تازہ ترین
اینٹی کرپشن بیورو میں سرینگر ڈپٹی میئر اورجے کے بینک حکام کیخلاف کیس درج
خبراردو: انٹی کورپشن بیورو نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئرشیخ عمران، جموں وکشمیر بنک کے کئی افسران سمیت انتظامیہ میں شامل کئی افسران کےخلاف مبینہ خردبرد کے معاملات کے تحت کیس درج کیا۔
انٹی کورپشن بیورو نے سنیچر کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران، جموں وکشمیر بنک کے کئی افسران سمیت انتظامیہ میں شامل کئی افسران کےخلاف مبینہ خردبرد معاملے کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔انٹی کورپشن بیورو کے مطابق ڈپٹی میئر شیخ عمران نے لاسی پورہ پلوامہ میں تجارتی یونٹ کو قائم کرنے کےلئے رقومات کا خاکہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عمران نے غیر قانونی طور پر سرکار سے بھاری سبسڈی حاصل کرنے کی غرض سے غلط تخمینہ پیش کیا تھا۔
انٹی کورپشن بیورو کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر نے بڑے پیمانے پر سبسڈی حاصل کرنے کی خاطر غلط تخمینہ سرکار کو پیش کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بنک سے بڑے پیمانے پر قرضے حاصل کرکے خزانہ عامرہ کو چونا لگایا۔بیورو کے مطابق اس سلسلے میں ایک انٹی کورپشن بیورو نے ڈائریکٹر مسرز قہوہ اسکائر پراﺅیٹ لمیٹڈ بہوری کدل سرینگر، جموں وکشمیر بنک کے متعدد افسران کےساتھ ساتھ انتظامیہ میں شامل چند افسران کےخلاف پولیس تھانہ اننت ناگ میں کیس زیر نمبر3/2019زیر دفعہ 5(1)(d)پی سی ایکٹ سموات2006 لائق سزا زیر دفعہ 5(2)آف 420اور 120-Bآر پی سی درج کیا گیا ہے۔بیورو کے بقول تینوں شراکت داروں نے لاسی پورہ پلوامہ میں سٹوریج یونٹ کو قائم کرنے میں بڑے پیمانے پر مالی خرد برد کیا ہے۔بیورو کے مطابق کیس کی تحقیقات کے دوران اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ ڈپٹی میئر شیخ عمران نے لاسی پورہ دپلوامہ میں سٹوریج یونٹ کو قائم کرنے کے حوالے سے جو تخمینہ جموں وکشمیر بنک کے پاس جمع کرایا اُس میں کئی گنا زیادہ رقم تجارتی یونٹ کے قیام کےلئے دکھائی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر مسرز قہوہ اسکائر پراﺅیٹ لمیٹڈ شیخ عمران نے کئی گنا سبسڈی کے حصول کی خاطر بنک کو پیش کئے گئے تخمینے میں یونٹ کے قیام سے متعلق رقم کو کئی گنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا۔بیورو کا کہنا تھا کہ باغبانی کے فروغ سے متعلق مشن سے متعلق قواعد و ضوابط کے تحت ایک مشترکہ ٹیم جس میں باغبانی شعبے سے متعلق ماہرین اور سرکاری افسران شامل تھے نے شیخ عمران کے ہمراہ لاسی پورہ پلوامہ جاکر یہاں جائے واقعے کا آن سپاٹ جائزہ لیا جس کے بعد 33کروڑ لاگت کے پروجیکٹ جس میں سبسڈی رقم شامل تھی کو قواعد و ضوابط کے تحت خودمختار جائزہ کمیٹی گورنمنٹ آف انڈیا کو ہری جھنڈی کےلئے روانہ کیا گیا۔اس کے بعد ریاستی سرکار نے بھی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے فی نفسہ لاسی پورہ پلوامہ جاکر یہاں افراسٹرکچر کاجائزہ لیا۔بیورو کے مطابق ریاستی سرکار دمیں شامل چند افسران نے اس موقعے پر لاسی پورہ میں یونٹ کا جائزہ لینے کے بعد بغیر کسی کمی یا بیشی کے، سبسڈی رقم کو واگذار کرنےکی سفارش کی۔بیورو کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ مسرز قہوہ گروپ کے مزید 6تجارتی یونٹس قائم ہیں جس کےلئے شیخ عمران نے مذکورہ یونٹوں کو فروغ دینے کےلئے بڑے پیمانے پر مالی خرد برد کیا ہے۔بیورو کے بقول شیخ عمران کے کھاتے میں اس وقت138کروڑ بطور قرضہ ہے۔
تحقیقات کے دوران یہ بات واضح ہوگئی کہ قہوہ گروپ اور اسی طرح کے دیگر تجارتی یونٹس ”نان پرفارمنگ اسٹس“ ہیں جس کے بعد شیخ عمران نے قرضے سے متعلق بنک کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بنک نے شیخ عمران کے 33کروڑ قرضے کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلے میں بنک کے ساتھ قرضے سے متعلق معاملات کو ایک ہی چٹکی میں حل کرنے کے حوالے سے جموں وکشمیر بنک نے مسرز قہوہ گروپ کو 105کروڑ روپے دو قسطوں میں ادا کرنے کو کہا جس کے لیے 50کروڑ روپے کو 25مارچ 2017کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق انٹی کورپشن بیورو کی جانب سے انکوائری میں اس بات کا خلاصہ کیا گیا ہے کہ شیخ عمران نے باغبانی محکمے اور جموں وکشمیر بنک کے افسران کے تعاون سے باغبانی شعبے کو فروغ دینے کی خاطربڑے مقدار میں سبسڈی رقم کو ہڑپنے کی کوشش کی ہے۔
انکوائری میں بتایا گیا ہے کہ قہوہ گروپ کے مالک شیخ عمران اور اُن کے شریک داروں نے سبسڈی رقم کو ہڑپنے کی خاطر اپنے تجارتی یونٹوں کو ”نان پرفارمنگ اسیٹس“ کے طور پر دکھایا جبکہ اس دوران انہوں نے قرضے سے متعلق ایک بھی قسط بنک کو واپس نہیں کی۔انکوائری کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپٹی میئر شیخ عمران اور اُن کے شریک داروں کی طرف سے مجرمانہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں جموں وکشمیر بنک کے کئی افسران شامل ہیں۔انٹی کورپشن بیورو کے بقول معاملے سے متعلق تحقیقات کو آگے بڑھانے کےلئے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور آنے والے وقت میں ملوث عناصر کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
