Connect with us

تازہ ترین

انسانیت موت کی دہلیز پر- الطاف جمیل ندوی

Published

on

(گھر میں رہے باہر شیطان کی آنت گوم رہی ہے احتیاط کرنا بھی سنت نبوی علیہ السلام ہے)

آج ہر طرف شور غل مچا ہے نامی گرامی ملکوں جیسے اٹلی چین وغیرہ کے برسر اقتدار افراد کی چیخیں بلند ہورہی ہیں انسانوں میں اس وبا نے وہ دہشت پیدا کی ہے کہ ہر کوئی دہشت زدہ سا ہے مرنے والوں کو اپنے عزیز و اقارب چھو نہیں سکتے ان کی آخری رسومات کچھ اس انداز سے کی جاتی ہیں کہ رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جن میں اس کے جراثیم پائے جاتے ہیں وہ نہ اپنوں سے مل سکتے ہیں نہ ہی ان سے ملنے کی اپنے عزیز و اقارب ہمت رکھتے ہیں یہ مصیبت چین سے شروع ہوئی اور پوری دنیا میں دہشت مچا دی اس کے علاج کے لئے کوشاں ہیں ارباب اقتدار و سائنس داں ہر روز لاشیں اٹھ رہی ہیں کچھ ممالک میں اس وبا نے انتہائی دہشت مچائی ہوئی ہے تو کہیں کہیں پر اب تک اس کے اثرات کم ہیں ائے مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لیں مگر اپنی من مانی سے ہر گز بھی نہیں کیونکہ اس سے بجائے فائدہ کے انتہائی زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے خیال رہے کہ کروناوائرس ایسے وائرس کو کہا جاتا ہے جو انسانوں اور جانورون میں ایک دوسرے سے منتقل ہوتا ہے
اس کی تاریخ بہت پرانی ہے
سب سے پہلے اس وائرس کی دریافت 1960 کی دہائی میں ہوئی تھی جو سردی کے نزلہ سے متاثر کچھ مریضوں میں خنزیر سے متعدی ہوکر داخل ہوا تھا۔ اس وقت اس وائرس کو ہیومن (انسانی) کرونا وائرس E229 اور OC43 کا نام دیا گیا تھا، اس کے بعد اس وائرس کی اور دوسری قسمیں بھی دریافت ہوئیں۔
نیا کرونا وائرس جو چین سے پھیلا ہے اسے COVID 19 نام دیا گیا ہے
اس لیے پرانی کسی کتاب یا کسی پروڈکت میں کروناوائرس کا لفظ دیکھ کر پریشان نہ ہون کہ ان کو پہلے ہی سے کیسے معلوم ہوگیا تھا

آئے میرے پیارو دنیا کے مکینو
رب الکریم اپنے بندوں سے کہتا ہے

“اور ہم ان کو بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کا مزہ چکھائیں گے تا کہ وہ ہماری طرف لوٹ آئیں” (السجدہ21- )

