تازہ ترین
بحالی اعتمادکیلئے جماعت اسلامی اورلبریشن فرنٹ پرعائدپابندی واپس لی جائے:میرواعظ
خبراردو: حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے مسئلہ کشمیرپرہندوپاک کے درمیان مذکرات کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے واضح کیاکہ کشمیریوں کی جدوجہد بھارتی عوام کیخلاف نہیں بلکہ حکومت ہندکی کشمیرکش پالیسیوں کیخلاف ہے۔
میرواعظ مولوی محمدفاروق مرحوم کی برسی کے حوالے سے منائے جارہے ہفتہ شہادت کے سلسلے میں حریت(ع) کے صدردفترواقع راجباغ سری نگرمیں ایک سمینارسے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمرفاروق نے کہا’کشمیری عوام اورحریت پسندقیادت نہ ترقی کیخلاف ہے اورنہ بھارتی عوام کے خلاف “۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہدکسی بھی بھارت کے عوام کیخلاف نہیں ہے اورنہ ہم اسبات کے مخالف ہیں کہ جموں وکشمیرمیں ترقی اورخوشحالی ہوبلکہ ہماری جدوجہدکامقصد اُن وعدوں اورقراردادوں کوروبہ عمل لانے کی کوشش ہے ،جووعدے بھارت کی اعلیٰ قیادت نے 70برس کشمیری عوام سے کئے ہیں ،اورہم اُن قراردادوں کوعملانے کی مانگ کرتے آئے ہیں جوقراردادیں بھارت کی درخواست کے بعداقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منظورکی گئیں ،اورجن میں یہ واضح کیاگیاہے کہ جموں وکشمیرکے لوگ اپنے اوراپنی ریاست کے سیاسی مستقبل کافیصلہ آزادانہ اورمنصفانہ استصواب رائے کے ذریعے کریں گے ۔
انہوں نے بھارت کے اولین وزیراعظم پنڈت جواہرلعل نہرﺅکی پارلیمان کے اندراورباہرکی گئی تقاریرکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پنڈت نہرﺅنے ایک بارنہیں بلکہ متعددباریہ واضح کیاتھاکہ کشمیرکے اصل مالک کشمیری ہی ہیں ،اوراُنھیں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ اندازمیں کرائی جانے والی رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ لینے کے حق اورموقعہ بھی دیاجائیگا۔میرواعظ عمرفاروق کاکہناتھاکہ پنڈت نہرﺅنے یہاں تک کہاتھاکہ اگرکشمیری بھارت کاانتخاب نہیں کریں گے توہمیں یہ فیصلہ بغیرجھجھک قبول ہوگا۔انہوں نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ اگرہم ان وعدوں کوعملانے کامطالبہ کرتے ہیں تواس میں کیاجرم ہے ۔حریت(ع) چیئرمین کاکہناتھاکہ کشمیری عوام اورحریت پسندلیڈرشپ نہ توریاست میں ترقی کیخلاف ہے اورنہ ہی ہندوپاک دوستی کے مخالف ۔میرواعظ نے کہاکہ ہم حکومت ہندکی اُن پالیسیوں کیخلاف ہیں جوکشمیری عوام اوریہاں کی حریت پسندقیادت کوکچلنے اوردبانے کیلئے روبہ عمل لائی جاتی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سخت گیرپالیسیوں کولاحاصل مشق سے تعبیرکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی جانب سے اپنائی جانے والی سخت پالیسی کے کبھی مثبت نتائج برآمدنہیں ہونگے بلکہ اس کے نتیجے میں نت نئے مسائل اورنئی نئی مشکلات پیداہوں گے ۔میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ طاقت کے استعمال سے مسائل کو سلجھانے کے راستے مسدودہونے کیساتھ ساتھ مسائل مزیداُلجھ جاتے ہیں ،اورہم نہیں چاہتے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان گزشتہ7دہائیوں سے چلی آرہی دشمنی اورمقابلہ آرائی مزیدکئی دہائیوں تک چلتی رہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام جنگ وجدل کی سختیوں کوجانتے ہیں ،اسی لئے یہ مظلوم اورمعصوم قوم چاہتی ہے کہ برصغیرکے کروڑوں معصوم انسانوں کوبھی ناکردہ گناہوں کی سزانہ ملتی رہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہماراپہلے دن سے یہ موقف رہاہے کہ بھارت اورپاکستان کشمیرمسئلے کاپُرامن حل نکالنے کیلئے بامعنی ٰ مذاکرات کریں لیکن کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے کشمیریوں کی رائے بھی لیاجائے کیونکہ کشمیری اس دیرینہ مسئلے کے بنیادی فریق ہیں ۔میرواعظ نے کہاکہ ہماری جدوجہد بھارت یابھارتی عوام کیخلاف نہیں ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کشمیرمسئلے اوراس پورے خطے کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرلے تاکہ نتیجہ خیزمذاکرات ہوسکیں اورکشمیرمسئلے کاپُرامن اورپائیدارحل نکالاجاسکے ۔میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوسناک اورمایوس کن ہے کہ بھارت سرکارنے کشمیر میں اظہاررائے پرقدوغن لگارکھاہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہمیں جلسوں ،سمیناروں اورعوامی رابطوں تک کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اورہمیں زیادتیوں کیخلاف آوازاُٹھانے کاحق بھی نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کشمیرمسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں ،اوریہ بات اٹل بہاری واجپائی نے جب محسوس کی توانہوں نے نہ صرف سرزمین کشمیرسے پاکستان کی جانب دوستی کاہاتھ بڑھایابلکہ انہوں نے مسئلہ کشمیرکوجمہوریت ،کشمیریت اورانسانیت کے دائرے میں حل کرنے کانعرے بھی بلندکیا۔میرواعظ عمرفاروق نے مرکزی حکومت سے جماعت اسلامی اورلبریشن فرنٹ پرعائدپابندی کوواپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بحالی اعتمادکیلئے کشمیری لیڈروں اورسیاسی کارکنوں کوبغیرکسی پیشگی شرط کے رہاکیاجاناچاہئے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