جموں و کشمیر
بڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
سری نگر، جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے یوسمرگ کے بالائی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران پاکستانی لشکر طیبہ کے مشتبہ دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
یہ جھڑپ منگل کی دیر رات یوسمرگ کے کورگ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ تلاشی مہم شروع کیے جانے کے بعد شروع ہوئی۔
فوج نے بتایا کہ ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس نے یوسمرگ کے کورگ کے عمومی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔
سری نگر میں قائم چنار کور نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا، ’’چوکس فوجیوں نے مشتبہ سرگرمی دیکھی اور جب انہیں چیلنج کیا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ کارروائی جاری ہے۔‘‘
فوج اور پولیس نے ابھی تک ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم سکیورٹی ذرائع کو شبہ ہے کہ وہ پاکستانی شہری تھا اور لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔اس ماہ بڈگام کے جنگلات میں یہ دوسری جھڑپ ہے۔
4 ستمبر کو یاسر نامی ایک پاکستانی شہری، جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور مبینہ طور پر کئی برس سے جموں و کشمیر میں سرگرم تھا، بڈگام کے بلند پہاڑی علاقے اشدر گلی میں ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز کو شبہ تھا کہ اس جھڑپ کے دوران ایک اور جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ 4 ستمبر کی جھڑپ کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڈگام کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں مشتبہ جنگجو کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی مہم مزید تیز کر دی تھی۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
برطانیہ کے وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی کمیشن بنانے کا اعلان کیا
ماسکو، برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ملک کے انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برنہم نے منگل کو لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں انتخابی اصلاحات کے لیے ایک نئے قومی کمیشن کے قیام کا اعلان کر رہا ہوں۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس کام میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم اگلا انتخاب انتخابی نظام میں تبدیلی کے عزم کے ساتھ لڑیں گے، تاکہ ہر شخص کے ووٹ کی اہمیت ہو اور ہر شخص کی آواز سنی جائے۔‘‘
برنہم نے زور دے کر کہا کہ صرف 30 فیصد ووٹروں کی حمایت سے حکومت بننا ملک کے سیاسی نظام کی ناکامی کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی سطح کے پیش نظر برطانیہ نہ تو اپنے داخلی مسائل حل کر سکتا ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر ایک باوقار کردار ادا کر سکتا ہے۔ برنہم نے بتایا کہ وہ 10 برس میں ملک کے ساتویں وزیر اعظم ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا منصوبہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے لیے 10 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’ہم کسی طرح کی ایک کمیٹی بنانے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، جس میں شاید 10 افراد ہوں… تاکہ یہ کمیٹی پورے شعبے کی نگرانی کر سکے۔‘‘
صدر نے یقین ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے نمونوں کو ’’اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا‘‘ اور مزید کہا کہ اگر انہیں برے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو اپنی نگرانی اور ضابطے کے لیے ’’بہت بڑے پیمانے پر‘‘ اقدامات کرنے ہوں گے۔
حالیہ ہفتوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کے بارے میں عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ اینتھروپک کے 2 ملازمین نے اپنی رائے ظاہر کی کہ آئندہ 10 برس کے دوران مصنوعی ذہانت کے انسانیت کو تباہ کرنے کا امکان 10 فیصد ہے۔
12 ستمبر کو اینتھروپک کے سربراہ داریو امودی نے زیادہ طاقتور مصنوعی ذہانت کے نمونوں کی تیاری میں عالمی سطح پر رفتار کم کرنے کی اپیل کی تھی اور اس کے لیے سلامتی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیا تھا۔
امریکی ارب پتی ایلن مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے بھی اس خیال کی حمایت کی تھی۔
14 ستمبر کو ٹرمپ نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا پر قبضہ کر لے گی اور انسانیت کو تباہ کر دے گی۔ انہوں نے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا۔ صدر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسلسل ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کو اس میدان میں سبقت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
یو این آئی ایم جے
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
