تازہ ترین
کووڈ ۔ 19 : ایک دن میں 4اموات ،اضافے کا خدشہ برقرار
جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر153ہوگئی
خبراردو:-
سرینگ: وادی کشمیر میں کووڈ ۔ 19وبائی بیماری نے بھیانک رخ اختیارکیا ،جس دوران جمعرات کو مزید4اموات ہوئیں ۔ تازہ اموات میں سبھی خواتین ہیں جن کا تعلق کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے ۔ اس طرح جموں وکشمیر میں اموات کی تعداد بڑھ کر 153ہوگئی جبکہ اموات میں اضافہ کا خدشہ برقرار ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کو ایک کے بعد ایک4 خواتین کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں ۔
پہلی دو خواتین میں سے ایک شمالی کشمیر کے بارہمولہ جبکہ دوسری نٹی پوری سرینگر کی رہنے والی تھی ۔ سکمز بمینہ میں زیر علاج کولگام کی65سالہ خاتون جمعرات کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی پہلی مریضہ بننی ۔ یاد رہے کہ سکمز بمنہ کووڈ ۔ 19مریضوں کےلئے مخصوص اسپتالوں میں سے ایک ہے ۔ اسپتال کی خاتون میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیو ا نے بتایا کہ کولگام سے مریضہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور جمعرات کی دوپہر کو انتقال کر گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ جولائی8کو شام 7بجے مریضہ کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مریضہ نمونیا کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلاء تھی اور اس کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا تھا ۔ اس سے قبل80سالہ ،60سالہ اور70سالہ تین خواتین بھی فوت ہوگئیں ۔ ان کا تعلق سرینگر ،بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع سے تھا ۔ تینوں خواتین کی موت ایس ایم ایچ ایس اور سی ڈی اسپتال میں ہوئی ۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ،ڈاکٹر نذیر چودھری نے کہا کہ بٹی پورہ سرینگر سے تعلق رکھنے والی خاتون صبۃ4بجکر15منٹ پر انتقال کر گئی ۔
انہوں نے کہا کہ اسے یکم جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون مختلف امراض میں مبتلاء ہونے کیساتھ ساتھ کورونا پازیٹیو بھی تھی ۔ پلوامہ کی 70سالہ خاتون کے بارے میں ڈاکٹر چودھری نے بتایا کہ مریضہ کو مختلف مسائل کا سامنا تھا ،وہ دوطرفہ نمونیا کی شکار بھی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مریضہ کو 6جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور آج انتقال کر گئی ۔ پٹن بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی سی ڈی اسپتال میں موت ہوگئی ۔
6جون کو مریضہ کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور مختلف امراض میں مبتلاء تھی ۔ ان چار اموات کی ساتھ ہی جموں وکشمیر میں اب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر153ہوگئی جن میں سے کشمیر میں 139افراد فوت ہوئے جبکہ جموں صوبے میں 14افراد کی موت ہوئی ۔ سرینگر 39اموات کیساتھ فہرست پر نمبر ایک پر ہے جبکہ بارہمولہ31اموات کیساتھ دوسرے نمبر ہے ۔ کولگام میں 18،شوپیان میں 14،اننت ناگ میں 12،بڈگام میں 11،جموں میں 8،کپوارہ میں 7، پلوامہ میں 5،بانڈی پورہ میں 3،ڈوڈہ میں 2،گاندر بل ،پونچھ ،ادھمپور ، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ہے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