کرؤنا وائرس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوسکتی ہے جس میں رجوع الی اللہ اہم ہے آو پلٹ کر رب تمہیں مغفرت رحمت فلاح کی اور پکارتا ہے چلے آؤ اہل
ایمان جان لیں کہ یہ کوئی جاہل گنوار علم سے عاری کوئی طبقہ نہیں ہے بلکہ یہ علم و صاحب علموں کی وہ وارث قوم ہے جو ہر زمانہ میں اپنے نظریہ و ضابطہ حیات کے سبب دنیا میں ممتاز و فائق ہے ہاں یہ اور بات ہے کہ دور حاضر میں اس ملت نے اپنے ماضی سے منہ پھیر کر نئی راہوں کی تلاش میں مصائب و مشکلات کے سوا کچھ بھی نہ حاصل کیا
حفظان صحت
حفظان صحت کے اصولوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات موجود ہیں کہ جو بیماریاں اس زمانے میں ہوئیں تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا علاج کیسے کیا اور کرنے کی تعلیم کیا کیا دیں
اس وقت جو وبا پھیل رہی ہے اس بارے میں ہمارے ہاں تذبذب ہے دو حلقوں میں
بہتر ہے سنت نبوی علیہ السلام سے اس بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے وضع کئے گئے اصول و ضوابط پر بھی عمل کیا جائے یہ کوئی انہونی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ایسی وبائیں آئیں ہیں اس لئے گھبراہٹ یا خوف کو خود پر ہرگز بھی مسلط نہ ہونے دیں بلکہ خود کو مضبوط اعصاب کے ساتھ رکھ کر حفظان صحت کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں یاد رکھیں کرؤنا وائرس آپ میں تب تک منتقل نہیں ہوسکتا جب تک آپ احتیاط برتیں گئے
ایک طرف کور دماغ جدید طبقہ دوسری طرف نیم ملا دونوں آپس میں دست و گریباں ایک کی ضد کہ اللہ تعالی جو چاہئے وہ کرے ہم کچھ نہیں کرسکتے یہ میڈیکل سائنس و ٹیکنالوجی بکواس کے سوا کچھ نہیں ہے ہم اس کو نہیں مانتے یہ شریعت کا حکم نہیں ہے ہر بات کا حل شریعت مطہرہ میں ہی ہے
دوسرے صاحب کی ضد کہ مولوی نے دین و ایمان کے نام پر ہمیں برباد کردیا یہ ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسے سائنس و ٹیکنالوجی کی خبر نہیں ایک کی لاٹھی مولا کی تو دوسرے کی لاٹھی سائنس و ٹیکنالوجی کی
پر اگر صحیح سے دیکھا جائے تو دونوں صاحبان کسی وائرس سے کم نہیں دونوں طرف جہالت لاعلمی حقائق سے فرار اور انانیت
تو آئے ہم نہ اس کی نہ اس کی سنتے ہیں بیچ کی راہ کو اختیار کرکے اپنے آج کو اپنے کل کے لئے سنہرا بنانے کے لئے کوشاں ہوجاتے ہیں
ضد نہ کریں حقائق مانیں
مولانا کا لاحقہ نام کے ساتھ جوڑ کر بچکانہ حرکات کرنے یاد رکھیں کہ علم کی بدولت اللہ اچھائی چاہتا ہے نہ کہ فتنہ و فساد یہ رب کی مرضی نہیں ہے فساد فی آلارض سب سے قبیح فعل ہے اس لئے کچھ گزارشات ہیں ان حضرات کی خدمت میں
مولانا سوچے اللہ تعالی نے جو قرآن کریم میں لفظ حکمت کا استعمال کیا ہے وہ صرف عبادات کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ زندگی کے ہر شعبہ سے جڑا ہے کھانا کوئی سا بھی کھایا جاسکتا ہے پر حکمت یہ ہے کہ وہ صاف ہو پاکیزہ ہو صحت کے لئے فائدہ مند ہو بیل تو کھایا جاسکتا ہے پر وہ ہرگز نہیں جو گر کر یا کسی بیماری کے سبب مر گیا ہو بیماری میں شفاء رب دیتا ہے پر کچھ بیماریوں کے لئے رسول رحمت صل اللہ علیہ وسلم نے شہد کو تجویز کیا ہے سیف اللہ خالد بن ولید کو خبر ہے کہ میں میدان جنگ میں کمزور نہیں ہوں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا دی ہے پر احتیاط انہوں نے بھی کی بارش یا سردی میں کوئی مرے گا نہیں پر احتیاط یہی ہے کہ نماز گھروں میں ہی پڑھئی جائے نماز کے لئے وضو بہتر ہے پر جب جان کا خطرہ ہو تو افضل تیمم ہے اب کوئی ضد کرے تو کیاکیا جائےجائے
توکل و تدبر
خبر نہیں کیا ہے نام اس کا، خدا فریبی کہ خود فریبی
عمل سے فارغ ہُوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ

