تازہ ترین
انتظامیہ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی: انجمن اوقاف جامع مسجد
سری نگر، 14اپریل(یو این آئی) حکام نے سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع وادی کشمیر کی قدیم ترین اور تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انجمن اوقاف جامع مسجد نے جمعے کے روز کہاکہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس حکام نے صبح ساڑھے نو بجے جامع مسجد کا دورہ کیا اور انجمن سے کہاکہ وہ مسجد کے دروازوں کو تالا لگا دیں کیونکہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔
دریں اثنا فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور جنید عظیم متو نے انتظامیہ کے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
یو این آئی اردو کو موصولہ بیان کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
بیان کے مطابق ضلع مجسٹریٹ اور پولیس حکام نے صبح 9بجکر 30منٹ پر مسجد کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے کہا کہ مسجد کے دروازوں کو تالا لگا دیں کیونکہ انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ماہ رمضان المبارک کے تین جمعہ تک لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد آتی رہی تاہم آج اچانک 9بجکر 30منٹ پر انتظامیہ کی جانب سے جامع مسجد میں شہر و گام سے آرہے لاکھوں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔
بیان میں کہا گیا کہ جمعتہ الوداع کے اہم موقع پر وادی بھر کے تمام اضلاع اور شہر و گام سے لاکھوں لوگ انتہائی عقیدت و محبت سے جامع مسجد کا رخ کرکے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار اور دعا و مناجات کے ساتھ ساتھ نماز جمعہ کا فریضہ ادا کرنے اور میرواعظ کشمیر کا پند و نصائح اور وعظ و تبلیغ سے استفادہ کرتے ہیں لیکن افسوس حکام نے ایک بار پھر اپنی تاناشاہی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف مذہبی امورات میں مداخلت کی بلکہ عوام کے دینی جذبات مجروح کئے۔
انجمن نے حکام کے اس اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے لاکھوں مسلمانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا جو روایتی طورپر وادی کے تمام حصوں سے رمضان المبارک کے آخری اور بابرکت جمعہ کو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے آتے ہیں جہاں آخری جمعہ کی نماز ادا کرنے کی بڑی اہمیت ہے۔
دریں اثنا حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سماج کے تمام حلقوں کی جانب سے اپیلوں کے باوجود بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میر واعظ مولوی عمر فاروق کو اپنے منصبی ذمہ داروں سے بازرکھا گیا جو حددرجہ افسوسناک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال حکام کے اس دعوے کی عملاً تردید کرتا ہے کہ نئے کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔
بیان کے مطابق جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر مسلمانوں کو نماز کی اجازت نہ دینا اور ایک ایسے اہم موقعہ پر جبکہ پوری وادی سے لاکھوں بندگان خدا حسب روایت تاریخی جامع مسجد کا رخ کرکے یہاں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے اور حکام کا یہ طرز عمل لوگوں کے مذہبی اور بنیادی حق کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔
علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعتہ الوداع کے موقعے پر تاریخی جامع مسجد (نوہٹہ) کو مقفل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو بھی کئی برس سے بند رکھا گیا ، وقت آگیا ہے کہ انہیں رہا کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض انجام دیں سکیں اور موجودہ دور میں جب ہم اللہ کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اور برے رسومات اور منشیات جیسے سماجی بدعات عروج پر ہیں،وہ اپنے وعظ و تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو صحیح راستہ دکھاسکیں۔
ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی جامع مسجد کو جمعتہ الوداع کے موقعے پر مقفل کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ایک طرف حکمران حالات کی بہتری کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں اور دوسری جانب لوگوں اپنے مذہبی فرائض انجام دینے سے روکا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں اور پھر حکومت ہماری مقدس ترین مساجد میں سے ایک کو بند کرکے اپنے دعوں کی خود ہی نفی کرتی ہے۔ اوراس طرح لوگوں کو رمضان کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر اور سینئر لیڈر حاجی مبارک گل نے بھی تاریخی جامع مسجد کو جمعتہ الوداع کے موقعے پر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا۔
سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کی نماز کی اجازت نہ دینے کے اقدام کی سخت ترین اور غیر واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔“
دنیا
صدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
انقرہ، صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق، گفتگو میں ترکیہ-انڈونیشیا تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بین الاقوامی فورمز پر یکجہتی سے خوش ہیں اور اسے برقرار رکھنا ترکیہ اور انڈونیشیا کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
ایردوان نے زور دیا کہ تجارت اور دفاعی صنعت بالخصوص کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اہم ہے اور اس سمت میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ترک صدر نے سبیانتو کو 9 تا 20 نومبر کو انطالیہ میں منعقدہ COP31 لیڈرز سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی توپخانے اور طیاروں کے حملے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا
بیروت، لبنانی فوج کے ایک ذریعے نے اسپوتنک کو بتایا کہ اسرائیلی توپخانے اور طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں اور رہائشی علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
ذرائع نے پیر کو بتایا، ’’اسرائیلی توپخانے نے یاطر کے مضافات، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، زوطر الشرقیہ، برعشیت، خیام، کفر تبنیت، میفدون، عیترون، حولا اور دیگر علاقوں کے مضافات پر شدید گولہ باری کی۔‘‘
ذریعے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے زبقین، خیام، میس الجبل، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، منصوریہ، کفر تبنیت اور قنطارہ کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔
لبنان اور اسرائیل نے 26 جون کو واشنگٹن میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں مکمل جنگ بندی اور ملک کے جنوبی حصے پر لبنانی فوج کا کنٹرول بحال کرنے کی شق شامل ہے، تاہم اس کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا شرط ہے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات 4 سے 6 اگست تک روم میں جاری رہے تھے۔
اس کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے تقریباً روزانہ جاری ہیں۔ اسرائیل نے ملک کے جنوبی حصے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے، جہاں سے مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
