جموں و کشمیر
اتوار کو رات دیر گئے اورپیرکی صبح سری نگرسمیت کشمیر کے اطراف وکناف میں خوفناک صورتحال، قہر انگیز آندھی نماہوائیں
باپ بیٹی لقمہ اجل،2خواتین سمیت کئی افرادزخمی
مکانات ،مساجد اوردُکانات کی چھتیںاُڑ گئیں،کئی مقامات پردرخت وبجلی کے کھمبے اورسائن بورڈاُکھڑ گئے ،باغات کو نقصان
بجلی اورپانی کے بنیادی ڈھانچے اورترسیلی نظام کو شدید نقصان،متعددعلاقوںمیں بجلی ا ورپانی کی سپلائی متاثر
سری نگر :جے کے این ایس: وادی کے اطراف واکناف میںاتوار کو رات دیر گئے اورپیرکو علی الصبح طاقتور آندھی بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا موجب بن گئی ۔کیلر شوپیان کی ایک جنگلاتی بستی میں ایک بھاری بھرکم درخت کے ایک خیمے پر گرنے سے باپ بیٹی لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس2خواتین زخمی ہوگئےں ۔اس دوران وقفے وقفے سے آندھی نماہوائیں چلنے سے سری نگر ،بارہمولہ ،شوپیان ،بڈگام میں درجنوں مکانات،عبادت گاہوں ودیگرتعمیرات کی چھتیں اُڑ گئیں اور بڑی تعداد میں درخت اکھڑ جانے سے بجلی کاترسیلی نظام درہم ہوکررہ گیاجبکہ درخت گرنے سے سڑکیں بھی بند ہوگئیں ۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے آندھی چلنے سے قبل کئی علاقوںمیں 40سے60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کےساتھ درمیانے درجے سے شدید گرج چمک کےساتھ بارش کی وارننگ جاری کی تھی۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق سب سے افسوسناک واقعہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے جنگلاتی علاقے گدر چوگن کیلر میں پیش آیا،جہاں ایک بڑا درخت ایک خیمے کے اوپر گرنے سے ایک بکروال (شہری) اوراسکی بیٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ریاض احمد اور ان کی جواں سال بیٹی صوبیہ ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میںروبینہ اورصائمہ کوثر شامل ہیں ۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ یہ واقعہ کیلر کے گدر چوان کے جنگلاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تیز ہواو ¿ں کی وجہ سے ایک الپائن کا درخت خیمے پر گر گیا۔جہاں راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک بکروال خاندان کے افراد موجودتھے۔ادھر بارہمولہ اور اسکے مضافاتی علاقوں بشمول نارواﺅعلاقے میں اتوارکو رات کے تقریباً10بجے برق رفتار ہوائیں چلنا شروع ہوئیں ۔
لوگوںنے بتایاکہ آندھی نما ہواﺅںکا زوراسبات سے لگایاجاسکتا ہے کہ مکانات سے اُڑنے والی ٹین کی چادریں دور جاکر گر گئیں جبکہ تیز ہواﺅں سے چھتوں پر لگی ٹین کی چادریں اُکھڑ جانے کی آوازیں سنائی دیں۔اس دوران پورے قصبہ بارہمولہ اور ملحقہ علاقوںمیں تقریباً15منٹوں تک تیز ہوائیں چلنے سے خوفناک صورتحال پیداہوئی اور لوگ گھروںکے اندر سہم کررہ گئے۔قصبہ بارہمولہ میں ایک مسجد سمیت کئی مکانات اوردیگر تعمیرات کے چھت اُڑگئے جبکہ لکڑی سے کیاگیا تعمیراتی کام تہس نہس ہوکررہ گیا۔شمال سے جنوب تک، وادی کے تقریباً ہر ضلع کو طوفان سے نقصان پہنچا۔ آندھی نے درخت اکھاڑ دئیے، بجلی کے کھمبے اکھاڑ دئیے، درجنوں گھروں اور مساجد کی چھتیں اڑا دیں اور کئی قصبوں میں شیشے کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز اکھڑ گئے۔سرینگر شہر میں، بڑی بڑی ہورڈنگز کھڑی گاڑیوں اور فٹ پاتھوں پر گرگئیں،اور صورہ علاقے میں ایک بڑادرخت گرنے کی اطلاع ملی۔چھتوں سے ٹین کی اڑتی ہوئی شیٹوں سے کئی علاقوں میں چوٹیں آئیں۔ کم از کم 5افراد کو سری نگر اور اننت ناگ کے اسپتالوں میں طوفان سے متعلق زخمیوں میں داخل کرایا گیا، حالانکہ کسی کی حالت نازک نہیں بتائی گئی۔بڈگام، پلوامہ، ٹنگمرگ اور بارہمولہ میں سیب کے باغات اور نرسریوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
شمال وجنوب کے کسانوںنے کہاکہ کھیتوںمیں لگائی گئی پنیری کیساتھ ساتھ نرسری میں لگائے گئے تمام نئے لگائے گئے سیب کے پودے اکھڑ گئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ یہ ایک تباہ کن نقصان ہے ۔آندھی نماہوائیںچلنے سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ طوفان نے درجنوں علاقوں میں خاص طور پر بارہمولہ،کپواڑہ، گاندربل، اننت ناگ اور بانڈی پورہ میں بجلی کی سپلائی میں خلل ڈال دیا۔ کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق، کئی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچا جبکہ درخت گرنے اور ملبے کے دباو ¿ سے درجنوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹوٹ گئیں۔آندھی کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو نقصان پہنچا اور فلٹریشن پلانٹس کے ٹین شیڈ اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ جل شکتی (پی ایچ ای) کے ایک اہلکار نے کہاکہ پمپنگ اسٹیشنوں اور فلٹریشن پلانٹس کو نقصان پہنچنے سے کچھ علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل کرنی پڑی کیونکہ اوور ہیڈ اسٹوریج ٹینک خراب ہو گئے تھے۔ضلع بڈگام کے کئی علاقوں بشمول مین قصبہ میں، سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں اڑتے ہوئے ملبے سے ٹکرا گئیں، جس سے ونڈ شیلڈز اور چھتوں کو نقصان پہنچا۔ کشمیر بھر کے ضلعی حکام نے نقصانات کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے اور مختلف تحصیلوں سے رپورٹیں مرتب کر رہے ہیں۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے رات گئے ایک بیان میں کہا کہ ہنگامی رسپانس ٹیمیں بشمولSDRF، چوکس ہیں اور انہیں گرے ہوئے درختوں اور ملبے سے بند سڑکوں کو صاف کرنے میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری خدمات کی بحالی جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔
جموں و کشمیر