باری تعالیٰ کی ذات پر توکل و اعتماد اہلِ ایمان کا بیش بہا سرمایہ ہے،تقدیر و قسمت کا یقین عین ایمان ہے، کرنے والی ذات ربِ کائنات کی ہے جس کے حکم سے گردشِ لیل و نہار، آمدِ خزاں و بہار بلکہ دنیائے دنی کی ہر حرکت و قرار اسی کا نتیجہ ہے.
اللہ تعالیٰ ایسے ہی بندوں کو پیار کرتا ہے، (إن الله يحب المتوكلين)
لیکن تقدیر کی تکمیل تدبیر سے ہوتی ہے،
اپنے امور و معاملہ کو توکل و مقدر کی سپردگی سے قبل ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نبوی طرز و تعلیم ہے،ایک اعرابی شخص اپنی سواری بے لگام چھوڑ کر دربارِ رسالت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اسے باندھوں اور پھر اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرو
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ہجرت کے وقت اپنے “معتمد” صحابی حضرت ابو بکر کو ساتھ لیا اور مناسب موقع پر مکہ سے کوچ کر گئے،درمیانِ سفر تین راتیں غارِ ثور میں اپنے مال و جان کے تحفظ میں کاٹیں،چونکہ مشرکین کے گماشتے وہاں پہنچ گئے تھے،
آپ کا چھپنا تدبیر اور بچ جانے کا اعتماد و یقین توکل و تقدیر کی بیِن دلیل تھی، جیسا کہ قرآن نے واضح کیا غزوہ خندق کے موقع پر ساڑھے تین میل لمبی اور گھوڑے کی عبوری صلاحیت سے زیادہ وسیع و عریض خندق و کھائی کھودنا تدبیر اور پھر دس ہزار کے مقابل سینہ سپر ہو جانا ذاتِ قدیر و حکیم پر بھروسہ کا ثبوت تھا،بدر و احد اور حنین و یرموک کا پیغام بھی غیر نہیں تھا
لیکن کچھ افراد شدید مغالطہ میں مبتلا ہیں اور احتیاطی تدابیر و وسائل کے اختیار کو تقدیر و توکل کے منافی سمجھتے ہیں،
یہ صرف کج فہمی اور ذہنی تعطل کا اثر ہے،
یہ ایک وہم اور مذہبی اپاہجوں کا ایسا دل خوش فلسفہ ہے، جس کا دینِ اسلام سے دور کا واسطہ نہیں.
مزید ہر مصیبت و آفت کو کفار و یہود کی گہری شازس اور حکومت کی غلط پالیسی قرار دینا ہمارے دماغ کے دیوالیہ ہونے کے مترادف ہے.
وقوعِ نقصان سے قبل اس کے تدارک کے لئے کھانسی و چھینک کے وقت رومال یا ٹیشو کا استعمال کرنا،بخار زدہ یا بیمار شخص سے ہاتھ ملانے سے احتراز کرنا،بار بار ہاتھ دھلنے کا بہتر طریقہ ہے ہمہ وقت باوضو رہنا،نصف ایمان (صفائی ستھرائی) کا مکمل دیکھ بھال کرنا مثبت نتائج برآمد کر سکتا ہے.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک جذامی شخص سے ہاتھ سے بیعت نہیں کی بلکہ اسے دور سے واپس جانے کو کہا.
شرید بن سوید ثقفی رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ جب ثقیف کا وفد رسول اللّٰہ کی بیعت کے لیے آیا تو اس میں ایک شخص کو کوڑھ کا مرض لاحق تھا۔ نبی کریم نے اسے پیغام بھجوایا کہ ہم نے تمھاری بیعت لے لی ہے، تم لوٹ جاؤ۔ (مسلم)
یہ خوش گمانی پال لینا کہ اللہ تعالیٰ چاہے گا تو ہوگا ورنہ ووہان میں جاکر بھی نہیں ہوگا
تو یہ اس نبوی تعلیمات کی صریح مخالفت ہے، جس میں آپ نے اپنے نواسہ حسین رضی اللہ عنہ سے کوڑھی (جذام) کو گہری نظر سے دیکھنے اور قریب سے بات کرنے تک سے منع فرمایا اور ایک نیزہ کا فاصلہ بتایا (مجمع الزوائد)
طاعون کے متاثرہ علاقہ سے نکلنے اور خارجیوں کو وہاں جانے سے منع فرمایا،یہ حسنِ تدبیر ہے جسے دنیا آج کورونا کے چلتے اپنا رہی ہے

