جموں و کشمیر
اگر اجازت ملی تو عید الاضحی کی نماز اجتماعی طور تاریخی عیدگاہ سرینگر میں ادا کی جائیگی:میر واعظ
سری نگر،حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق نے جمعے کے روز کہا کہ ہم توقع رکھیں گے کہ حکام ماضی کی طرح اس بار یہاں کے عوام کو عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی سے نہیں روکیں گے بصورت دیگر اسی وقت پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں عید کی نماز ادا کی جائیگی۔
اطلاعات کے مطابق میر واعظ مولوی عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل عوام کے ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ دنوں جھیل ڈل میں ایک شکارا میں باہر کے لوگوں کے ایک گروپ کی جانب سے کھلے عام شراب نوشی کو اشتعال انگیز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے ہم سب کو چونکا دیا ہے چنانچہ جب متحدہ مجلس علما نے اس پر احتجاج کیا توحکام نے اس واقعہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جس کی ہم سراہنا کرتے ہیں تاہم اس طرح کے واقعات کو مستقبل میں روکنے کیلئے من حیث القوم ہم سب پر یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ کشمیر ایک سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے یہاں ہر قسم کے سیاح آتے رہتے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیر کے اسلامی اقدار اور اصولوں اور اخلاقیات پر مبنی معاشرے کی حفاظت کریں اور ہر وقت اس کے تحفظ کیلئے کام کریں خاص کر جو لوگ بالواسطہ یا بلا واسطہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہیں ان پر خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مہمان سیاحوں کے ساتھ تمام معاملات کو انسانیت اور اسلام کے اصولوں کے مطابق انجام دینے چاہئے اور اپنے معاملات میں غیر اخلاقی کاموں، بدعنوانی اور دھوکہ دہی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ حقیقی معنوں میں ہماری خوشحالی اور زندگی کے تمام معاملات بحیثیت مسلمان ہمیں اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہ کر ہی انجام دینے کی ضرورت ہے۔
میرواعظ نے کشمیری پنڈتوں کے اہم مذہبی تہوار میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر کشمیری پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مادر وطن واپس آئیں ہم ان کا خیر مقدم کریں گے اور چاہیں گے کہ وہ ماضی کی طرح کشمیر کے سماج کے ایک حصے کے طور پر یہاں زندگی بسر کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اپنی جگہ لیکن کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا مسئلہ بھی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو اسی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہمارے جو صدیوں کے تعلقات رہے ہیں اور خصوصاً یہاں کے میرواعظین کا اس کمیونٹی کے ساتھ گہرا ربط رہا ہے اور ہم نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی پر زور دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
میرواعظ نے ہندوستان کے ارباب اقتدار سے پھر اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل اور جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور جملہ مسائل کو حل کرنے کیلئے بامعنی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
میرواعظ نے میڈیا رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے ایک 36 سالہ شہری کی زیر حراست ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمین کو سزا اور لواحقین کو انصاف ملنا چاہئے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتہ مزید چار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کئے جانے کے واقعہ کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے صرف بداعتمادی اور خلیج کو بڑھاوا ملے گا لہٰذا اس طرح کے اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔
میرواعظ نے اعلان کیا کہ اگر اجازت ملی تو عید الاضحی کی نماز اجتماعی طور تاریخی عیدگاہ سرینگر میں ادا کی جائیگی اور صبح 8 بجے سے مجلس وعظ و تبلیغ شروع ہوگا۔
میرواعظ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حسب سابق قدیم تعلیمی ادارہ انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام اسلامیہ اورینٹل کالج جہاں بڑی تعداد غریب اور یتیم بچے زیر تعلیم ہیں اور جن کے خورد ونوش اور جملہ ضروریات ادا رہ برداشت کررہا ہے کو پوست ہائے قربانی پیش کرکے اجر دارین حاصل کریں۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں زبردست ہنگامہ آرائی
سری نگر، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں منگل کے روز اس وقت زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے ریاست کے درجے کی بحالی پر قرارداد منظور کرنے میں ایوان کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے اسپیکر عبد الرحیم راٹھور کو عہدے سے ہٹانے کا دوبارہ مطالبہ کیا۔ جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کے روز بی جے پی قانون سازوں کے شور شرابے اور واک آؤٹ کے درمیان ریاست کے درجے کی بحالی کی قرارداد منظور کی تھی۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، شرما اور بی جے پی کے دیگر اراکین نے قرارداد کے کچھ حصوں بالخصوص 2000ء کی خودمختاری کی قرارداد سے جڑے حوالوں پر اعتراض کیا۔ بی جے پی کا موقف ہے کہ وہ ریاست کا درجہ بحال کرنے کی حامی ہے لیکن خودمختاری کے حوالوں کی مخالفت کرتی ہے۔
شور شرابے کے دوران شرما نے قرارداد پر کارروائی کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا جس پر اسپیکر کو مداخلت کرنی پڑی۔ مسٹر راٹھور نے کہا کہ قواعد کے مطابق انہیں عہدے سے ہٹانے کی تحریک کو 14 دنوں کے بعد فہرست میں شامل کر کے اس پر غور کیا جائے گا۔ ہنگامہ جاری رہنے پر اسپیکر نے ایوان میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجی اراکین کو کارروائی میں خلل ڈالنے کے خلاف خبردار کیا۔ مسٹر راٹھور نے حزب اختلاف کو یاد دلاتے ہوئے کہ وہ پہلے ہی طریقہ کار کی وضاحت کر چکے ہیں اور ضروری نوٹس جاری کر چکے ہیں، کہا کہ میں غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دوں گا۔
مسٹر راٹھور نے احتجاجی اراکین سے کہا کہ آپ نے میری ساکھ پر سوالات اٹھائے ہیں، وہ ٹھیک ہے۔ لیکن مجھے سکھانے کی کوشش نہ کریں۔ میں اپنا کردار اور فرض جانتا ہوں۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے حزب اختلاف پر پلٹوار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کو جموں و کشمیر کے عوام نے ان کے مفادات سے جڑے مسائل اٹھانے کے لیے اسمبلی میں بھیجا ہے۔
چودھری نے بی جے پی اراکین پر بحث میں حصہ لینے کے بجائے کارروائی میں خلل ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب آپ یہاں بحث کے لیے آئے تو آپ نے ایوان کو معطل کیا اور بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا استعمال نعرے بازی کے بجائے عوام سے جڑے مسائل بشمول ترقی، روزگار، تعلیم، کھیل اور انتخابات پر بحث کے لیے ہونا چاہیے۔ اس تلخ کلامی نے اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کو مزید تیز کر دیا اور بار بار کی رکاوٹوں نے کارروائی میں خلل ڈالا۔ بی جے پی کے قانون ساز بعد میں ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ وہ کچھ دیر بعد ایوان میں واپس آ گئے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان5 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
