تازہ ترین
انتظامیہ نے کشمیر پریس کلب کی بلڈنگ کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے غیر جمہوری کام کیا ہے: سوز
سری نگر، (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ”ہندوستان کو دنیا میں ایک جمہوری ملک مانا جاتا ہے اور اس ملک کو جمہوریت کے طور تسلیم کرنے کے پیچھے ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں میڈیا یعنی ذرایع ابلاغ کو اظہار خیال کرنے کی آزادی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس آزادی کو چھیننے کا کام جو بھی کرے گا ،وہ ہندوستان کی جمہوری نظام کے خلاف کام ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ریاستی انتظامیہ نے پریس کلب کی الاٹمنٹ کو منسوخ کر کے نہ صرف غیر جمہوری کام کیا ہے بلکہ ہندوستان کی جمہوریت پر بھی داغ لگادیا ہے.
اُن کے مطابق کیا ریاستی انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ کشمیر کا میڈیا انتظامیہ کے حق میں گیت گاتے رہیں؟
مسٹر سوز نے کہاکہ اگر ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ،تو کشمیر بھی اسی جمہوریت کا حصہ ہے۔ ایسے اقدامات سے انتظامیہ کےلئے عوامی حمایت اور زیادہ کمزور ہو تی ہے.
انہوں نے بتایا کہ میں انتظامیہ کو تاکید سے کہتا ہوں کہ اس طرح کے احکامات کو فوری طور واپس لے.
سوز کا کہنا ہے کہ مجھے پورا احساس ہے کہ ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے انتظامیہ کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوگا بلکہ صرف بدنامی حاصل ہوگی.
ہندوستان
راہل گاندھی نے لوگوں سے اپنے مسائل اور جدوجہد شیئر کرنے کے لیے ’ستیہ گرہ‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے ’ستیہ گرہ‘ کے نام سے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر کے لوگ ناانصافی کے خلاف اپنی جدوجہد اور مسائل ان کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ملک بھر میں لوگ اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں اور اکثر اکیلے ہی جدوجہد کررہے ہیں۔ ’ستیہ گرہ‘ انہی آوازوں کو ایک نقشے پر یکجا کرنے کی ایک پہل ہے، تاکہ مقامی سطح پر جاری جدوجہد کو قومی پلیٹ فارم مل سکے۔
پارٹی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی نے جمعہ کو گاندھی جینتی کے موقع پر اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو لانچ کیا تھا۔
مسٹر گاندھی نے آج اس پلیٹ فارم کے بارے میں کہا، ’’ملک بھر میں لوگ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما کی حیثیت سے آپ کی لڑائی میری لڑائی ہے۔ اب نئے ستیہ گرہ کا وقت ہے۔ آپ کن مسائل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، مجھے بتائیے۔ میں آپ کی بات سن رہا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں زمین، خواتین کے حقوق، دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق، تعلیم اور امتحانات سمیت مختلف مسائل کو لے کر احتجاج ہورہے ہیں۔ ’ستیہ گرہ‘ کے ذریعے ان تحریکوں کو منظم کرنے اور انہیں ایک نقشے پر یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے شہری اپوزیشن رہنما کو بتاسکتے ہیں کہ وہ کون ہیں، ان کے لیے کیا اہم ہے اور ان کے حقوق کی راہ میں کون رکاوٹ بن رہا ہے۔ لوگوں کی جانب سے شیئر کیا گیا ہر مسئلہ ’ستیہ گرہ میپ‘ پر ایک پن کی شکل میں نظر آئے گا۔
مسٹرگاندھی نے کہا کہ مسئلے کی سنگینی اور ترجیح کی بنیاد پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ لوگوں کی آواز سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک سنی جاسکے۔ انہوں نے کہا، ’’جہاں سچ کو دبایا جارہا ہے، وہاں لوگوں کو اس کی مخالفت کرنے میں مدد کرنا اپوزیشن رہنما کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے۔‘‘
’ستیہ گرہ‘ پلیٹ فارم پر لوگ اپنی جدوجہد کی کہانی شیئر کرسکتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ، سڑک، خط لکھ کر یا جہاں بھی ان کی ضرورت ہوگی، لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوکر مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
کھرگے نے کرناٹک میں خشک سالی پر مودی کو خط لکھ کر مداخلت کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک میں شدید خشک سالی کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ان سے ذاتی طور پر فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتہ کو وزیراعظم کو خط کے ذریعے کرناٹک میں خشک سالی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ریاست میں ستمبر تک 58 فیصد بارش کی کمی رہی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی اس سلسلے میں خط لکھا تھا۔
انہوں نے وزیراعظم سے کلیان کرناٹک خطے میں مرکزی ٹیم بھیج کر خشک سالی سے ہونے والے نقصانات کا فوری جائزہ لینے، ریاست کی جانب سے قومی آفات سے نمٹنے کے فنڈ (این ڈی آر ایف) اور ریاستی آفات سے نمٹنے کے فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت مانگی گئی 3705.30 کروڑ روپے کی مکمل امداد جاری کرنے اور چھوٹے و معمولی کسانوں کو راحت دینے کے لیے تازہ ترین اراضی ریکارڈ کی بنیاد پر ان پٹ سبسڈی کا حساب لگانے کی درخواست کی۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ ریاست کے مزید 11 تعلقوں، جہاں فی الحال زمینی تصدیق کا عمل جاری ہے، اور دیگر اہل تعلقوں کو اسی جاری خشک سالی کے واقعے کے تحت مرکزی امداد کے لیے شامل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنانے اور متبادل بجلی کی لاگت کے لیے زیادہ امداد دینے کے ساتھ ساتھ ریاست کو بغیر تاخیر فوری اور مناسب راحت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
خمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
ریاض، یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔
اتحاد کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً تین بجے خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا گیا، جبکہ اس سے قبل شہر کی جانب داغے گئے دو دیگر میزائل بھی روک کر تباہ کیے گئے تھے۔
بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے چار ڈرونز کو بھی ناکام بنایا گیا۔ اتحاد نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہری آبادی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں کے تسلسل کے تناظر میں کی گئی ہیں۔
اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کی افواج حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کو روکنے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے ضروری عملی اقدامات جاری رکھیں گی۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