حضرت سعد رضیاللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم کسی علاقے میںطاعون کے بارے میں سنو تو اس میں نہ جاؤ اور اگر کسی علاقے میں طاعون پھیل جائے اورتم اس میں ہو تو اس سے نہ نکلو
طاعون میں احتیاط یہ ہے کہ نزدیک پہنچ کر بھی فاروق اعظم رضی اللہ واپس چلے آتے ہیں امین امت رضی اللہ عنہ ابھی ٹھیک ہیں پر علاقہ طاعون زدہ ہے ہے چھوڑ کر جاسکتے تھے پر نہیں گئے احتیاط یہی ہے حکمت و دانائی یہی ہے اللہ تعالی ہدایت دیتا ہے پر ان اللہ لا یغیرو ما بقوم حتی یغیرو والی آیت بھی موجود ہے محترم علماء اللہ تعالی نہیں چاہتا کہ کسی کو مصائب میں مبتلا کرے یہ تو انسان ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں غور و فکر لازمی ہے کسی آیت یا کسی حدیث کے متن کو بنا سوچے سمجھے فتوی بازی کرنا سب سے بڑی خبیث حرکت ہے انسانیت کا بچاؤ سب سے بڑی نیکی ہے اسے ضائع نہ کریں لاعلمی کے سبب میدان جہاد میں جو کفار ہتھیار نہیں اٹھاتے تھے چاہئے وہ جوان ہی کیوں نہ ہوتے ان سے لڑائی نہ کرنے کا حکم ہے ایسا نہیں ہے کہ کفار کو ختم کرو اسلام یہ ہرگز نہیں چاہتا یہود کی ابلیسی حرکات کے سبب انہیں مدینہ سے نکالا جاتا ہے ورنہ انہیں قتل بھی کیا جاسکتا تھا نہیں کیا گیا یہی حکمت عملی ہے اسی کو رب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت بتایا ہے تو ہم ضد کیوں کریں نہیں جی سائنس و ٹیکنالوجی اللہ کو پسند نہیں وہ تلوار اٹھانا ذرہ پہننا ہوشیاری سے وار کرنا کیا انہیں رب کا بھروسہ نہیں تھا مصائب اور مشکل کی اس گھڑی میں سب سے اہم یہی ہے کہ ہم اپنی ذم داری کا احساس کرین نتائیج بہتر آئیں گئے اس کی امید رکھیں

نیم حکیم جو سائنس و ٹیکنالوجی کا رونا رو رہے ہیں انتہائی ادب سے ان کی خدمت میں گذارش ہے کہ جتنی بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا جارہا ہے کرؤنا کے لئے تقریبا ہر بات پہلے سے سنن نبوی علیہ السلام میں موجود ہے مطلب اللہ تعالی یا رسول رحمت صل اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسی تعلیمات دی ہیں جو ہماری صحت کے لئے اہم ہیں آپ ملا یا اسلام پر نہ برسیں یہ ہماری لاعلمی ہوسکتی ہے آپ گر چاہیں تو ان ملاؤں کی تربیت کر سکتے ہیں پیار محبت سے ضد کسی بات کی دوا نہیں ضد سے تباہی ہی آسکتی ہے
اس تباہی کا شکار ملا بھی ہوگا اور نیم حکیم بھی خدا را انسانیت کو بچائے یہ سب سے نمایاں کام ہے اسلامی تعلیمات کے لحاظ سے اپنی علمی صلاحیت کا ڈھنڈورا پیٹنے بجائے انسانیت کے کرب کو محسوس کیجئے یہی سب سے پیاری عبادت ہے اللہ تعالی کے لئے رب چاہتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ کاٹنے کے ہاتھ تھامنے والے بن جائیں ہم بحیثیت مسلم اس کے زیادہ ذمہ دار ہیں اپنی فکر کے ساتھ ساتھ دوسروں کی فکر کرنا بھی سنت نبوی علیہ السلام ہی ہے اس سے منہ نہ پھیر لیں یہ سب سے بڑا احسان ہوگا انسانیت پر ہم سب کا

