جموں و کشمیر
سرحد پارمقیم دہشت گرد کی ایک کروڑ روپے کی جائیداد بارہمولہ میں قرق گری بجبہاڑہ میں ایک سرگرم دہشت گرد کی غیر منقولہ جائیداد ضبط :پولیس
سری نگراوراننت ناگ پولیس کی انسدادملی ٹنسی کارروائیاں
سری نگر:جے کے این ایس: سری نگر پولیس نے منگل کو بارہمولہ کے نامزد دہشت گرد آصف مقبول ڈار سے تعلق رکھنے والے 3 کنال اور 18 مرلے کے باغات کی اراضی کو ضبط کیا جس کی قیمت تقریباًایک کروڑ روپے ہے۔خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کے مطابق پولیس ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ سری نگر پولیس نے نامزد دہشت گرد آصف مقبول ڈار ولد محمد سے تعلق رکھنے والی 3 کنال اور 18 مرلے کے باغات کی اراضی کو ضبط کر لیا ہے، جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔ آصف مقبول ڈار جو اس وقت سرحد پار سے کام کر رہے ہیں۔ یہ پراپرٹی بانڈی پائین، ضلع بارہمولہ میں واقع ہے۔یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 107/2020 کے سلسلے میں کی گئی ہے، جو پولس اسٹیشن پارم پورہ سری نگر میں درج کی گئی ہے، سیکشن 124A، 153A، 295Aآئی پی سی اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ،یواے پی اے کی دفعہ 13،25،18 اور38 کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی، جو حکام کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال شدہ یا استعمال ہونے والی جائیداد کو ضبط کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اٹیچمنٹ متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی۔حالانکہ جائیداد باضابطہ طور پر ان کے والد محمد مقبول ڈار (ساکن بانڈی پاین، بارہمولہ / فی الحال ایچ آئی جی کالونی، بیمینہ میں مقیم ہیں)کے نام پر ہے، تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ آصف مقبول ڈار ایک فعال اسٹیک ہولڈر ہے ۔اس میں لکھا گیا ہے کہ وہ کئی سالوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دہشت گردی کی سہولت فراہم کرنے، ملک مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے اور حکومت کے خلاف عدم اطمینان کو ہوا دینے میں ملوث رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ، حکومت ہند نے پہلے ہی آصف مقبول ڈار کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ اس کی جائیداد کی قرق ایک بڑی اور جاری حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورکس اور ان کے سرحد پار اسپانسرز کے مالی، لاجسٹک اور آپریشنل ماحولیاتی نظام میں خلل ڈالنا ہے۔سری نگر پولیس کی اس فیصلہ کن کارروائی کا مقصد ایک واضح اور مضبوط پیغام دینا ہے: ملک دشمن اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، بشمول ان کے اثاثوں کو ضبط کرنا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سری نگر پولیس قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، خطے کے امن و سلامتی کے تحفظ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کسی بھی فرد یا نیٹ ورک کو سری نگر شہر یا جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔اس دوران اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ کریک ڈاو ¿ن میں سرگرم دہشت گرد کی جائیداد ضبط کی۔ایک بیان میں پولیس ترجمان نے کہاکہ اننت ناگ پولیس نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کے خلاف جاری کریک ڈاو ¿ن میں، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک سرگرم دہشت گرد کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے، کھسرہ نمبر 165من کے تحت آنے والی زمین، جو کہ گوری، بجبہاڑہ میں واقع ہے، اور عادل حسین ٹھوکر ولد ولی محمد ٹھوکر ساکنہ گوری، بجبہاڑہ، جو ایک سرگرم دہشت گرد ہے، کی ملکیت سی آر پی سی کی دفعہ 83 کے تحت منسلک کی گئی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 11/2023 کے سلسلے میں کی گئی ہے جو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ یواے پی اے کے سیکشن 20،38 اور EIMCO ایکٹ کی دفعہ 2/3 کے تحت درج کی گئی ہے۔یہ منسلکہ ان قانونی اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد ضلع میں دہشت گردی کے معاون ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جو غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں معاون یا ملوث پائے گئے ہیں۔اننت ناگ پولیس ضلع میں امن، سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