ستمبر میں لداخ کی سیاحت میں 60 فیصد اضافہ، 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد
سری نگر، لداخ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر میں یہاں 55,582 سیاح پہنچے، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ تعداد 34,610 تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 60.60 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق، یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 کے دوران لداخ آنے والے سیاحوں کی تعداد 4,60,667 رہی، جبکہ پورے سال 2025 میں یہاں 3,35,872 سیاح آئے تھے۔ اس طرح 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں ہی سیاحوں کی آمد گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 37.16 فیصد زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔
یہ اعداد و شمار ثقافتی تجربات، مہم جوئی پر مبنی سیاحت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور قدرتی ورثے کے باعث لداخ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحوں کی آمد میں اس نمایاں اضافے کا سہرا بہتر رابطہ سہولتوں اور مختلف تقریبات کے فروغ کو دیا۔ ان تقریبات میں لداخ بائیک ویک، لداخ میراتھن اور لداخ فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع للیئم پھولوں کے کھیتوں اور ہندوستان کی پہلی بلند پہاڑی جنگلی حیات کی سفاری جیسی نئی اور منفرد اقدامات نے بھی لداخ کی کشش میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ سال اور رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے اعداد و شمار کا تقابل بھی سیاحت میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران لداخ میں 2,78,599 سیاح آئے تھے، جبکہ اسی مدت میں 2026 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4,60,667 ہوگئی۔ اس طرح سیاحوں کی آمد میں 65.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی اور غیر ملکی، دونوں زمروں کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں لداخ آنے والے ملکی سیاحوں کی تعداد 4,20,927 رہی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 39,740 تھی۔ اس کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت کے دوران 3,03,838 ملکی اور 32,034 غیر ملکی سیاح لداخ پہنچے تھے۔ اس طرح ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 38.54 فیصد اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 24.06 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا جموں میں انتقال
جموں، جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا پیر کے روز یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
ہربنس سنگھ نے 1996 سے 2002 تک اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں انہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہربنس سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے آنجہانی کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
عمر عبداللہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
ہربنس سنگھ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی خاتون فالوور سمیت تین افراد منشیات اور پستول کے ساتھ گرفتار
جموں، جموں ضلع میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پولیس نے ایک خاتون فالوور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن اور پستول برآمد کیے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں اندرا نگر کے قریب بالول ناکہ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک اسکوٹی کو روکا، جسے شمیم بیگم چلا رہی تھیں۔ وہ ڈک بنگلو، مرالیان کی رہائشی ہیں۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد ہوا۔ شمیم بیگم جموں و کشمیر پولیس میں فالوور کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں پولیس کسی بھی شخص کے عہدے یا وابستگی سے قطع نظر قانون پر غیر جانب دارانہ عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔
دریں اثنا، گاندھی نگر علاقے کے دگیانہ صنعتی علاقے میں گشت کے دوران دو دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی ایک ٹیم ہائی وے روڈ کے قریب گشت کررہی تھی کہ اس نے دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں پکڑ لیا گیا۔
تلاشی کے دوران سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی گاؤں کے رہائشی ونسھ شرما کے قبضے سے ایک پستول، جیب میں رکھنے والی ڈیجیٹل ترازو مشین اور تقریباً 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اسی طرح سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی ٹانڈہ کے رہائشی یوگیشور سنگھ کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول (دیسی کٹا) اور تقریباً 13 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے، جبکہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ منشیات اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ذرائع کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت بھی کی جاسکے۔
جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
دنیا7 days agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoمرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان7 days agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
دنیا1 week agoروس، امریکہ مذاکرات میں لوکوئل کے اربوں ڈالر کے تیل معاہدے پر بھی بات چیت
-
جموں و کشمیر7 days agoماضی کی حصولیابیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پائیدار زراعت کے لیے اختراع کریں: لیفٹیننٹ گورنر کی نوجوانوں سے اپیل