لاک ڈاؤن اور مسلمان

کووڈ 19 کی بنا پر بڑی بڑی حکمرانیاں تہ و بالا ہورہی تعلیمی اور دیگر اداروں میں تعطیل، کاروباری مارکیٹ کا تعطل اور پوری دنیا میں کرفیو جیسی صورتحال مار متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دینے والی ہے
تو غریب روزانہ مزدوری پہ کام کرنے والے مزدوروں کا کیا حال ہوگا؟ تصور کرنا محال ہے
ایک دن تو ٹھیک لوگ برداشت کرپائیں گے
لیکن اگر لاک ڈاؤن کی مدت بڑھ جائے تو پھر بےچارے غریب کی زندگی کا کیا بنےگا؟
اس سلسلے میں کسی قسم کی منصوبہ بندی نہ دارد
ایسے میں ملت اسلامیہ کو منجانب اللہ ایک غیر معمولی عظیم الشان موقع ہاتھ آئےگا کہ اسلام کی انسانی ہمدردی کا عملی مظاہرہ کربتائیں
ہمارے اپنے آس پاس کروڑوں ایسے افراد بستے ہیں جو نان شبینہ کےلئے بھی ترستے ہیں
روزانہ مزدوری پہ کام کرنے والے غریب غرباء اور ایسے معاشی پریشان حال لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے چہرے سے ان کی غربت ظاہر نہیں ہوتی اور وہ کتاب اللہ کی روشنی میں
تعرفھم بسیماھم لایسئلون الناس الحافا
کا عملی مظہر ہوتے ہیں
ایسے لوگوں کو ڈھونڈڈھونڈ کر اس مشکل میں سہارا دینے کی ضرورت ہے
عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ
ایک دن ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ، اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی، الغرض سب کو سلام کرو۔

حضرت ابوذر سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جب تم شوربہ بنائو تواس میں پانی زیادہ کردو ،پھر اپنے پڑوسیوں کے اہلخانہ کو دیکھو اوران کو اس میں سے کچھ پہنچادو۔(مسلم)

مساجد میں نماز
مساجد واجتماعات کے تعلق سے مفتیان کرام اور بڑے دارالافتاوں کو فوری طور پر فیصلہ کرنا چاہیے۔ یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ مصیبت کے وقت تو مسجد میں جانا چاہیے اور لوگ مساجد سے روک رہے ہیں، کچھ لوگ تو فمن أظلم ممن منع مساجد الله والی آیت اس تناظر میں پیش کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ صورت حال میں مساجد میں داخلے کو محدود کردینا حرام ہے۔ احتیاط اور اسباب کا اختیار توکل کے خلاف نہیں ہے واضح رہے کہ مساجد میں جانا تقرب الی اللہ کا اہم ذریعہ ہے، لیکن اگر اجتماعات ہی ہلاکت یا مرض کا سبب ہوں، تو اجتماعات کے بغیر ہی اللہ کا تقرب حاصل کرنا شریعت کا مقصد سمجھا جائے گا۔ ملیشیا میں تبلیغی اجتماع میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور وہیں پر کووڈ 19 پھیل گیا۔ آج وہ ملک بھی لاک ڈاؤن کا شکار ہے۔ ممبئی کی کسی مسجد میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے۔
تو یاد رہے
اس وقت سوشل میڈیا پر جو فتوی بازی کا دور چل رہا ہے اس میں اعتدال اختیار کرنا بہتر ہے
جہاں حتمی یقین ہوجائے کہ یہاں وبا پھیل چکی ہے اب شدید خطرہ ہے کہ وبا کے اثرات منتقل ہوسکتے ہیں

