جموں و کشمیر
اغوا ءاور بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ابتدائی شبہات تفتیش کے بعد گمراہ کن ثابت:ایس ایس پی
گاندربل میں اتوارکی صبح14سالہ بچی کے قتل سے متعلق دل دہلانے والا انکشاف
بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو موت کی نیندسلادیا
خون آلود کپڑوں، بالوں کے نمونوں اور ویڈیو فوٹیج کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت
سری نگر:جے کے این ایس: وادی کشمیر کو ہلا کر رکھ دینے والی گاندربل لڑکی کے قتل کیس میں ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، گاندربل پولیس نے منگل کو کہا کہ یہ سنگین جرم 14سالہ مقتولہ بچی کی اپنی22سالہ بڑی بہن نے کیا تھا، جس نے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم کیا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل محمد پوسوال نے کہاکہ فرانزک شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج سے گاندربل قتل کا پردہ فاش ہوا اوراس سنسنی خیز قتل میں مقتولہ بچی کی بڑی بہن کو قصوروار پایا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پولیس نے ایک14 سالہ نابالغ لڑکی کے قتل کے سنسنی خیز کیس کو حل کرلیا ہے جس کی لاش17اگست بروز اتوارکی صبح کو سہ پورہ علاقہ سے برآمد ہوئی تھی، تفتیش کاروں نے مقتولہ کی بڑی بہن کو مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ لڑکی کی لاش اتوار کی صبح سہ پورہ میں واقع اس کی رہائش گاہ سے بمشکل300 میٹر کے فاصلے پر بٹ سر روڈ کے قریب کھیتوں میں پڑی ہوئی ملی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سفر کرنے والے نامعلوم افراد ملوث ہو سکتے ہیں،جس کا خلاصہ مقتولہ کی بڑی بہن نے کیاتھا۔تاہم، اس کیس کے تفتیشی افسر نے تکنیکی شواہد اور فرانزک نتائج کو اکٹھا کیا، جس سے پولیس اس نتیجے پرپہنچی کہ قتل کے پیچھے مقتولہ بچی کی بڑی بہن کا ہاتھ تھا۔جس نے معمولی تکرار کے بعد ایک لکڑی کے ڈنڈے سے چھوٹی بہن کے سرپروار کئے اور معصوم بچی موقعہ پرہی دم توڑ بیٹھی ۔
انہوں نے بتایا کہ بہنوںکے درمیان کسی گھریلو معاملے پر سخت تکرار اور جھگڑے کے بعدبڑی بہن نے کھیت میں لکڑی کابڑاڈنڈا اُٹھاکر چھوٹی بہن کے سرپروار کئے،جسکے نتیجے میں 14سالہ بچی کی موت واقعہ ہوئی۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کل بٹ سر،سہہ پورہ روڈ کے قریب ایک لڑکی کی لاش کی برآمدگی کے بعد سامنے آیا۔ انہوںنے بتایاکہ بچی کی نعش برآمدہونے کے بعدہم نے پولیس اسٹیشن کھیر بھوانی میں ایف آئی آرنمبر29/2025زیر دفعہ103بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کی اور ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔
انہوں نے کہاکہ سری نگر سے فرانزک ماہرین کو بھی سائنسی جانچ کے لیے موقع پر بلایا گیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ اغوا اور بیرونی ملوث ہونے کے ابتدائی شبہات کو تفصیلی تفتیش کے بعد مسترد کر دیا گیا۔ خلیل پوسوال نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور فرانزک شواہد نے متاثرہ کی بڑی بہن کی طرف اشارہ کیا۔ ایک رشتہ دار کے گھر سے برآمد ہونے والے خون آلود کپڑے اور مقتول کے ہاتھوں سے ملنے والے ملزمہ کے بالوں کی پٹی نے اس کے کردار کی تصدیق کی۔ایس ایس پی گاندربل خلیل محمد پوسوال نے مزید کہا کہ بڑی بہن نے شروع میں تفتیش کاروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں پوچھ گچھ کے دوران وہ ٹوٹ گئی۔ اس نے اعتراف کیا کہ دونوں بہنیں اپنی زمین پر گئی تھیں، جہاں ہاتھا پائی ہوئی، غصے میں آکر اس نے اپنی چھوٹی بہن کو لکڑی کے ڈنڈے سے مارا، پہلی ضرب سے14سالہ بچی بے ہوش ہوگئی، اور اس خوف سے کہ اس نے جرم کیا ہے، بڑی بہن ملزمہ نے دوبارہ چھوٹی بہن کومارا جس سے اس کی بہن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
محبت کے کسی زاویے کو مسترد کرتے ہوئے ایس ایس پی پوسوال نے کہا کہ یہ قتل بہنوں کے درمیان اچانک جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقدمہ حل ہو گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
جموں و کشمیر
میر واعظ کا الزام: ایک بار پھر نظر بند کیا گیا، ’معمول کی صورتِ حال‘ کے دعووں پر سوال اٹھائے
سری نگر، کشمیر کے میر واعظ اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ انہیں ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا ہے اور سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جانے سے روک دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں میر واعظ نے بتایا کہ یہ نئی پابندی مقدس ماہ ربیع الاول کے آغاز کی شب عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں حکام کی جانب سے ’معمول کی صورتِ حال‘ کے کیے جانے والے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بار بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنا انتظامیہ کے ان سرکاری دعووں کی ساکھ کو ختم کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اگر حکام خود اپنے معمول کی صورتِ حال کے دعووں پر اتنا اعتماد نہیں کرتے کہ مجھے بار بار جامع مسجد جانے سے روکتے ہیں، تو اس دعوے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے؟‘‘
انتظامیہ کی جانب سے میر واعظ پر عائد پابندیوں کی فوری طور پر کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر، خاص طور پر جمعہ کے دن، ان پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں، جس کے باعث وہ تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے اور لوگوں سے خطاب کرنے سے محروم رہے ہیں۔
اس دوران میر واعظ نے ایک بیان جاری کرکے جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ربیع الاول کے بابرکت ماہ کی مبارکباد دی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
