تازہ ترین
بانڈی پورہ کیس: ہائی کورٹ کا میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز اور آئی جی پی کو نوٹس
خبراردو: سمبل بانڈی پورہ مبینہ’ عصمت ریزی‘ متاثرہ کا میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر افشاء ہونے پر برہم عدالت عالیہ نے سپر انٹنڈنٹ سکمز میڈیکل کالج بمنہ اور انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ رپورٹ منظر عام پر کیسے آئی۔
اس کیس کے حوالے سے عدالت عالیہ نے مفاد عامہ کے تحت از خود نوٹس لی تھی۔کیس کی سماعت کے دوران منگل کو متاثرہ بچی کے وکیل شفقت نذیر نے عالت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ایڈوکیٹ فرح بشیرجوایم یکس کیورئی کے طور عدالت کی معاونت کررہے ہیں،نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ کانام ظاہرکیاگیا ہے اور اس کی تشہیر اپنے آپ میں بچوں کو جنسی جرائم سے بچائوسے متعلق قانون کی شق23کے تحت ایک جرم ہے۔عدالت نے طبی رپورٹوں کو عام کرنے ناپسند کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ اسپتال اورتحقیقاتی ایجنسی کی تحویل میں ہونے چاہیے تھے۔
گاڑیوں پر پوسٹر جن میں متاثرہ کانام ظاہر کیاگیاتھا،پر عدالت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کو حکم دیا ،کہ وہ ٹریفک پولیس کوہدایت دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ کا نام جس پوسٹروں پر ظاہر کیاگیا ہے ،اُنہیں ہٹایاجائے ۔ عدالت نے کہا کہ قانون میں اس کی کلی طوراجازت نہیں ہے ۔سماجی رابطہ گاہ فیس بک کی طرف سے ایڈوکیٹ فیصل قادری نے کہا کہ ان افرادجنہوں نے یہ نازیباپوسٹ اَپ لوڈ کئے تھے،کے یونیک ریسورس لوکیٹر(URL)اور یہ پوسٹ ہٹانے سے متعلق الگ حکم ضروری تھا۔ ایمیکس کیوری کی رپورٹ میں جن پوسٹوں کی شناخت ہوئی ہے کوعدالت نے فیس بک کو فوری طوراپنی ویب سائٹ سے ہٹانے کاحکم دیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرایس پی پانی نے اپنی رپورٹ میںعدالت کو تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیااور کہا کہ چارج شیٹ ڈسٹرکٹ سیشن جج بانڈی پورہ کی عدالت میں پیش کیاگیا ہے ۔عدالت عالیہ نے کہاکہ سیشن عدالت متاثرہ کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے اس معاملے میں سرعت سے کام لے گی ۔عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ گوگل اور یوٹوب ویب سائٹس کو 17مئی کا حکم نامہ ارسال نہیں کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت عالیہ نے رجسٹری سے کہاکہ وہ 17مئی کا حکم نامہ مذکورہ ویب سائٹس تک اگلی تاریخ سماعت سے قبل پہنچائیں ۔اس موقعے پر اردوروزنامہ الحاق کی طرف سے ایس ایم ایوب ایڈوکیٹ نے عذرات پیش کئے جبکہ ایڈوکیٹ سید مصعب نے کشمیر گلوری کی طرف سے عذرات دائر کئے ۔کشمیر اوبزرو کی طرف سے ایڈوکیٹ ٹی ایچ خواجہ نے جوعذرات پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی اور ایڈوکیٹ محمد اشرف وانی کشمیر وژن اور روزنامہ آفاق کی طرف سے پیش ہوئے ۔
عدالت نے ان سے ایک ہفتے کے اندر عذرات طلب کئے ۔اس موقعے پر سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار کی طرف سے یہ کہے جانے پر کہ ان کے پاس جموں وکشمیر سٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی کی رپورٹ ہے ،عدالت عالیہ نے انہیں دو روز کے اندر یہ رپورٹ رجسٹری میں پیش کرنے کی ہدایت دی ۔عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ متاثرہ بچی کے حق میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی بانڈی پورہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے عبوری ریلیف فراہم کیا گیا ہے ۔اس معاملے کی اگلی سماعت3جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