ایسی صورت میں وہ لوگ احتیاط کریں جن میں اس وبا کے اثرات پائے گئے ہوں کہ لوگوں سے دوری بنائے رکھیں اب جبکہ ایسی غیرت و حمیت ناپید ہوتی جارہی ہے تو حتمی وہی اعلان مانا جائے جو کہ محکمہ صحت کی جانب سے کیا جائے جن کے بارے میں یا جن علاقوں کے بارے میں جانکاری دیں کہ وہاں اس وبا کے مریض ہیں تو ان لوگوں اور علاقوں سے دوری بنائے رکھی جائے جو کہ تعلیمات اسلامیہ کے عین مطابق ہے
نماز جمعہ کے بارے میں جو تضاد و تصادم کی صورت بنی ہوئی ہے اس میں یہ طریقہ اختیار کیا جائے کہ نماز کو مختصر سنت کے ساتھ ادا کرکے اپنے گھروں کی راہ لی جائے نوافل ازکار گھروں میں ادا کی جائیں اب اگر کہیں پر شدید اثرات پائے جاتے ہوں تو وہاں بہتر ہے کہ نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے صرف افواہ پر یقین کرکے خدا را مساجد کو بند نہ کیا جائے
توبہ و استغفار کیا جائے اللہ کے حضور میں اور رحمت ربی کی طلب کی جائے رب الکریم کی زات مبارکہ سے امید رکھی جائے کہ اس مصیبت میں وہ دستگیری فرمائیں گئے
توہمات سے بچا جائے اصول و ضوابط جو محکمہ صحت کی جانب سے بتائے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل کیا جائے ( جن میں سے زیادہ تر امت مسلمہ کے ہاں سنت نبوی علیہ السلام سے ثابت ہیں ) ان پر توجہ دی جائے اللہ نہ کرے گر ان احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کوئی بات ہو جائے تو یقین کریں کہ اللہ تعالی نے کسی بہتری کے سبب ہی یہ بلا مسلط کی ہو گئی جس کا تذکرہ اللہ تعالی نے کیا ہے کہ تم خوف بھوک مال کے نقصان سے آزمائے جاؤ گئے کسی بھی صورت میں خوف زدہ نہ ہوں اللہ تعالی کا فضل و کرم دائمی ہے اس کے سایہ میں رہنا اختیار کیا جائے
تعصب و طنزیہ انداز سے حتی المقدور بچا جائے کہ اس سے ہماری پہچان اور بنیادی اسلامی تعلیمات کا مذاق بن جاتا ہے خوف الہی کے ساتھ کہ مبادا رب ناراض ہوجائے انتہائی ندامت و شرمندہ گئی کا اظہار اپنی سیاہ کاریوں پر اختیار کیا جائے اور رب سے معافی چاہتا ہوں والی صورت بہتر ہے اختیار کی جائے
آخری بات
اس مصیبت میں مذاق طعن بازی یا افواہ بازی سے بہتر ہے کہ ہم خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں غریبوں کی مدد کریں اپنے ساتھ رہنے والے پڑوسیوں کا خیال رکھیں اسلام ایمان کے نام پر ضد نہ کریں کیونکہ یہ کسی خاص مذہب یا ملت کے لئے نہیں ہے بلکہ اس وبا کے ہتھے ہر انسان چڑھ رہا ہے انسانیت کی حالت ایسی ہوئی ہے کہ موت اور اس کے درمیاں تھوڑا سا فاصلہ رہ گیا ہے آپ احتیاط برتیں گئے تو رب مدد فرمائے گا آپ انسانیت کے کام آئیں یہی سب سے بڑی عبادت ہے اس وقت.

Continue Reading

دنیا

امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ

Published

on

واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔


مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”


یو این آئی۔ م ع

Continue Reading

جموں و کشمیر

اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

Published

on

سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔


متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔


زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔


رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔


یو این آئی۔ م س۔ م الف

Continue Reading

دنیا

زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں

Published

on

کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔


زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔


زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”


حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔


اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔


پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔


زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔


انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”


انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔


یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
دنیا6 hours ago

امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ

جموں و کشمیر7 hours ago

اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

دنیا10 hours ago

زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں

دنیا10 hours ago

عالمی سطح پر تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں: ای آئی اے

دنیا10 hours ago

آبنائے ہرمز میں آمدورفت معمول سے بدستور بہت کم، تہران کا امریکہ کو ’غلط اندازے‘ سے خبردار

ہندوستان10 hours ago

ملک کی اجتماعی یادداشت کے محافظ اور مستقبل کے تصور کے خالق ہیں فنکار: مرمو

ہندوستان10 hours ago

مودی-شاہ کو چین سے سونے نہیں دیں گے، بغیر نفرت کے لڑتے رہیں گے: راہل

جموں و کشمیر10 hours ago

جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا

ہندوستان12 hours ago

راہل گاندھی کی انا، بے ضابطگی اور بدتمیزی کی نذر ہو گیا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس: بی جے پی

ہندوستان12 hours ago

کھڑگے نے اپنی ریلی کے بعد اسٹیج کی ’تطہیر‘ کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا، نڈا نے افسوس کا اظہار کیا

دنیا13 hours ago

پینٹاگن کی امریکی حملوں کے جائزے میں 153 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

