جموں و کشمیر
امسال ایل او سی پر 8 دراندازی کی کوششوں کے دوران 27 ملی ٹینٹ مارے گئے : کور کمانڈر
سری نگر،فوج کی 28 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی گریش کالیہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرامسال دراندازی کی آٹھ کوششوں کے دوران 27 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور منشیات برآمد کیا گیا ۔
ٓانہوں نے کہاکہ کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے اور ملی ٹینسی کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار کور کمانڈر نے یہاں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
جی او سی گریش کالیہ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جموں وکشمیر کے پر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی انتھک کوشش کے نتیجے میں کشمیر میں حالات بہتر ہوئے جس وجہ سے یہاں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی شعبہ بھی ترقی کے نئے منازل طے کر رہا ہے۔
جی او سی نے کہا کہ امسال آٹھ ماہ کے دوران ایل او سی پر آٹھ مرتبہ دراندازی کے واقعات رونما ہوئے جنہیں سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا کر 27ملی ٹینٹوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور ممنوع نشیلی اشیاءبھی برآمد کی گئی۔
جی او سی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مہلوک دہشت گرد کشمیر میں خرمن امن میں آگ لگنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم جوں ہی وہ اس طرح آئے انہیں ایل او سی پر ہی مار گرایا گیا۔
مژھل میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوجی کمانڈر نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مہلوک دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یہاں پر حالات خراب کرنے کی نیت سے اس پار داخل ہوئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے کہاکہ مضبوط انٹیلی جنس گرڈ کی بدولت دہشت گرد وں کے منصوبوں کوناکام بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معتبر ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے مژھل سیکٹر میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران پانچ دہشت گردمارے گئے۔
ان کے مطابق فینسنگ کے نزدیک ہی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور جوں ہی ملی ٹینٹوں نے اس طرف آنے کی کوشش کی تو انہیں للکارا گیا جس دوران دبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ایس ایس پی نے کہاکہ ابتدائی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے اور بعد ازاں تصادم کی جگہ مزید تین ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
بتادیں مژھل سیکٹر میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے تصادم آرائی کے دوران پانچ عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
گزشتہ 12 برسوں میں ادھم پور میں انقلابی تبدیلی آئی: ڈاکٹر جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران ادھم پور میں بنیادی ڈھانچے اور مختلف شعبوں میں عوامی سہولتوں کی ترقی کے ساتھ انقلابی تبدیلی آئی ہے۔
ادھم پور کے تِکری میں منعقدہ عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں انہوں نے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے ارکان، مختلف عوامی وفود اور مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، شکایات اور مطالبات سنے، ڈاکٹر سنگھ نے ڈپٹی کمشنر منگا شیرپا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوششیں ادھم پور کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
عوام کی جانب سے اٹھائے گئے کئی مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا، جبکہ بعض مسائل کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
زیر نے کہا کہ ادھم پور شہر میں صفائی اور گندے پانی کی نکاسی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سیوریج کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی طور پر 9 کروڑ روپے مختص کیے جا رہے ہیں، جبکہ بحالی کے لیے 4 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر نقصانات اور ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد مزید رقم منظور کی جائے گی، تاکہ سیوریج کے مسئلے کا طویل مدتی حل تلاش کیا جا سکے۔
وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلسل 20 برس تک حکومت کے سربراہ رہنے کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ عوام سے براہ راست رابطے کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہم سرکاری اقدامات کو عوام کے مزید قریب لانے، زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل کو سمجھنے اور انتظامیہ و متعلقہ محکموں کی باہمی کوششوں سے ان کے بروقت حل کو یقینی بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
’آنگن ملن سیوا‘ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد آنگن واڑی مراکز میں عوام کی شمولیت کو مضبوط بنانا اور خاندانوں کو ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور فلاحی منصوبوں سے متعلق خدمات سے جوڑنا ہے۔
25 ستمبر سے 7 اکتوبر تک منعقد کیے جا رہے اس پروگرام کے ذریعے آنگن واڑی اور آشا کارکنوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں اور خاندانوں سے متعلق سرگرمیوں میں والدین اور مقامی برادری کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔
