تازہ ترین
بجلی کی نجی کاری اور بجلی قانون میں مجوزہ ترمیم نا قابل قبول
انجینئرس اینڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے خدشات
سرینگر;241;28،مئی;241;کے این ایس ;241; بجلی کی نجی کاری اور بجلی قانون میں مجوزہ ترمیم کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے اس شعبے کے ملازمین نے یکم جون کو سیاہ پٹیاں لگاکر احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کے این ایس کے مطابق انجینئرس اینڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن نے کہا کہ اس عمل سے نجی کمپنیاں بجلی فیس میں اضافہ کریں گی،اور جموں کشمیر کی موجودہ اقتصادی حالات کے مد نظر بجلی فیس صارفین کے قوت برداشت سے باہر ہوگا ۔
انجینئرس اینڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ، الیکٹرک ایمپلائز یونین کے صدر محمد مقبول نجار اورڈپلوامہ انجینئرس ایسو سی ایشن( الیکٹریکل) کے صوبائی صدر انجینئر قیصر الہیٰ میر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بجلی شعبہ کی نجی کاری کے نتیجے میں جموں کشمیر سخت مشکلات کے نرغے میں آئے گی،کیونکہ بجلی شعبہ کی اصلاحات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہیں اور اس کیلئے ابھی تک ڈھانچہ بھی مکمل نہیں ہوا ۔
انہوں نے مرکزی وزیر بجلی کی طرف سے پہلے مرحلے میں وفاقی زیر انتظام والی اکائیوں میں بجلی نجی کاری پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ جموں کشمیر میں بجلی کی نجی کاری کے بارے میں آپ کیسے سوچ سکتے ہیں ،جب گریڈوں ،بجلی ٹرانسفارمروں اور ترسیلی لائنوں و کھمبوں کی حالت خستہ ہوچکی ہے اور ڈھانچہ بھی مکمل طور پر تیار نہیں ہے‘‘ ۔
کارڈی نیشن کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ شعبہ کی اصلاحات کے نتاءج آئندہ برسوں میں سامنے آئے گے مگر فی الوقت حقیقت یہی ہے کہ بجلی شعبہ جموں کشمیر میں خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے ۔ انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ،محمد مقبول نجار اور قیصر الہیٰ میر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکومت ہند کی طرف سے آئی ائے ایس افسر آلوک کمار کی سربراہی میں جو کمیٹی تشکیل دی تھی انہوں نے بھی اس بات کی عکاسی کی ہے،جبکہ اس معاملے کے اصل فریق جو کہ اس شعبے سے وابستہ ملازم ہیں انہیں بھی مشاورت سازی کے کسی بھی مرحلے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار کو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں دیگر ریاستوں کے برعکس بجلی فیس بہت کم ہیں اور جو نجی کمپنیاں یہاں پر آئیں گی وہ پہلے مرحلے میں ہی بجلی فیس میں اضافہ کریں گی،جس کے نتیجے میں براہ راست جموں کشمیر کے بجلی صارفین اور ملازمین متاثر ہونگے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
