جموں و کشمیر
اگنی ویر اسکیم کی مخالفت کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے دفاعی بجٹ میں گھوٹالہ کیا :وزیر اعظم مودی
دراس، وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ہدفہ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اگنی ویر اسکیم کی مخالفت کرنے والے لوگ ہی ماضی میں دفاعی بجٹ گھوٹالے میں ملوث رہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ فوج اور آئی اے ایف خود انحصار ہو۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم مودی نے دراس میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کے سبھی مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ؛’کانگریس نے اپنے دور میں فوج کے مطالبات کو نظر انداز کیا لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے اس سمت میں بہتر کام کیا ہے۔‘
اگنی ویر اسکیم پر بات کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا:’اس اسکیم کی مخالفت کرنے والے دراصل وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں ہزاروں کروڑ روپیہ دفاعی بجٹ کا گھوٹالہ کیا۔ ‘انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کھبی نہیں چاہتے تھے کہ آئی اے ایف اور فوج مضبوط و مستحکم ہو۔
وزیر اعظم مودی نے کہاکہ بی جے پی نے فورسز کے مفادات کی خاطر ون رینک ون پنشن اسکیم کونافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کے مطابق مرکزی حکومت فوج میں جدیدت لانے کے حوالے سے اپنے وعدے پر کاربند ہے لیکن اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اگنی ویر اسکیم پر سوالات اٹھانا سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس سمیت دوسری سیاسی پارٹیاں اگنی ویر اسکیم پر سیاست کر رہی ہیں۔مودی نے کہا کہ فوج میں اگنی ویر کا مقصد فوج کو جوان بنانا اور انہیں جنگ کے لیے تیار رکھنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فوج کا مطلب سیاستدانوں کو سلام کرنا اور پریڈ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے قومی سلامتی سے جڑے حساس معاملے کو سیاست کا موضوع بنایا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہماری فوج کو وقتاً فوقتاً کمزور کیا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو چاہتے تھے کہ فضائیہ کو کبھی جدید لڑاکا طیارہ نہ ملے، حقیقت یہی ہے کہ اگنی پتھ اسکیم سے ملک مضبوط ہوگا اور فوج کی ضرورتیں بھی پوری ہونگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ حکومت نے پنشن کے اخراجات کو بچانے کے لیے اگنی پتھ اسکیم لائی ہےانہوں نے مزید بتایا کہ آج قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے والوں کو اپنے ماضی کی طرف دیکھنا چاہئے کہ کس طرح سے انہوں نے اپنے دور میں فوج کو کمزور کیا۔
ون رینک ون پنشن معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ سرکار نے ہی اس اسکیم کو نافذ کیا جس سے سابق فوجیوں کو 1.25لاکھ کروڑ روپیہ کی رقم فراہم کی گئی۔انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے آزادی کی سات دہائیوں کے بعد بھی شہداءکی یادگار نہیں بنائی ، سرحد پر تعینات فوجیوں کو مناسب بیلٹ پروف جیکٹس فراہم نہیں کیں
پی ایم مودی نے کہاکہ بھارتی افواج دنیا کی طاقتور اور مضبوط ترین فورس ہے اور ماضی میں بھی دشمن کو شکست دی اور مستقبل میں بھی پڑوسی ملک کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
