تازہ ترین
بانڈی پورہ ہلاکت:بھاجپا لیڈر ،والد اور بھائی سپرد خاک،حملہ آؤروں کی نشاندہی ہوگئی
’یہ حملہ منصوبہ بند تھا ،لشکر طیبہ کے2جنگجو ملوث ،ایک مقامی دوسرا غیر مقامی ‘:آئی جی پی
خبراردو:-
بانڈی پورہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون ،وجے کمار نے بانڈی پورہ ہلاکت خیز واقعہ کو پہلے سے منصوبہ بندحملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آءوروں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور اس واردات میں لشکر طیبہ کے 2جنگجو ملوث ہیں ،جن میں ایک مقامی اور دوسرا غیر مقا می ہے ۔ اس دوران حملے میں ہلاک ہوئے بھاجپا لیڈر ،اُسکے والد اور بھائی کو جمعرات کے روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ میں واقع مسلم آباد علاقے میں بدھ کی شب نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کرکے بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری ،اُسکے والد اور بھائی کو ابدی نیند سلا دیا ۔
https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/671503020102861/?t=22
اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون ،وجے کمار نے بانڈی پورہ دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ،انکے ہمراہ انسپکٹر جنرل نے شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی بانڈی پورہ بھی تھے ۔ ۔ پولیس اسٹیشن با نڈی پورہ میں واقعہ کے حوالے سے معلومات اور دیگر جانکاری حاصل کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر زون ،وجے کمار نے بتایا کہ بھاجپا لیڈر ،اُسکے والد اور بھائی کی ہلاکت کی منصوبہ بندی پہلے کی گئی تھی اور یہ حملہ منصوبہ بند تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اپنی اہلیہ کے میکے گیا تھا،وہاں لوٹ کر گھر گیا اور پھر دکان پر بیٹھا ۔ ان کا کہناتھا ’جب وسیم اپنی دکان پر گیا،جہاں اس کا والد اور بھائی پہلے ہی موجود تھے ،تواُسکے ذاتی محافظ (پی ایس اوز) اپنے کمروں میں چلے گئے،ملی ٹنٹ آئے انہوں نے پستول سے نزدیک سے جسم کے اہم اعضا پر گولیاں چلائیں ‘ ۔
ان کا کہناتھا کہ ایک حملہ آءور نے گولیاں چلائیں جبکہ دوسرا حملے کو انجام دینے کےلئے اسکی رہنمائی کر رہا تھا ۔ آئی جی پی نے دورہ بانڈی پورہ کے دوران ’سی سی ٹی وی فوٹیج ‘کا معائینہ پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں کیا،جو مہلوک بھاجپا لیڈر کے گھر کے مد مقابل ہے ۔ ان کا کہناتھا ’تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ‘ ۔
آئی جی پی نے کہا ’حملہ آءوروں کی نشاندہی ہوچکی ہے ،اس میں لشکر طیبہ کے جنگجو ملوث ہیں ،جن میں ایک مقامی عابد اور دوسرا پاکستانی ملی ٹنٹ ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا ’عنقریب ان دونوں حملہ آءوروں کو زیر کیا جائیگا‘ ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ حملہ پہلے سے منصو بہ بند تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا ’حملہ آءوروں نے گاڑی استعمال نہیں کیا بلکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ حملہ آءورپیدل آئے ۔ انہوں نے کہا اس میں سیکیورٹی کی کہیں چوک نہیں تھی بلکہ حملے کے وقت8ڈسٹرکٹ پولیس اہلکار،وسیم کے گھر میں موجود تھے ،جو کافی ہیں ‘ ۔ آئی جی پی نے مزید کہا ’ہم نے فوج اور سی آر پی ایف کے افسروں کی موجودگی میں سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی، لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجووَں نے یہ حملہ کیا ہے ‘ ۔
ان کا کہناتھا کہ دو پی ایس او زہی ملی ٹنٹوں کو زیر کرتے تھے ،ہمارے اہلکاروں سے غلطی ہوئی جس پر کارروائی کی گئی ‘ ۔ انسپکٹر جنرل نے کہا کہ مہلوک لیڈر کے سبھی 10 ذاتی محافظوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ انہیں نوکریوں سے بر طرف بھی کیا گیا ہے،وہ زیر حراست ہیں ۔ آئی جی پی نے کہا کہ اگر کسی بھی سیاسی کارکن ،سر پنچ اور پنچ کو خطرہ لگ رہا ہے ،وہ متعلقہ ایس پی سے رابطہ قائم کریں ،اُنہیں سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا ان افراد کو سیکیورٹی مزید بڑھا دی جائیگی ،جو پہلے سے سیکیورٹی کور میں ہےں ،تو انہوں نے کہا ’معاملہ سیکیورٹی بڑھانے یا کم کرنے کا نہیں ہے ،معاملہیہ ہے کہ سیکیورٹی جوان کتنے الرٹ رہتے ہیں ،وہ کس بہادری سے لڑتے ہیں ،8اہلکار بہت ہیں ‘ ۔
اس دوران حملے میں ہلاک ہوئے بھاجپا لیڈر ،اُسکے والد اور بھائی کو جمعرات کے روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ تینوں باپ ،بیٹوں کی میتیں جمعرات کی صبح قانونی اور طبی لوازمات کے بعد آبائی گھر لائی گئیں ،جس دوران یہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ بعد ازاں مرحومین کی میتوں کو آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا ۔ یاد رہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نےبدھ کی شب بی جے پی کے ضلع صدر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت ہوئی ۔ اس دوران بھاجپا کے جموں وکشمیر صدر رویندر رینا سمیت کئی بھاجپا لیڈران نے بانڈی پورہ جاکر سوگوار کنبے سے تعزیت اور ہمدردی کی ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
