ اعداد و شمار ثقافتی تجربات، مہم جوئی پر مبنی سیاحت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور قدرتی ورثے کے باعث لداخ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحوں کی آمد میں اس نمایاں اضافے کا سہرا بہتر رابطہ سہولتوں اور مختلف تقریبات کے فروغ کو دیا۔ ان تقریبات میں لداخ بائیک ویک، لداخ میراتھن اور لداخ فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع للیئم پھولوں کے کھیتوں اور ہندوستان کی پہلی بلند پہاڑی جنگلی حیات کی سفاری جیسی نئی اور منفرد اقدامات نے بھی لداخ کی کشش میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ سال اور رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے اعداد و شمار کا تقابل بھی سیاحت میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران لداخ میں 2,78,599 سیاح آئے تھے، جبکہ اسی مدت میں 2026 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4,60,667 ہوگئی۔ اس طرح سیاحوں کی آمد میں 65.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی اور غیر ملکی، دونوں زمروں کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں لداخ آنے والے ملکی سیاحوں کی تعداد 4,20,927 رہی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 39,740 تھی۔ اس کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت کے دوران 3,03,838 ملکی اور 32,034 غیر ملکی سیاح لداخ پہنچے تھے۔ اس طرح ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 38.54 فیصد اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 24.06 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا جموں میں انتقال
جموں، جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا پیر کے روز یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
ہربنس سنگھ نے 1996 سے 2002 تک اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں انہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہربنس سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے آنجہانی کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
عمر عبداللہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
ہربنس سنگھ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی خاتون فالوور سمیت تین افراد منشیات اور پستول کے ساتھ گرفتار
جموں، جموں ضلع میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پولیس نے ایک خاتون فالوور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن اور پستول برآمد کیے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں اندرا نگر کے قریب بالول ناکہ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک اسکوٹی کو روکا، جسے شمیم بیگم چلا رہی تھیں۔ وہ ڈک بنگلو، مرالیان کی رہائشی ہیں۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد ہوا۔ شمیم بیگم جموں و کشمیر پولیس میں فالوور کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں پولیس کسی بھی شخص کے عہدے یا وابستگی سے قطع نظر قانون پر غیر جانب دارانہ عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔
دریں اثنا، گاندھی نگر علاقے کے دگیانہ صنعتی علاقے میں گشت کے دوران دو دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی ایک ٹیم ہائی وے روڈ کے قریب گشت کررہی تھی کہ اس نے دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں پکڑ لیا گیا۔
تلاشی کے دوران سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی گاؤں کے رہائشی ونسھ شرما کے قبضے سے ایک پستول، جیب میں رکھنے والی ڈیجیٹل ترازو مشین اور تقریباً 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اسی طرح سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی ٹانڈہ کے رہائشی یوگیشور سنگھ کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول (دیسی کٹا) اور تقریباً 13 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے، جبکہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ منشیات اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ذرائع کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت بھی کی جاسکے۔
جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر1 week agoریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
-
جموں و کشمیر5 days agoعمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
-
ہندوستان6 days agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
