تازہ ترین
انٹونیوگیوٹرس نے جموں کشمیر کے آر پار انسانی حقوق کی پامالی پر جائزہ رپورٹ کو یو این کی آواز قرار دیا
خبراردو
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس نے حقوق انسانی ہائی کمشنر زید رائید الحسین کی طرف سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تحقیقات کمیشن کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے رپورٹ کو اقوام متحدہ کی آواز کی نمائندگی قرار دیا ۔
ا قوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے سربراہ زید الرائد الحسین کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کے آر پار انسانی حقوق کی پامالیوں پر جائزہ رپورٹ اور اس کی بین الاقوامی ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کرنے کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس نے جائزہ رپورٹ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی آواز سے تعبیر کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے ریاست جموں وکشمیر سمیت چھتیس گڑھ اور جارکھنڈ میں بچوں پر ہورہی زیادتیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جو بھی کہا گیا ہے ہم اُس کی حمایت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی آواز سے تعبیر کرتے ہیں۔
انہوں نے بھارت کے دعویٰ جس میں انہوں نے کہا کہ شعبہ انسانی حقوق کے کمشنر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور انہیں اس طرح کا کوئی منڈیٹ حاصل نہیں ہے، کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ انسانی حقوق کے کمیشن نے اپنے جائز اختیارات میں رہ کر ہی رپورٹ کو ترتیب دیا ہے۔
ادھر اتوار کو بھارت کے نمائندے نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ زید کی نام نہاد رپورٹ ایک سرکاری افسر کی واضح تعصب کی عکاسی کرتا ہے جو کسی منڈیٹ کے بغیر کام کررہا تھا اور جس کی رپورٹ غیر محفوظ ذرائع پرمبنی تھی۔بھارت کی طرف سے اسے مایوس کن قرار دے کرکہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں میں ایسے حالات شامل کئے گئے ہیں جن میں مسلح جھڑپوں کی تعریف یا بین الاقوامی امن اور سلامتی کی اصطلاح کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس نے بتایا کہ زید کی رپورٹ اقوام متحدہ کی آواز کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب ان سے پوچھاگیا کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیرکو اپنا ناقابل تنسیخ ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو اس پر سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ سیاسی مسائل الگ ہوتے ہیں جبکہ انسانی حقوق سے وابستہ مسائل اس سے مختلف ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زید نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس میں انسانی حقوق سے متعلق پامالیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
یاد رہے رپورٹ میں بھارتی فورسز اہلکاروں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ریاست جموں وکشمیر میں عام لوگوں سمیت نونہالوں کو شیلڈ کے بطور پر استعمال کرتے ہیں اور آپریشنوں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے مرتکب ہورہے ہیں۔شعبہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رائد الحسن جس کی مدت 2018میں اختتام پذیر ہوجاتی ہے، نے انسانی حقوق کونسل سے ریاست جموں وکشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق ایک کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی فورسز اہلکار نے وادی میں طاقت کا بے تحاشا استعمال کرتے ہوئے عوامی احتجاج اور مظاہرین سے نمٹنے کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں ایسے فورسز اہلکار عام شہریوں کی ہلاکتوں اور انہیں زخمی کرنے جیسی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں افسپا جیسے غیر انسانی قانون پر بحث کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس قانون کی آڑ میں فورسز اہلکاروں کو جوابدہی کے عمل سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکار مزید پامالیوں کا ارتکاب کررہے ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