عوامی دربار کے دوران ڈاکٹر سنگھ نے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور مختلف وفود سے بات چیت کی اور ان کے مسائل، شکایات اور مطالبات سنے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی دربار لوگوں سے براہ راست بات چیت کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی ایک کوشش ہے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے مختلف محکموں کو عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر تیز رفتاری سے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
عوامی دربار کے دوران موبائل رابطے اور پانی کی فراہمی، بشمول پانی کے پمپوں سے متعلق مسائل بھی اٹھائے گئے۔ وزیر نے متعلقہ محکموں کو ان مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی کوششیں ادھم پور کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں جی آر پی نے 12 سال بعد مفرور کو گرفتار کر لیا
جموں، گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) جموں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 12 سال کے بعد ایک مفرور کو گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، مفرور کی شناخت پنکج کمار ولد روی داس مندر ہری پورہ، آر ایس پورہ جموں، حال مقیم ایسٹ حسین پورہ شریف پورہ، رانی بازار امرتسر کے طور پر ہوئی ہے، جو ریلوے کورٹ جموں سے جی آر پی مانوال میں درج ایک کیس کی سماعت کے دوران 12 سال سے مفرور تھا۔
انہیں ریلوے کورٹ جموں میں پیش کیا گیا اور ڈسٹرکٹ جیل امپھالا جموں میں بھیج دیا گیا۔
ملزم چھین جھپٹی اور چوری کے ایک اور کیس میں بھی ملوث پایا گیا جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں اور جموں و کشمیر میں ایک این ڈی پی ایس کیس بھی اس کے خلاف درج ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم 2022ء سے 2025ء تک سب جیل پٹھان کوٹ میں بند رہا۔
ترجمان کے مطابق یہ جی آر پی جموں کی جانب سے دو سال میں گرفتار کیا گیا 17واں مفرور ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کے اختیارات کو نوکرشاہی سے ملے چیلنج پر کانگریس ایم ایل اے کے سوالات
سری نگر، کانگریس ایم ایل اے نظام الدین بھٹ نے منگل کے روز سینئر بیوروکریٹس کی جانب سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی کارروائی اور اختیارات کو چیلنج کرنے کے مجاز ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ افسران منتخب حکومت سے آزاد ہو کر کام نہیں کر سکتے۔
اسمبلی کارروائی کے دوران قانون کا نقطہ اٹھاتے ہوئے بھٹ نے کہا کہ سینئر بیوروکریٹس کی جانب سے اسپیکر کو بھیجے گئے خطوط ایوان کی “عزت، وقار اور اختیارات” کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔
بھٹ نے پوچھا کہ اگر ایک عام قانون ساز حکومت سے مشورہ کیے بغیر حکومت کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتا، تو افسران اس ایوان کے وقار اور اتھارٹی کو کیسے چیلنج کر سکتے ہیں؟
ان کے یہ تبصرے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈلو اور سکریٹری قانون اچل سیٹھی کی جانب سے اسمبلی اسپیکر کو الگ الگ لکھے گئے خطوط کے بعد سامنے آئے، جن میں دلیل دی گئی تھی کہ ریاست کے درجے کی بحالی کی قرارداد کو زیر غور نہ لایا جائے کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کے روز بی جے پی ایم ایل اے کے ہنگامے اور واک آؤٹ کے درمیان ریاست کے درجے کی بحالی کی قرارداد منظور کی تھی۔
یہ خطوط وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے قرارداد پیش کرنے کے چند دن بعد بھیجے گئے تھے۔
بھٹ نے بیوروکریسی کے اعتراضات کی آئینی اور قانونی بنیاد پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آئین یا جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ میں کہاں اسمبلی کو اپنے قانون سازی اور طریقہ کار کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو آئین، نہ ری آرگنائزیشن ایکٹ، نہ یہ خود قانون ساز ادارہ، اور نہ ہی کوئی روایت یا نظیر اس نفی کرتی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے سابقہ سیاسی اور انتظامی ڈھانچے کے تحت بنائے گئے بعض قواعد و ضوابط اور نظیروں پر مسلسل انحصار پر بھی سوال اٹھایا، اور دلیل دی کہ سابقہ تین سطحی نظام کے خاتمے کے بعد ادارہ جاتی ڈھانچہ بدل چکا ہے۔
بھٹ نے کہا کہ وزراء منتخب نمائندے ہیں جو عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور انہیں بیوروکریٹک مداخلت کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک کام کا تعلق ہے، وزراء فعال ہیں۔ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، ان کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے اور وہ جوابدہ ہیں۔ لیکن ان کے ہاتھ باندھے جا رہے ہیں۔ ان سے کہا جا رہا ہے کہ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے بیوروکریٹک مداخلت کو “مکمل طور پر غیر آئینی” قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس خط کو باقاعدہ طور پر ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور اس پر بحث کرائی جائے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز اسمبلی میں کہا تھا کہ انہیں اپنی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر اسپیکر کو رائے دینے والے افسران کے بارے میں باخبر نہیں کیا گیا تھا۔
عمر نے کہا کہ اسپیکر صاحب، میں وزیر قانون اور چیف منسٹر بھی ہوں لیکن مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ میری بیوروکریسی نے میری قرارداد پر آپ کو کوئی رائے بھیجی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی۔
بھٹ کی یہ مداخلت ریاست کے درجے کی قرارداد پر اسمبلی میں جاری وسیع تر تصادم کے درمیان سامنے آئی، جس میں اپوزیشن اس کے مندرجات پر سوال اٹھا رہی ہے اور حکومت اس مسئلے پر بحث کرنے کے ایوان کے اختیار کا دفاع کر رہی ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان5 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