دنیا13 hours ago

لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:اسرائیل کاتز

جموں و کشمیر13 hours ago

یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت

ہندوستان13 hours ago

تبدیلی، اتحاد، آئین کے تحفظ کے لیے سیاسی طاقت ضروری: کھرگے

ہندوستان13 hours ago

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

جموں و کشمیر14 hours ago

لداخ میں زلزلے کے دو مسلسل ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، کشمیر تک لرزش محسوس ہوئی

دنیا14 hours ago

کولمبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان

دنیا15 hours ago

عمان کے تباہ حال ٹینکر سے ساحل تک تیل پہنچ گیا، 40 کلومیٹر ساحلی پٹی متاثر

دنیا15 hours ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے ’بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی‘ ہیں: وزیراعظم

دنیا18 hours ago

کولمبیا کے صدر نے معاشی ہنگامی حالت نافذ کی

دنیا1 day ago

ایرانی پاسداران کے اعلیٰ کمانڈر نے عراق کا دورہ کرکے مسلح گروہوں کی تخفیفِ اسلحہ کے منصوبے پر بات چیت کی: ذرائع

ہندوستان1 day ago

مسٹر کووند کی سوانح عمری جدوجہد، عزم اور کامیابی کی ایک متاثر کن کہانی : لوک سبھا اسپیکر

جموں و کشمیر1 day ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

جموں و کشمیر1 day ago

ترنگا ہندوستان کے شعور اور فخر کی علامت ہے: سنہا

دنیا1 day ago

ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر میں 7 تا 10 ستمبر تک بین الاقوامی فلم فیسٹیول

جموں و کشمیر1 day ago

ڈی آئی جی نارتھ نے ہندواڑہ میں یومِ آزادی کی تیاریاں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ہندوستان2 days ago

سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

ہندوستان2 days ago

امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل

جموں و کشمیر2 days ago

معروف کشمیری مصنف سروا نند کول ‘پریمی’، ان کے چھوٹے بیٹے ویریندر کول کے قتل کیس میں جموں و کشمیر میں نو مقامات پر چھاپے

دنیا2 days ago

زمبابوے میں فیری الٹنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

دنیا2 days ago

حوثیوں کے باب المندب میں بحری جہاز پر حملے میں 6 افراد ہلاک، یمنی حکومت کا دعویٰ

ہندوستان2 days ago

اروناچل ہندستان کا اٹوٹ حصہ، سرحد کی صورتحال ہی چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد:ہندستان

دنیا2 days ago

موساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا

جموں و کشمیر2 days ago

جموں میں آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق پینل کو پناہ گزینوں کی تنظیم نے یادداشت پیش کی

جموں و کشمیر2 days ago

یومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات

جموں و کشمیر2 days ago

یومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی

دنیا2 days ago

شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی

دنیا2 days ago

ایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی

ہندوستان3 days ago

سندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا

ہندوستان3 days ago

پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج

دنیا3 days ago

کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان

دنیا3 days ago

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری

دنیا3 days ago

ٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری

دنیا3 days ago

یمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے

دنیا3 days ago

کیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی

جموں و کشمیر3 days ago

کابینہ میں توسیع ’کسی وقت‘ ہوگی، عمر عبداللہ

جموں و کشمیر3 days ago

7.12 لاکھ روپے کے کپواڑہ پل گھپلے کے معاملے میں اے سی بی نے 10 افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کی

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دنیا3 days ago

تجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر

جموں و کشمیر6 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان4 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین6 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

ہندوستان3 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر4 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین6 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین6 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں6 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تازہ ترین6 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تجزیہ8 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل6 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

دنیا6 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین6 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تازہ ترین6 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اہم خبریں6 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

پاکستان3 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

ہندوستان6 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا6 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین6 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

کھیل4 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین6 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تجزیہ9 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین9 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین7 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

کھیل6 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

جموں و کشمیر6 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

جموں و کشمیر6 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

دنیا5 months ago

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

جموں و کشمیر6 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین6 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

دنیا5 months ago

خامنہ ای کی شہادت کے بعد امام خمینی کے پوتے حسن خمینی توجہ کا مرکز

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر5 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین6 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر6 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں6 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں6 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین6 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر10 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ2 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین2 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending